You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
قطر
قطر مشرق وسطی کا ایک آزاد عرب ملک ہے۔
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد
دوحہ ماحولیاتی کانفرنس، نتائج پر مایوسی
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ بارہ روزہ کانفرنس گزشتہ ویک اینڈ پر اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے۔ اس کانفرنس سے زیادہ بڑی توقعات تو پہلے ہی وابستہ نہیں کی جا رہی تھیں تاہم اس کے نتائج پر بہرحال مایوسی ظاہر کی جا رہی ہے۔
قطر میں منعقدہ ’دوحہ کلائمٹ گیٹ وے‘ کامیاب
قطر میں تحفظ ماحول سے متعلق بارہ روزہ مذاکرات میں کیوٹو پروٹوکال کو 2020ء تک وسعت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اسے عالمی درجہء حرارت میں اضافے کے خلاف کی جانے والی کوششوں میں ایک علامتی فتح قرار دیا جارہا ہے۔
اقوام متحدہ کی ماحولیاتی مذاکرت اختتام کے قریب، مالیاتی ڈیل کا امکان صفر
زمین کے گرم ہوتے ماحول کو بہتر کرنے کے لیے ایک اور اقوام متحدہ کی کانفرنس اپنی منزل کو پہنچنے والی ہے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں شروع ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس کا کل آخری دن ہے۔
ماحولیات سے متعلق ہفتہ وار پروگرام 'دھرتی آسمان'
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں چھبیس نومبر سے جاری عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں غیر سرکاری تنظیموں کے بھی ہزاروں کارکن موجود ہیں اور ایک بین الاقوامی ادارہ کروڑوں انسانوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے سرگرم عمل ہے۔
دوحہ کانفرنس: این جی اوز کا اثر و رسوخ
26 نومبر سے قطر کے دارالحکومت میں جاری ماحولیاتی کانفرنس اب اپنے دوسرے اور آخری ہفتے میں ہے۔ اگرچہ کانفرنس کی کارروائی بند کمروں میں ہو رہی ہے تاہم غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے پھر بھی بات چیت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
قطر ميں اجلاس، موسمياتی تبديلياں زير بحث
پير سے قطر کے دارالحکومت دوحہ ميں موسميات اور ماحوليات کے موضوع پر مذاکرات کا آغاز ہو رہا ہے، جس ميں قريب دو سو ممالک کے مندوبين شرکت کر رہے ہيں۔
’شام ہی میں جیوں اور مروں گا‘، بشار الاسد
شامی صدر بشار الاسد نے روسی ٹی وی چینل ’رَشیا ٹوڈے‘ (RT) کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ شام سے فرار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شام میں کسی بھی بیرونی مداخلت کے انتہائی تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔
اردن میں شامی اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس
اردن کے دارالحکومت عمان میں عرب ملک شام کی اپوزیشن کے مختلف دھڑوں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت منحرف سابق وزیراعظم ریاض حجاب نے کی۔
قدرتی آفات کا خطرہ، ورلڈ رِسک انڈیکس
بدھ 12 ستمبر کو جرمن شہر بون میں جاری کیے جانے والے ورلڈ رِسک انڈیکس میں 173 ممالک کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کن ملکوں کے لیے زلزلوں، خشک سالی، طوفانوں یا سیلاب جیسی قدرتی آفات کی زد میں آنے کے زیادہ خطرات ہیں۔
شام میں ایرانی یرغمالیوں کی سلامتی کا ذمے دار امریکا ہے، تہران حکومت
ایران نے کہا ہے کہ وہ شام میں اپنے 48 یرغمالیوں کی زندگیوں کے لیے امریکا کو ذمے دار ٹھہرا رہا ہے۔ اسی دوران ایک شامی باغی گروپ کی غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق گولہ باری کے نتیجے میں اِن میں سے تین یرغمالی ہلاک ہو چکے ہیں۔
قطر اور ترکی زائرین کی رہائی کے لیے مدد کریں، ایران
تہران حکام نے قطر اور ترکی سے اپیل کی ہے کہ وہ دمشق سے اغوا کیے گئے ایرانی زائرین کی رہائی کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔ باغیوں کا کہنا ہے کہ ان شہریوں میں پاسدرانِ انقلاب کے اہلکار بھی شامل ہیں۔
پیٹرزبرگ کلائمیٹ ڈائیلاگ: برلن ماحولیاتی کانفرنس
جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے پیر کو برلن منعقدہ ماحولیاتی کانفرنس میں شریک 35 ملکوں کے سفارتکاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف عملی اقدامات میں ناکامی پوری دُنیا کے لیے ہولناک نتائج کا باعث بنے گی۔
عرب اور غیر ملکی افواج کے شام میں داخلے کا وقت آ گیا ہے، قطر
قطر کے وزیر خارجہ شیخ حماد الثانی نے عرب وزرائے خارجہ سے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ شام میں عرب اور غیر ملکی افواج بھیجی جائیں۔ دوسری جانب آج ہفتے کے روز کوفی عنان نے شامی صدر سے ملاقات بھی کی۔
طالبان سے مذاکرات: افغان وزیر خارجہ قطر جائیں گے
افغان وزیر خارجہ ظلمے رسول اگلے چند دنوں میں قطر کا دورہ کریں گے تاکہ وہاں حکومتی نمائندوں سے مشاورت میں طالبان کے ساتھ مصالحت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
پاکستان اور قطر کے درمیان توانائی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق
پاکستان اور قطر کے رہنماؤں نے توانائی، تجارت، زراعت اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے ساتھ ساتھ متعدد شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ ان امور پر پاکستان اور قطر کے وزرائے اعظم نے دوحہ میں پیر کی ملاقات میں تبادلہ خیال کیا۔
فلسطینیوں کی قومی نمائندہ حکومت: محمود عباس سربراہی کے لیے تیار
خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں فلسطینی دھڑوں الفتح اور حماس کے درمیان قومی اتحادی حکومت کے قیام کی ڈیل کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ فریقین کی جانب سے ڈیل کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
’گیلانی قطر میں افغان امن عمل پر بھی بات کریں گے‘
پاکستانی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پیر سے شروع ہونے والے اپنے تین روزہ دورہ ء قطر کے دوران قطری قیادت کے ساتھ دو طرفہ باہمی امور کے علاوہ ممکنہ طور پر افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے بھی مذاکرات کریں گے۔
افغانستان میں قیام امن، پاکستانی وزیراعظم کا دورہ قطر
پاکستانی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کے سلسلے میں اگلے ہفتے قطر کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ایک اعلیٰ پاکستانی عہدیدار کے مطابق اس دورے میں گیلانی قطر کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
سلامتی کونسل ميں شام مخالف قرارداد، روس پر دباؤ
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ميں منگل 31 جنوری کو شام سے متعلق ايک قرارداد پر طويل بحث ہوئی۔ عرب ليگ نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے آغاز پر شام ميں تشدد کی مذمت کرنے کا مطالبہ کيا تھا۔
سعودی عرب میں طالبان کے ساتھ مجوزہ مذاکرات
افغانستان اور پاکستان کی حکومتیں طالبان عسکریت پسندوں کے ساتھ سعودی عرب میں امن مذاکرات کی کوششیں کر رہی ہیں۔ اس بات کی تصدیق افغان حکام اور طالبان کے نمائندوں نے کی ہے۔
بشار الاسد خونریزی بند کریں، بان کی مون
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے شام کے صدر بشار الاسد سے کہا ہے کہ وہ ’اپنے عوام کا قتل بند کریں‘۔ یہ مطالبہ ایسے وقت میں آیا ہے جب قطر کے امیر شام میں خونریزی رکوانے کے لیے عرب ملکوں کی فوج بھیجنے کی تجویز دے چکے ہیں۔
طالبان سے مذاکرات ميں جرمنی کا اہم کردار
ايک دو سال قبل طالبان کے ساتھ مذاکرات کو جرمنی ميں خارج از بحث سمجھا جاتا تھا ليکن اب جرمنی افغانستان کے تنازعے ميں الجھے ہوئے فريقين کے درميان ثالثی کی کوششوں ميں بھر پور طور پر مصروف ہے۔ ماہر سياسيات ہپلر کا انٹر ويو۔
جاپان کيوں ايران سے تيل کی درآمد ميں کمی کرنا چاہتا ہے
جاپان کے اب تک ايران سے مناسب کاروباری تعلقات رہے ہيں، ليکن اب امريکہ اور يورپی ممالک ايران کے ايٹمی پروگرام کی وجہ سے اُس پر پابندياں اور زيادہ سخت کر رہے ہيں۔ اس وجہ سے اب جاپان پر بھی دباؤ بڑھ رہا ہے۔
دوحہ مذاکرات شروع کرنے سے قبل طالبان فائر بندی کریں، افغان صدارتی ترجمان
افغان صدر حامد کرزئی کے ترجمان ایمل فیضی نے کہا ہے کہ طالبان کو قطر میں باضابطہ امن مذاکرات کے آغاز سے قبل فائر بندی پر آمادگی ظاہر کرنا ہو گی۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت طالبان کے لیے کوئی علاقہ نہیں چھوڑے گی۔
طالبان نے قطر میں رابطہ دفتر کھولنے کی تصدیق کر دی
طالبان نے قطر میں اپنا پہلا سیاسی رابطہ دفتر کھولنے کی تصدیق کرتے ہوئے امریکہ سے مشہور زمانہ حراستی کیمپ گوانتاناموبے سے اپنے ساتھی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی قید سے اہم طالبان قیدیوں کی افغان حکومت کو منتقلی کا امکان
افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات میں کامیابی کے حوالے سے امریکی حکومت کے قید خانے گوانتنامو بے سے پانچ اہم طالبان قیدیوں کو کرزئی حکومت کی تحویل میں دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
تیل کی عالمی تجارت، آبنائے ھرمز کی اہمیت
ایران یہ دھمکی دے چکا ہے کہ اگر اس کی تیل کی برآمدات پر مغربی ملکوں کی طرف سے پابندیاں لگائی گئیں تو وہ آبنائے ھرمز کو بند کر دے گا۔ یہ سمندری راستہ تیل کی عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم ہے۔
افغان تنازعے کے حل میں طالبان کی شمولیت ضروری، قطر
قطر نے کہا ہے کہ افغان تنازعے کے کسی بھی طرح کے حل میں طالبان کو لازمی طور پر شامل کیا جانا چاہیے۔ دوحہ حکام کی جانب سے یہ بیان قطر میں طالبان کے دفتر کے حوالے سے بات چیت پر کابل کے ردِ عمل پر سامنے آیا ہے۔
جرمن صدر کا دورہء عمان مکمل، آج قطر کے لیے روانگی
جمعرات کو عمان (اومان) کا سہ روزہ دورہ شروع کرنے والے جرمن صدر کرسٹیان وولف آج ہفتے کی سہ پہر اپنے خلیجی ملکوں کے چھ روزہ دورے کی اگلی منزل قطر کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ بعد ازاں وہ متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔
قطر میں لیبیا کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس
لیبیا میں نئی قیادت اپنے حامیوں کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ بڑھائے ہوئے ہے۔معمر القذافی کی ہلاکت کے بعد لیبیا میں نیٹو کے فوجی مشن بارے اتحادیوں کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس میں عبوری حکومت کے سربراہ نے شرکت کی۔
افغانستان کے طالبان کا رابطہ دفتر قطر میں
Die USA unterstützen offenbar Pläne, den Taliban die Eröffnung eines Büros in Katar zu gestatten
طالبان سے بات چيت کے ليے پاکستان ناگزير ہے
افغانستان سے غير ملکی افواج سن 2014 تک واپس چلی جائيں گی۔ تاہم اب بھی اس ملک ميں امن کے آثار نظر نہيں آتے۔ افغان حکومت بات چيت کے ذريعے طالبان کو ہتھيار ڈالنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
عالمی تجارت سے متعلق دس سالہ مذاکرات کی ناکامی کا خدشہ
عالمی ادارہء تجارت کی رکن ریاستوں کو تشویش ہے کہ امریکہ اور تیزی سےترقی کرتی ہوئی دنیا کی کئی دیگربڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی شعبے میں موجودہ اختلافات اس بارے میں دس سالہ مذاکرات کو بالآخر ناکامی سے دوچار کر سکتے ہیں۔
شورش زدہ عرب ریاستوں میں خلیجی ممالک کا کلیدی کردار
جرمن وزیر خارجہ گیڈو ویسٹر ویلے نے آج بُدھ کو متحدہ عرب امارات کے درالحکومت ابو ظہبی میں خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے نمائندوں اور یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس میں شرکت کی۔
نيٹو قذافی مخالف باغيوں کی کس حد تک مدد کرے گا؟
نيٹو ابھی تک يہ واضح طور پر نہيں کہہ رہا ہے کہ وہ ليبيا ميں قذافی مخالف فوج کی کس قدر فوجی مدد جاری رکھنا چاہتا ہے۔ صرف يہی کہا جا رہا ہے کہ نيٹو کی ليبيا ميں کارروائی ہر ممکنہ حد تک مختصر عرصے کے لئے ہوگی۔
کئی عرب ملکوں ميں خون اور آگ، دبئی ميں تعيش جاری
بحرين ميں ہنگاموں اور شورش کی وجہ سے کار ريسنگ کے فارمولا ون گراں پری مقابلے کو منسوخ کر دينا پڑا، ليکن دبئی ميں انتہائی مالدار لوگوں کی محبوب گھوڑوں کی ريس کا سلسلہ جاری رہا۔
ليبيا ميں فوجی مداخلت کے نتائج کا اندازہ بہت مشکل ہے
سلامتی کونسل نے ليبيا پر ايک نو فلائی زون قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ يہ ليبيا کے باغيوں کے لیے بہت طاقتور اشارہ تو ہے ليکن ڈوئچے ويلے کے تبصرہ نگار ڈانيل شيشکيوٹس کے مطابق اس کے نتائج کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہے۔
یورپ عرب ممالک کا ساتھ دے، جرمن صدر
جرمن صدر کرسٹیان وولف نے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ عرب دنیا میں سیاسی تبدیلی کے لیے مزید معاون ثابت ہوتے ہوئے ’ہمت‘ کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے یہ بیان اپنے تین روزہ دورہ کویت اور قطر کے پہلے دن دیا۔
Al-Jazeera US
مصر میں جاری عوامی مظاہروں کی بے باک رپورٹنگ کے باعث عرب نیوز نیٹ ورک الجزیرہ،امریکہ میں اپنے سامعین کی تعداد میں اضافہ کرنے میں کامیاب تو رہا ہے تاہم ماہرین کے مطابق یہ مقبولیت زیادہ عرصہ قائم نہیں رہ سکے گی۔
قطر میں ایشیا کپ فٹ بال کے کوارٹر فائنل آج سے
ان دنوں قطر میں جاری فٹ بال کے ایشیا کپ مقابلوں کی خاص بات یہ ہے کہ چار سال قبل انہی مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں میں سے چھ ٹیمیں دوبارہ اس ٹورنامنٹ کی آخری آٹھ ٹیموں میں شامل ہیں۔
ایشیا کپ میں شریک بنڈس لیگا کے کھلاڑی
قطر میں جاری فٹ بال چیمپیئن شپ ایشیا کپ 2011ء میں ’کلب بمقابلہ ملک‘ کا موضوع بھی زیربحث ہے۔ جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کے آٹھ کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں کھیل رہے ہیں۔
قطر میں ایشیا کپ، دوحہ کا آنکھوں دیکھا حال
ڈوئچے ویلے کے رپورٹر اروناوا چودھری قطر میں جاری ایشیا کپ فٹ بال کے مقابلے دیکھنے کے لئے دوحہ میں ہیں۔ ان مقابلوں کے موقع پر وہاں کا ماحول اور انتظامات کا آنکھوں دیکھا حال، انہی کی زبانی:
ایران پر پابندیاں مثبت رہی ہیں، کلنٹن
امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے خلیجی امارت ابو ظہبی میں ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام کے حوالے سے لگائی جانے والی عالمی پابندیوں کے مثبت اثرات نمودار ہوئے ہیں۔
قطر میں فٹ بال کے ایشیائی مقابلے
رواں مہینے کی 7 تاریخ سے خلیجی ریاست قطر میں ایشیائی ممالک کے مابین فٹ بال مقابلوں کا آغاز ہو رہا ہے۔ بھارت نے 27 سال بعد تیسری بار ان مقابلوں کے لیے اپنی اہلیت ثابت کر دی ہے۔
روس اور قطر میزبان، کئی ممالک پریشان
مقبول کھیل فٹ بال کے دو عالمی کپ مقابلوں کی میزبانی کا حتمی اعلان فیفا کی جانب سے دو دسمبر کو سامنے آ گیا ہے، روس اور قطر کو میزبانی ملنے پر امریکہ، برطانیہ سمیت کئی دوسرے خواہشمندوں کے ہاں مایوسی کا احساس ہے۔
فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی قطر اور روس کے نام
فٹ بال کے کھیل کے نگران ادارے فیفا کے صدر دفتر زیورخ میں ہونے والی ووٹنگ کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ سن 2018 کا ورلڈ کپ روس اور سن 2022 کا ورلڈ کپ خلیجی ریاست قطر میں منعقد کیا جائے گا۔
ورلڈ کپ میزبانی : سیاسی سرگرمیاں اور جوڑ توڑ
فٹ بال کا نگران عالمی ادارہ فیفا جمعرات کو سن 2018 اور سن 2022 کے ورلڈ کے میزبانوں کے ناموں کا اعلان کرےگا۔ اس مناسبت سے فیفا کے صدر دفتر زیورخ میں سیاسی جوڑ توڑ کا عمل زور شور سے جاری ہے۔
پارسل بموں کی تیاری: سعودی حسن العصری پر شبہ
قطر کی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ پارسل بم ایک مسافر بردار جہاز کے ذریعے دبئی پہنچا۔ ادھر ایک امریکی اہلکار کے مطابق یمن سے امریکہ بھجوائے جانے والے پارسل بم مبینہ طور القاعدہ کے رکن ایک سعودی شہری نے تیار کیے تھے۔
میکسیکو میں 164 فٹ قطر کی حامل خلائی دوربین
توقع کی جارہی ہے کہ میکسیکو کے ایک آتش فشاں پہاڑ پر نصب کی جانے والی اس ٹیلی سکوپ کے ذریعے زمین سے 14 ہزار نوری سال کے فاصلے تک موجود کہکشاؤں کی پیدائش اور ان کی تباہی کا نظارہ کیا جاسکے گا۔
میرکل سعودی عرب سے قطر پہنچ گئیں
جر من چانسلر انگیلا میرکل ابوظہبی اور سعودی عرب کے دورے مکمل کرنے کے بعد بدھ کی سہ پہر قطر پہنچ گئیں۔ آج جمعرات کو وہ مختصر دورے پر بحرین میں رکتے ہوئے واپس جرمنی کے لئے روانہ ہو جائیں گی۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 9
اگلا صفحہ