You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
فیفا ورلڈ کپ
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد
وریندر سہواگ کی تیز ترین ٹرپی سینچری
جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیبم کے خلاف، بھارتی بلے باز وریندر سہواگ نے شاندار کھیل کے مظاہرے کےدوران ٹرپل سینچری بنائی ہے۔
چیمپئنزٹرافی کے شیڈول کا اعلان
کرکٹ کی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پہلا میچ 9/11 کو کھیلا جائے گا۔
پاکستانی باکسروں کی ناکامی
اولمپک میں باکسنگ کے مقابلوں میں پاکستان کا کوئی بھی باکسر نمائندگی نہیں کر سکے گا۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی بھی پاکستانی باکسر کوالیفائی نہیں کر سکا ۔
جنوبی افریقہ کی فتح
جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے جیت لی ہے۔
بھارت میں ہاکی کھیل کا زوال
بھارتی ہاکی ٹیم ،اِس سال کے بیجنگ اولمپکس کھیلنے کا اعزاز حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس کی جگہ اب برطانیہ شریک ہو گا۔۔
اولمپک 2008
بیجنگ میں اس سال منعقد ہونے والے اولمپک گیمز میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کے لئے ایک نیا ضابطہ اخلاق تیار کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق تمام کھلاڑیوں کو یکسان سہولیات مہیا کی جائیں گی۔
بھارت کی آسٹریلیا میں تاریخی فتح
بھارت نے پہلی مرتبہ آسٹریلیا میں سہ فریقی ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ برسبن میں کھیلے گئے دوسرے فائنل میں اس نے دنیا کی نمبر ایک ٹیم آسٹریلیا کو نو رنز سے شکست دی۔
آسٹریلیا کامن ویلتھ بنک سیریز کے فائنل میں
آسٹریلیا میں جاری سہ فریقی کامن ویلتھ بنک سیریز کے نویں میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے ڈک ورتھ لیوس سسٹم کے تحت سری لنکا کو چوبیس رنز سے شکست دی ہے۔میلبورن میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرہ پچاس اووروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر 184رنز بنائے۔
کرکٹ: آسٹریلیا ٹرائی سیریز ٹورنامنٹ
آسٹریلیا میں جاری ٹرائی سیریز ٹورنامنٹ میں سری لنکا کو پہلی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ کینبرا کے مانُوکا اووَل میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں، جس کا دورانیہ بارِش کی وجہ سے کم کر دیا گیا تھا، سری لنکا نے بھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے اُنتیس اوورز میں 195 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا کو میچ جیتنے کے لئے ڈَک وَرتھ لوئیس سسٹم کے تحت 21 اووَرز میں 154 رنز کا ہدف ملا، جو سری لنکا نے اُنیس اوورز م
ٹاس زمبابوے کا سیریز پاکستان کی
چار نئے کھلاڑیوں کے ساتھ شیخوپورہ میدان پر اترنے کے باوجود پاکستانی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو سات وکٹوں سے شکست دے دی اور اس طرح پانچ میچوں پر مشتمل ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کو پانچ۔صفر سے اپنے نام کرلیا۔
بھارت کو سیریز میں شکست مگر ہربھجن جیت گئے
جسٹس جان ہینسن نے نسلی فقرے بازی کے کیس میں سماعت کے دوران بھارتی آف سپنر ہر بھجن سنگھ کو بری کردیا ہے تاہم ان پر آسٹریلوی آل راونڈر اینڈریو سیمنڈز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا الزام ثابت ہوگیا ہے۔
پاکستانی ٹیم کراچی کے میدان پر چھاگئی
پاکستان کے بندرگاہی شہر کراچی کے نیشنل سڈیڈیم میں کل سوموار کے روز کھیلے جانے والے بین الاقوامی ڈے نائٹ میچ میں میزبان پاکستانی کرکٹ ٹیم نے مہمان ٹیم زمبابوے کو ایک سو چار رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔
پرتھ ٹیسٹ میں بھارت آگے مگر منزل ابھی دور
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
پرتھ ٹیسٹ میں بھارت کی بہتر پوزیشن
بھارت کے پہلی انگزز میں 330 رنز کے جواب میں آسٹریلیا اپنی پہلی انگزز میں صرف 212 رنز بنا کر آوٹ ہو گیا۔ کل تیسرے روز کے کھیل کا پہلا سیشن دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
ہربھجن سنگھ ٹیم سے باہر
آسٹریلیا میں جاری ،آسٹریلیا بمقابلہ بھارت تیسرے ٹیسٹ میچ میں ہربھجن سنگھ کو گیارہ رکنی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
بھارتی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
بھارت کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں صرف 196 رنز اسکور کر سکی۔ ٹنڈولکر باسٹ رنز کے ساتھ سب سے نمایاں کھلاڑی رہے۔
ہیڈن کا بیٹ اور کمبلے کی بال
آسٹریلیا اور بھارت کے کے مابین کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے نو وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے ہیں۔
ملبورن ٹیسٹ: آسٹریلیا بمقابلہ بھارت
آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان بوکسنگ ڈے یعنی چھبیس دسمبر کو ملبورن میدان پر چار میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔
آسٹریلیا، ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل پہلے نمبر پر
آئی سی سی نے ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ کا اعلان کر دیا ہے جس میں اس مرتبہ بھی آسٹریلوی ٹیم 143 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
بارش کی برکتیں
سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیاں کھیلا جانے والا ٹیسٹ ، بارش کی وجہ سے ڈرا۔ اور سابق لیگ اسپنر شین وارن کی نئی ذمہ دارری۔
بھارت کے خلاف ٹیسٹ کے لئے آ سٹریلوی ٹیم کا اعلان
بھارت کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ یعنی چھبیس دسمبر کو شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔
بریٹ لی آرہا ہے!
بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف حالیہ سیریز میں اپنی تاریخی جیت کا جشن منا رہی ہے۔بعض تجزیہ کار انیل کمبلے کی کپتانی کی تعریفیں کر رہے ہیں‘ لیکن ماضی کے دو شہرہ آفاق کرکٹرز‘ عمران خان اور سنیل گواسکر نے بنگلور ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم کی دفاعی حکمت عملی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
’ خراب ‘ روشنی کا شکریہ
بھارت اور پاکستان کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا اور اس طرح بھارت نے ٹیسٹ سیریز ایک صفر سے جیت لی۔
مرلی کا ریکارڈ ، اور جے سوریا کا ’ گوڈ بائے ‘
کینڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو88 رنز سے شکست دے دی ہے۔
آف اسپنر نے لیگ اسپنر کا عالمی ریکارڑ توڑ دیا
سری لنکا کے آف اسپنر بولر مرلی دھرن نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا نیا عالمی ریکارڑ قائم کرلیا ہے۔
پاکستان نے فالو آن تو بچا لیا مگر ۔۔۔!
بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن‘ کھیل کے اختتام تک‘ دو وکٹوں کے نقصان پر 141رنز بناکر پاکستان کے خلاف مجموعی طور پر 301رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے۔
’ کھیل کی خبریں‘
پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی ، انڈین کرکٹ لیگ کا آغاز اور ہاکی میں پاکستان نے اسپین ک و ہرا دیا۔
پاکستان ورلڈ اوپن اسکواش چیمپئن شپ سے غیر حاضر
اِس ماہ کے اوائل میں اسلام آباد میں پاکستان اوپن اسکواش ٹورنامنٹ منعقد ہوا، لیکن تین نومبر کو ملک میں ایمرجنسی نافذ ہونے کی وجہ سے بیرونِ ملک سے کھلاڑیوں نے اِس ٹورنامنٹ میں شرکت سے معذوری ظاہر کر دی۔ یوں اِس میں صرف پاکستانی کھلاڑی شریک ہوئے۔ نقصان اِس کا لیکن یہ ہوا کہ بین الاقوامی تنظیم پروفیشنل اسکواش پلیئرز ایسوسی ایشن یعنی PSA نے اِس پاکستان اوپن کو بین الاقوامی ٹورنامنٹ تسلیم ہی نہیں کیا۔ یوں PSA کی جانب سے
’پاکستان سیریز ہار گیا‘
گوالیار میں کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں بھارت نے پاکستان کو ہار کر سیریز اپنے نام کر لی۔ بھارت نے 255 رنز کے دیئے گئے ہدف کو آسانی سے حاصل کر لیا۔
اٹلی کے فٹ بال شائقین کی پُر تشدد کارروائیاں
گذشتہ سال جرمنی میں فرانسیسی ٹیم کو شکست دے کر فٹ بال کا عالمی چیمپئن بننے والے ملک اٹلی کے لئے اپنے فٹ بال شائقین کی پُر تشدد کارروائیوں پر قابو پانا مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔ ایک پولیس اہلکار کی فائرنگ سے فٹ بال کے ایک پرستار کی ہلاکت تشدد کے تازہ واقعات کا باعث بنی ہے۔ 26 سالہ گابریعیلے ساندری غالباً حادثاتی طور پر اُس وقت گولی کا نشانہ بنا، جب پولیس کے سپاہی ایک دوسرے سے دست و گریباں فٹ بال شائقین کو منتشر
’ پاکستان جیت گیا‘
پاکستان کی فتح میں اہم کردار یونس خان ، مصباح الحق، اور شاہد آفریدی نے کیا۔ سیریز 1-1 سے برابر۔
جرمن کھلاڑی مِشاعیل شوماخر کے لئے اعلیٰ اعزاز
سات مرتبہ فارمولا وَن ورلڈ ڈرائیورز چیمپئن شپ جیتنے والے جرمن کھلاڑی مِشاعیل شُوماخر کو اسپین کا کھیلوں کے شعبے کا اعلیٰ ترین اعزاز پرنس آف اَستُوریا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 38 سالہ شوماخر نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں یہ خبر سن کر بے حد حیرت لیکن ظاہر ہے، خوشی بھی ہوئی ہے۔
ٹینس: جرمن کھلاڑی تھوماس ہاز کی 400 ویں کامیابی
کینیڈا کے شہر مانٹریال میں کھیلے جانے والے ATP ماسٹرز ٹورنامنٹ میں جرمن کھلاڑی تھوماس ہاز نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا چار سو واں میچ جیتا ہے اور اِس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔
فٹ بال: ایشیا کپ میں عراق کی فتح
جکارتہ میں، جہاں ایشیا فٹ بال کپ کا فائنل کھیلا گیا، عراق کی ٹیم نے سعودی عرب کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا۔ اِس تاریخی کامیابی نے کم از کم کچھ گھنٹوں کے لئے شیعہ اور سنی میں منقسم عراقی قوم کو ایک بار پھر متحد کر دیا اور ہزاروں عراقیوں نے اپنی قومی فٹ بال ٹیم کی اِس فتح کا جشن منایا۔
فٹ بال : کوپا امیریکا ایک بار پھر برازیل کے پاس
برازیل نے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے ایک بار پھر کوپا امیریکا نامی ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ وینزویلا میں ماراکا عِیبو کے مقام پر کھیلے جانے والے فائنل میں برازیل کی ٹیم نے اپنے روایتی حریف ارجنٹائن کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ گذشتہ پانچ مرتبہ منعقد ہونے والے کوپا امیریکا ٹورنامنٹوں میں برازیل کی یہ چوتھی کامیابی ہے۔
جرمن سائیکلنگ اور ممنوعہ ادویات کے استعمال کا اسکینڈل
جمعرات 31 مئی کو جرمن سائیکلنگ کنفیڈریشن نے 23 سال سے کم عمر کھلاڑیوں کی قومی جرمن سائیکلنگ ٹیم کے کوچ Peter Weibel کو معطل کرنے کا اعلان کیا۔ اُن پر الزام ہے کہ وہ 1980ء کے عشرے سے کھلاڑیوں کو استعداد بڑھانے والی ممنوعہ اَدویات فراہم کر رہے تھے۔ پہلے جرمن سائیکلسٹ کے طور پر دُنیا کی مشکل ترین ریس ٹور دی فرانس جیتنے والے مشہور جرمن سائیکلسٹ ژان اُلرِش نے جب 1993ء میں ورلڈ روڈ چیمپئن شپ ٹائیٹل جیتا تھا تو اُن کی کوچنگ کے فرائض
موٹر ریسنگ فارمولا وَن: اسپین کی گراں پری ریس
اتوار 13 مئی کو اسپین میں منعقد ہونے والا گراں پری مقابلہ فیراری گاڑی میں سوار ڈرائیور فیلیپے ماسا نے جیت لیا۔ اس طرح برازیل کے اِس کھلاڑی نے بارسلونا میں منعقد ہونے والی ریس میں میکلارن مرسیڈیز گاڑی پر سوار برطانوی کھلاڑی لیوئس ہیملٹن کو دوسرے اور اسپین کے فیرنانڈو الونسو کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا۔ ولیمز ٹویوٹا پر سوار نِیکو روزبرگ نے چھٹی پوزیشن حاصل کی اور یوں کوئی پوائنٹ حاصل کرنے والے واحد جرمن کھلاڑی رہے
کرکٹ ورلڈ کپ: سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا
جمعرات کو سینٹ جورجز، گرینیڈا میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو چَھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم نے چھیالیس اوور کی پہلی گیند پر ہی چار وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنا کر یہ میچ جیت لیا۔
فارمولا وَن میں ملائیشیا کا گراں پری مقابلہ
فارمولا وَن موٹر ریسنگ کا ملائیشیا کا گراں پری مقابلہ عالمی چیمپئن فیرنانڈو آلونسو نے جیت لیا۔ اسپین سے تعلق رکھنے والے آلونسو میکلارن میرسیڈیز گاڑی میں سوار تھے۔ اِس ریس میں دوسری پوزیشن اُنہی کی میکلارن میرسیڈیز ٹیم کے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی Lewis Hamilton کے حصے میں آئی۔ فَیراری میں سوار فن لینڈ کے کمی رائی کونن تیسرے نمبر پر رہے۔
بوب وولمر کی یاد میں تقریب
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ آں جہانی بوب وولمر کی اہلیہ اور دو بیٹے بدھ کے روزکیپ ٹاؤن میں وولمر کی یاد میں منعقد کی جانے والی تقریب میں شریک ہوئے۔ اِس تقریب میں بین الاقوامی کرکٹ کے کئی سابقہ اور موجودہ کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔
کرکٹرز کی وطن واپسی ، چور دروازوں کا کمال
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مزید کھلاڑی عالمی کپ کے ابتدائی مرحلے میں باہر ہونے کے بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں کپتان انظمام الحق بھی شامل ہیں۔
ورلڈ کپ کرکٹ کے سنسنی خیز مرحلے کا آغاز
2007 کا کرکٹ عالمی کپ اب اپنے دوسرے یعنی سپر ایٹ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ اس مرحلے میں مد مقابل ہوں گی وہ آٹھ ٹیمیں جو کہ پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کر کے یہاں تک پہنچی ہیں۔
’ برے کھیل کا برا انجام ‘
جنوبی ایشیاکی دو مظبوط ترین ٹیمیں پاکستان اور بھارت ورلڈ کپ2007 سے باہر ہو چکی ہیں۔اب جنوبی ایشیا کی نمائندگی بنگلہ دیش اور سری لنکا کر رہے ہیں۔
باب وولمر کی مشکوک موت
پاکستان کے سابق کوچ آنجہانی باب وولمر کے انتقال کے بعد اب تک یہ واضع نہیں ہو سکا ہے کہ ان کی پراسرار موت کی اصل وجہ کیا تھی؟ تحقیقات جاری۔
ورلڈ کپ اسپیشل
دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 84 رنز سے شکست دی۔ دوسرے مقابلے میں انگلینڈنے کینیا کو باآسانی شکست دی۔
باب وولمر کو قتل کیا گیا: جمیکا پولیس
جمیکا پولیس کا یہ کہنا ہے کو پاکستانی کرکٹ کوچ کو ان کے ہوٹل کے کمرے میں گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔
پاکستانی کرکٹ بورڈ میں استعفوں کی بھرمار
عالمی کپ 2007 میں ناتجربہ کار تصور کی جانے والی ٹیم آئر لینڈ کے خلاف شکست کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال نے پاکستانی کرکٹ بورڈ کا نقشہ ہی تبدیل کر کہ رکھ دیا ہے۔
’ ون ڈے کرکٹ الوداع ‘ انضمام الحق
پاکستان ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے ورلڈ کپ کرکٹ میں ویسٹ انڈیز اور ناتجربہ کار آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
باب وولمر کا انتقال ، پاکستانی شائقین غم زدہ
کنگسٹن جمیکا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر کے انتقال سے دنیائے کرکٹ ایک عظیم اور باصلاحیت کوچ سے محروم ہو گئی ہے۔
ورلڈ کپ 2007 کا افتتاح
جمیکا میں ہونے والی اس سحر انگیز تقریب کو یادگار بنانے کے لئے اس میں دو ہزار سے زائد فنکاروں نے حصہ لیا۔ اس تقریب کو دیکھنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 93
اگلا صفحہ