بونیر میں کلاؤڈ برسٹ نے کئی خاندانوں کو اجاڑ دیا۔ کچھ گھرانے ایسے بھی ہیں، جن کے تقریباً تمام مرد افراد اس قدرتی آفت کی نذر ہو گئے۔ اب ان خاندانوں میں صرف عورتیں، بچے اور بوڑھے باقی رہ گئے ہیں، جو نہ صرف غم کی شدت سے نڈھال ہیں بلکہ زندگی کی بنیادی ضروریات کے لیے بھی جدوجہد کر رہے ہیں۔