You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
فیفا ورلڈ کپ
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد
پاکستانی کرکٹ ٹیم الزامات کی زَد میں
بین الاقوامی کرکٹ کونسل ICC نے پاکستانی ٹیم کے کپتان انضام الحق پر کرکٹ کے کھیل کو بدنام کرنے اور بال ٹیمپرنگ یعنی گیند کی شکل بگاڑنے کے الزامات عاید کئے ہیں۔ ICC کے مطابق پاکستانی ٹیم کا ایمپائرز کے ساتھ بال ٹیمپرنگ کے ایک تنازعے میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل جاری رکھنے کے لئے میدان میں واپس نہ آنے کا فیصلہ درست نہیں تھا۔
اووَل کرکٹ میچ میں محمد یوسف کی 19 وِیں سینچری
انگلینڈ کے خلاف چو تھے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز محمد یوسف نے آج اپنی اُنیسویں سینچری مکمل کر لی ہے۔ اُنہوں نے انگریز بالرCollingwood کو ایک ہی اوور میں دو چوکے لگا کر اِس سیریز کی تیسری سینچری مکمل کی۔
سٹار ٹینس کھلاڑیKim Clijsters زخمی
ٹینس کے اہم ترین ٹورنامنٹوں میں سے ایک یعنی یو ایس اوپن اگست کے آخر میں شروع ہونے والا ہے۔ خواتین کھلاڑیوں میں اِس بار سٹار ٹینس کھلاڑیKim Clijsters کو اپنے اعزاز کا دفاع کرنا تھا لیکن وہ ایک بار پھر زخمی ہو جانے کے باعث اِس ٹورنامنٹ میںشرکت سے قاصر رہیں گی۔ Kim Clijsters اپنی کلائی کی چوٹ سے خاصی پریشان ہیں۔ اِس کی اِطلاع اُن کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔
سٹار ٹینس کھلاڑی Roger Federer کی غیر متوقع شکست
سکاٹ لینڈ کے نو عمر کھلاڑی Andy Murray نے Cincinnati ماسٹرز ٹورنامنٹ کے دوسرے ہی راﺅنڈ میں سوئٹزرلینڈ کے سٹار کھلاڑی Roger Federer کو غیر متوقع طور پر 5-7 اور 4-6 سے شکست دے دی ہے۔
ہاکی چیمپئنز ٹرافی ہالینڈ نے جیت لی
اسپین میں تیراسا کے مقام پر کھیلا جانے والا چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ ہالینڈ نے جیت لیا ہے، جس نے اتوار 30 جولائی کو منعقدہ فائنل میں جرمنی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ پاکستان نے ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
Tour de France کے فاتح کی فتح خطرے میں
پہلے ٹیسٹ کے نتیجے میں یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ اِس سال ٹور دی فرانس سائیکل ریس کے فاتح فلَوئیڈ لَینڈِس نے کارکردگی بڑھانے والی ممنوعہ اَدویات استعمال کی تھیں۔ اگر دوسرے ٹیسٹ کے نتائج بھی یہی رہے تو یہ امریکی سائیکلسٹ اپنے اعزاز سے محروم بھی ہو سکتا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ
اسپین کے شہر تَیراسا میں کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں جمعرات 27 جولائی کو جرمنی اور ہالینڈ کا میچ تین تین گول سے برابر رہا۔
چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ
آج اسپین کے شہر Terrassa میں جاری چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان اپنے تیسرے میچ میں ہالینڈ سے دو کے مقابلے میں 9 گول سے ہار گیا۔ اِس طرح اب تک کی کارکردگی کے اعتبار سے پاکستان اِس ٹورنامنٹ میں شریک چھ ٹیموں میں آخری نمبر پر ہے۔
جرمن ٹیم کے نئے کوچ Joachinm Löw
جرمنی کی قومی فٹ بال ٹیم کے مستعفی ہونے والے کوچ Jürgen Klinsmann کی جگہ ابJoachim Löw ٹیم کے نئے کوچ بنے ہیں۔ اب تک وہ نائب کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے تھے۔
جرمن کوچ Klinsmann انپے عہدے سے مستعفی
جرمنی کی قومی فٹ بال ٹیم کے کوچ Jürgen Klinsmann نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ اُن کی جگہ Joachim Löw ٹیم کے نئے کوچ بنے ہیں۔ اب تک وہ نائب کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے تھے۔
اٹلی فٹ بال کا نیا عالمی چیمپئن
اتوار 9 جولائی کو برلن کے اولمپک اسٹیڈیم میں اٹلی نے فرانس کو پنلٹی ککس کے دوران تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر فٹ بال کی عالمی چیمپئن شپ جیت لی۔ معمول کے وقت میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔
فرانس اور اٹلی فائنل میں
جرمنی میں اپنے اختتام کی جانب بڑھتے ہوئے عالمی فٹ بال کپ کے دوران منگل کو شہر ڈورٹ مُنڈ میں منعقد ہونے والے پہلے سیمی فائنل میں جرمنی کو اٹلی کے ہاتھوں صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست اُٹھانا پڑی تھی۔ ایک روز بعد میونخ شہر میں دوسرا سیمی فائنل فرانس اور پرتگال کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، جس میں فرانس پرتگال کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر اِس ٹورنامنٹ کے قائنل میں پہنچ گیا ہے، جہاں آئندہ اتوار 9 جولائی
جرمنی فائنل میں نہیں پہنچ سکا
منگل چار جولائی کو شہر Dortmund میں عالمی فٹ بال کپ کے پہلے سیمی فائنل میں اٹلی جرمنی کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ معمول کے وقت میں مقابلہ صفر صفر سے برابر رہا تھا لیکن اضافی وقت کے باکل آخری لمحات میں اٹلی کے کھلاڑیوں Fabio Grosso اور Del Piero نے یکے بعد دیگرے دو گول کر دئے۔
کوارٹر فائنل میچوں کے نتائج
کوارٹر فائنل میچوں میں کامیابی کے بعد جو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچی ہیں، اُن سب کا تعلق یورپ سے ہے اور اُن کے نام ہیں: جرمنی، اٹلی، فرانس اور پرتگال۔ پہلا سیمی فائنل منگل چار جولائی کو جرمنی اور اٹلی کے مابین کھیلا جائے گا۔
کوارٹر فائنل میچوں کی تیاریاں زوروں پر
9 جون کو ورلڈ کپ کے آغاز کے بعد سے بدھ 28 جون یہلا دن ہے کہ کوئی میچ نہیں کھیلا جا رہا۔ گویا نہ صرف کھلاڑیوں کو آرام کا وقفہ میسر آیا ہے بلکہ اُن کے لاکھوں کروڑوں مداحوں کو بھی۔ لیکن یہ وقفہ بہت ہی مختصر ہے اور جمعے کے روز سے کوارٹر فائنل میچ شروع ہو جائیں گے۔
ورلڈ کپ کون جیتے گا؟ سروے
دُنیا بھر سے 32 ٹیمیں جرمنی میں جاری ورلڈ کپ میں شریک ہیں، اِس دوران 64 میچ کھیلے جائیں گے۔ ایسے میں ہر شخص کو تجسس ہے کہ کونسی ٹیم ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرے گی۔ اپنے اندازے تو ہر کوئی لگا رہا ہے لیکن کچھ ادارے اِنہی اندازوں کی بنیاد پر خالص سائنسی طریقے سے یہ پیشین گوئی کر رہے ہیں کہ کس ٹیم کی کامیابی کے امکانات کتنے زیادہ ہیں۔
سٹوٹ گارٹ کا عالمی کپ سٹیڈیم
جرمن شہر سٹوٹ گارٹ کےعالمی کپ سٹیڈیم میں عالمی کپ کے چھ میچ ہوں گے۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد یہاں پر جرمنی نے اپنا پہلا میچ کھیلا تھا۔ سن اُنیس سو نوے میں جرمن اتحاد کے بعد بھی پہلا میچ یہیں مُنعقد ہوا تھا۔ سینتالیس ہزار شائقین کے لئے دو انتہائی وسیع ٹیلی ویژن سکرین بھی نصب ہیں۔
نیورمبرگ کا عالمی کپ سٹیڈیم
نیورمبرگ کے عالمی کپ سٹیڈیم کی بھی عالمی کپ کے سلسلے میں تزئین کی گئی ہے۔ سن اُنیس سو اٹھائیس میں تعمیر کیا جانے والا یہ میدان سن اُنیس سو تیس میں نازی لیڈر ہٹلر کے نوجوانوں کا پریڈ گراﺅنڈ بن کر رہ گیا تھا۔ اِس کو پوری طرح کھیلنے کے قابل سن اُنیس سو تریسٹھ میں کیا گیا تھا۔ چھتیس ہزار شائقین کا یہ میدان جدید خطوط پر تعمیر کے مرحلے سے گزارا گیا ہے اور اِس کو ماحول دوست میدان کہا جاتا ہے۔ یہاں پر پانچ میچ کھیلے جائیں گ
کائزرز لاﺅٹرن کا عالمی کپ سٹیڈیم
کائزرز لاﺅٹرن کے اسٹیڈیم کو عالمی کپ کے حوالے سے انتہائی جدید انداز میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ لیکن نئی تزئین میں بھی پرانی تعمیر کی نشانیاں موجود ہیں۔ اِس کے اندر تینتالیس ہزار شائقین بیٹھ سکتے ہیں۔ اِس کو پہلی مرتبہ سن اُنیس سو بیس میں میچ کے لئے کھولا گیا تھا۔ اِس میدان پر پانچ میچوں کا انعقاد ہو گا۔Fritz - Walter نامی مشہور زمانہ کھلاڑی سن اُنیس سو چون میں عالمی کپ جیتنے والی جرمن ٹیم کے رُکن تھے اور اِسی شہر کے فرزند
کولون کا ورلڈ کپ اسٹیڈیم
کولون شہر کے اسٹیڈیم کو مرحلہ وار مکمل کیا گیا ہے۔ نئی تعمیر کے بعد اب اِس کے اندر 46 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔نئی تعمیر سن دو ہزار چار میں مکمل کی گئی ہے۔ عالمی کپ کے کُل چار میچ یہاں کھیلے جائیں گے۔ سن 1974ء کے عالمی کپ کے دوران، کولون اُن تین شہروں میں سے ایک تھا، جہاں کوئی میچ نہیں کھیلا گیا تھا۔
گیلزن کرشن کا اسٹیڈیم
گیلزن کرشن کے اسٹیڈیم کو بھی عالمی کپ کے لئے نئے سرے سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اِس کا دوبارہ افتتاح سن 2001ء میں ہوا تھا۔ سن دو ہزار کی چیمپیئن لیگ کا فائنل بھی یہیں کھیلا گیا تھا۔ نیا میدان جدید ٹیکنالوجی سے مزیّن ہے اور اِسے تعمیر کا عالی شان نمونا کہا جاتا ہے۔ کھلنے اور بند ہونے والی چھت، مشینوں کی نگرانی میں داخلہ اور سارے میدان پر ڈالے جانے کے لئے عارضی پچ اِس میدان کی خصوصیات ہیں۔ اِس میدان کو پانچ کلو میٹر لمبی ایک
لائپسگ شہر کا ورلڈ کپ اسٹیڈیم
لائپزِگ کے ورلڈ کپ اسٹیڈیم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ گویا اسٹیڈیم کے اندر اسٹیڈیم ہے، کیونکہ اِسے ایک لاکھ شائقین کی گنجائش والے پرانے اسٹیڈیم کے اندر نئے سرے سے تعمیر کیا گیا ہے۔ سن اُنیس سو چھپن میں تعمیر کیا جانے والا پرانا میدان سن اُنیس سو نوے کی دہائی میں خراب سے خراب تر ہوگیا تھا۔اِس نو تعمیر شُدہ میدان میں اڑتیس ہزار افراد بیٹھ سکتے ہیں۔
ہینوور کا اسٹیڈیم ورلڈ کپ اسٹیڈیم
ہے نوور کے ورلڈ کپ اسٹیڈیم میں پانچ میچوں کا اِنعقاد ہو گا۔ عالمی کپ کے سلسلے میں اِس اسٹیڈیم پر لاکھوں یورو کی مدد سے تزئین کا کام مکمل کیا گیا ہے۔ اِس میدان میں اُنتالیس ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ ویسے میدان میں پچاس ہزار افراد بیٹھ سکتے ہیں لیکن عالمی کپ میں سیکیورٹی انتظامات کے تحت شائقین کی تعداد کم کر دی گئی ہے۔ پیالہ نما میدان کو چاروں طرف سے اور بلند کیا گیا ہے اور شفاف چھت نصب کی گئی ہے جو ضرورت پڑ
ہیم برگ کا عالمی کپ سٹیڈیم
ہیم برگ کا عالمی کپ سٹیڈیم وہی میدان ہے، جس پر سن اُنیس چو ہتر عالمی کپ کے دوران جرمنی کی ٹیم نے سابقہ مُلک مشرقی جرمنی سے ایک گول سے شکست کھائی تھی گو بعد میں جرمن ٹیم نے عالمی کپ کا فائنل جیت لیا تھا۔ دوسالہ مرمت کے سلسلے کے بعد یہ سن دو ہزار میں مکمل ہو گیا تھا۔ پچپن ہزار شائقین اِس سٹیڈیم میں بیٹھ سکتے ہیں۔ اِس سال یہ عالمی کپ کے دوران پانچ میچوں کا حقِ میزبانی رکھتا ہے جن میں ایک کوارٹر فائنل بھی شامل ہے۔ یورپ کے
فرینک فرٹ کا عالمی کپ سٹیڈیم
عالمی کپ سن دو ہزار چھ کے میچ بارہ جرمن شہروں کے جن میدانوں پر کھیلے جا رہے ہیں وہ تعمیر کا دلکش نمونا ہیں۔ ہر میدان انفرادیت کا حامل ہے اور اُس کی شان و شوکت جرمن ترقی کی آئنہ دار ہے۔عالمی کپ کے انعقاد کے سلسلے میں بارہ میدانوں میں جدید ٹیکنالوجی کی اختراعات نے چار چاند لگا دئے ہیں۔
عالمی کپ سن 2006ء کے افتتاحی میچ کا میزبان: میونخ
عالمی کپ سن 2006ء کا افتتاحی میچ میونخ کے نو تعمیر میدان پر کھیلا جائے گا۔ اِس عالمی کپ کے لئے جرمنی نے مجموعی طور پر پانچ نئے میدان تعمیر کئے ہیں۔ اِس سے پہلے سن 1974ء کے عالمی کپ کا فائنل اولمپک سٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ ایک ریفرنڈم کے ذریعے نئے میدان کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ایک سیمی فائنل سمیت مجموعی طور پر چھ میچ یہاں منعقد ہوں گے۔
برلن کا ورلڈ کپ اسٹیڈیم
برلن کے ورلڈ کپ اسٹیڈیم میں عالمی کپ 2006 کی صورت میں ستر سالوں کے بعد کسی بین الاقوامی سپورٹس مقابلوں کا اِنعقاد ہو گا۔ یہ وہی مقام ہے جہان سن اُنیس سو چھتیس کے گرمائی اولمپکس منعقد ہوئے تھے۔ اِس سٹیڈیم کو خصوصیت سے عالمی کپ کے لئے ایک نیا رنگ دیا گیا ہے۔ اس میدان پر نو جولائی کا فائنل کھیلا جائے گا۔ سٹیڈیم کے اندر چھہتر ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ نو آراستہ سٹیڈیم کا باقاعدہ افتتاح سن دو ہزار چار میں کیا گی
Dortmund فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی میں شریک جرمن شہر
جرمن شہر Dortmund کی فٹ بال ٹیم چھ مرتبہ قومی چیمپئن رہنے کے علاوہ سن 1997ء میں یورپی کلبوں کا چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کر چکی ہے۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 95
اگلا صفحہ