لاس اینجلس میں تیز ہواؤں اور خشک موسم کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات درپیش ہیں۔ کیلیفورنیا کی اس آفت کی وجہ سے جانی و مالی نقصان بڑھتا جا رہا ہے۔ اس صورتحال میں لاس اینجلس کی انتظامیہ شدید تنقید کی زد میں ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آگ بجھانے والے کچھ نلوں میں پانی ہی نہیں ہے اور یہ ناقابل استعمال ہیں۔ کیا امریکی تاریخ کی سب سے بڑی تباہی کے پیچھے لاپرواہی کا کوئی عنصر بھی ہے؟