قیام پاکستان کی اکہترویں سالگرہ
چودہ اگست کو پاکستان اپنے قیام کی اکہترویں سالگرہ اور اپنا بہترواں یوم آزادی منا رہا ہے۔ نئی حکومت کی آمد، تبدیلی کے نعرے اور سکیورٹی خطرات کے باوجود عوام میں جشن آزادی منانے کا جذبہ ہمیشہ کی طرح اپنے عروج پر ہے۔
رنگ برنگے بیج اور اسٹیکرز
راولپنڈی اسلام آباد میں تقریباً ہر سیکٹر میں چھوٹے بڑے اسٹالز کی بھر مار ہے جہاں رنگ برنگے اسٹیکرز، جھنڈیاں اور بینڈز سب کی توجہ کا مرکز ہیں۔ ان اسٹالز پر بیس روپے سے لے کر دو ہزار روپے تک کی قیمت کے جھنڈے بھی فروخت ہو رہے ہیں۔
رنگ برنگے بیج اور اسٹیکرز
راولپنڈی اسلام آباد میں تقریباً ہر سیکٹر میں چھوٹے بڑے اسٹالز کی بھر مار ہے جہاں رنگ برنگے اسٹیکرز، جھنڈیاں اور بینڈز سب کی توجہ کا مرکز ہیں۔ ان اسٹالز پر بیس روپے سے لے کر دو ہزار روپے تک کی قیمت کے جھنڈے بھی فروخت ہو رہے ہیں۔
ڈالر اوپر گیا تو قوت خرید کم ہوئی
نعمان سرور دسویں جماعت کا طالبعلم ہے ہر سال چودہ اگست پر اپنے بھائی کے ہمراہ اسٹال لگاتا ہے۔ نعمان نے ڈی ڈبلیو کو بتایا: ‘‘ گاہک پٹاخے مانگتا ہے پولیس بیچنے نہیں دیتی ایک بار خرید کر اسٹال پر رکھے تو پولیس اٹھا کر لے گئی کام بہت مندا ہے اس بار‘‘۔
چہرہ پرچم ہو تو سب چہرے ایک سے
چہرے پر پہنا جانے والا پلاسٹک کا یہ ماسک دکھاتا ہے کہ جب قومی پرچم کو چہرے پر پہن لیا جائے اور اپنی ظاہری شناخت بنا لیا جائے تو وطن، شہری، پرچم، چہرے اور شناخت، سب ایک ہو جاتے ہیں۔
گاڑی پر جتنا بڑا جھنڈا
حب الوطنی کا تعلق کسی طبقے، مذہب، رنگ یا فرقے سے نہیں ہوتا۔ یہ کسی بھی ملک کے تمام شہریوں کا جذبہ ہوتی ہے۔ ہر کوئی اپنی بساط کے مطابق اور اپنے انداز میں آزادی کا جشن مناتا ہے۔ گاڑی پر جتنا ہی بڑا جھنڈا ہو، ثابت کرتا ہے کہ وطن سے محبت محسوس کرنے کے علاوہ اس کے اظہار کا نام بھی ہے۔
حب الوطنی آمدن کا ذریعہ بھی
اکثر اسٹال ہولڈرز کے مطابق جشن آزادی ان جیسے غریبوں کے لیے محدود عرصے میں اچھی آمدن کا بہترین ذریعہ ہیں لیکن اس بار ان کے خیال میں ایک تو لوگ عید کی خریداری میں مصروف ہیں اور دوسرا یہ کہ ڈالر کی قدر بڑھنے کی وجہ سے چیزیں مہنگی ہوئی ہیں، ٹیکس بڑھا ہے اور قوت خرید کم ہوئی ہے۔
سکیورٹی رسک
ملک میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے باعث یہ دن سادگی سے منانے کے لیے کہا جاتا رہا اور سکیورٹی رسک کے باوجود عوام میں تاہم روایتی جوش و خروش نظر آیا جبکہ ہر شے سفید اور سبز ہلالی پہچان لیے ہوئے ہے۔
پاکستان زندہ باد
ملک میں جشن آزادی کا خصوصی اہتمام نظر آتا ہے اور سبز اور سفید رنگ کو لےکر فیشن کے نت نئے انداز سامنے آ رہے ہیں۔ ملبوسات کے علاوہ دکانوں، گھروں کی آرائش بھی دیدنی ہے۔