You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
فیفا ورلڈ کپ
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد
ٹائیگروڈز کھیل کی طرف لوٹ آئے
معروف گولفر ٹائیگر وُڈز نے کھیل کی طرف لوٹنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ وُڈز نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ وہ آئندہ ماہ ماسٹرز مقابلوں سے کھیل دوبارہ شروع کریں گے۔
کھیلوں کا ایک اور سلسلہ سیکیورٹی خدشات کی نذر
پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث کھیلوں کا ایک اور بڑا ایونٹ متاثر ہو گیا ہے۔ اب پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ رواں ماہ پشاور میں سالانہ قومی کھیل منعقد نہیں کئے جا سکتے۔
ممبئی انڈینز اور دہلی ڈیئر ڈیویلز آمنے سامنے
انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز اور دہلی ڈیئر ڈیویلز کی ٹیموں کے درمیان بدھ کو فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر ایک اہم میچ کھیلا جا رہا ہے۔ ممبئی کی قیادت سچن تندولکر کر رہے ہیں جبکہ دہلی کی باگ ڈور گوتم گمبھیر کے ہاتھوں میں
ڈیوڈ بیکہم عالمی کپ فٹ بال سے باہر
فٹ بال کے مشہورکھلاڑی اورانگلینڈ کے سابق کپتان ڈیوڈ بیکہم ایڑھی زخمی ہونے کی وجہ سے رواں سال ہونے والے عالمی کپ کے مقابلوں سے باہر ہو گئے ہیں
بنڈس لیگا کا 26واں میچ ڈے مکمل
جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کا 26 واں میچ ڈے مکمل ہو گیا ہے۔ اس میچ ڈے کی اہم بات شالکے کا مختصر دورانیے کے لئے پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ایک پوزیشن پر پہنچنا تھا۔
بحرین گراں پری: آلانسوکامیاب
خلیجی ریاست بحرین کے سخیر ٹریک پر منعقد ہونے والی فارمولا ون کار ریسنگ سیزن کی رواں سال ہونے والی پہلی کار ریس میں آلانسو اور فلپ میسا نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔
بنڈس لیگا میں شالکے صرف ایک رات کی چیمپیئن
جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا میں شالکے کی ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن ایک ہی رات میں کھو دی ہے۔ اب پہلی پوزیشن ایک مرتبہ پھر بائرن میونخ کو حاصل ہو گئی ہے، جس نے ہفتہ کو 26 ویں میچ ڈے کے دوران فرائی
فارمولا ون کا نیا سیزن اور شوماخر کی واپسی
موٹر ریسنگ کے فارمولا ون مقابلوں کی چیمپیئن شپ کا آغاز آج اتوار سے بحرین میں بحرین گراں پری سے ہو رہا ہے۔ سات مرتبہ عالمی چیمپیئن بننے والے جرمن ڈرائیور مشاعیل شوماخر کی ریٹائرمنٹ سے واپسی کے بعد یہ ان کی پہلی ریس ہو گی۔
ہاکی ورلڈ کپ: آسٹریلیا عالمی چیمپیئن
بارہویں ہاکی ورلڈ کپ کا اختتام ہو گیا ہے۔ آسٹریلیا کی پہلی اور پاکستان کی آخری یعنی بارہویں پوزیشن آئی ہے۔ جرمن ٹیم کو دوسرا مقام حاصل ہوا۔
بنڈس لیگا: اب شالکے پہلے نمبر پر
جرمنی میں فٹ بال کی فیڈرل لیگ بنڈس لیگا کے 26 ویں میچ ڈے کے دوران جمعہ کی شام کو کھیلے گئے ایک میچ میں کامیابی کے بعد شالکے کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آ گئی۔
کھیل کا میدان، سپر سٹارز کی واپسی
موٹر ریسنگ کے فارمولا ون مقابلوں میں سات مرتبہ عالمی چیمپیئن بننے والے مشاعیل شوماخر نے اپنی ریٹائرمنٹ کے تین سال بعد ابھی چند ماہ قبل ہی موٹر ریسنگ کی دنیا میں واپسی کا فیصلہ کیا تھا۔
انڈین پریمیئر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی معروف لیگ ’آئی پی ایل‘ کا تیسرا سیزن باقاعدہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ کے تازہ ایڈیشن کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئن دکن چارجرز اور کولکتہ نائٹ رائڈرز کے درمیان نئی ممبئی میں ہو رہا ہے۔
پاکستان ہاکی ٹیم کےکھلاڑیوں نے ریٹائرمنٹ کی پیشکش کی
پاکستان ہاکی ٹیم کے تمام ہی کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں ناقص ترین کارکردگی کے بعد اخلاقی بنیادوں پر کھیل سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
جرمنی ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں
جرمنی نے فیورٹ انگلش ٹیم کو ہاکی ورلڈ کپ 2010ء کے سیمی فائنل میں ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنا لی ہے۔ جرمن ٹیم گزشتہ دو ورلڈ کپ ٹورنامنٹ جیت چکی ہے۔
پاکستان کرکٹ: یوسف اور یونس پر پابندی
قومی کرکٹ بورڈ نے محمد یوسف اور یونس خان جیسے سینیئر کھلاڑیوں کی کرکٹ پر غیر معینہ مدت تک جبکہ شعیب ملک اور رانا نوید پر ایک ایک سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔
بیکہم کی سات سال بعد مانچیسٹر واپسی
سحر انگیز شخصیت کے مالک برطانوی سٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکہم بدھ کو سات سال بعد پہلی مرتبہ اپنے آبائی شہر میں اپنی سابق ٹیم مانچیسٹریونائیٹڈ کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
جرمن ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں
جرمنی نے نیوزی لینڈ کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ آسٹریلیا، انگلینڈ اور ہالینڈ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی دیگر تین ٹیمیں ہیں۔
چیف سلیکٹر محسن خان کے سامنے چیلنج
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر محسن خان کے سامنے سب سے پہلا اور مشکل چیلنج ویسٹ انڈیز میں اپریل کے اواخر میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے لئے پندرہ رکنی سکواڈ کا انتخاب ہے۔
بنڈس لیگا: پچیسواں میچ ڈے مکمل
جرمن قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا میں پچیسویں میچ ڈے کے سلسلے میں ہفتہ اور اتوار کو تمام نو میچ مکمل ہونے پر گزشتہ ہفتے کی ٹاپ ٹیم میونخ نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
ہاکی ورلڈ کپ 2010ء جرمنی اور ہالینڈ دو دو گول سے برابر
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جاری ہاکی ورلڈ کپ 2010 کے آٹھویں روز بھی تین میچ کھیلے گئے۔
ہاکی ورلڈ کپ 2010، پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کے ساتویں روز کھیلے گئے تینوں میچز کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کی صورتحال مزید واضح ہوگئی ہے۔
ہاکی ورلڈ کپ: سیمی فائنل مرحلے کے قریب
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہاکی ورلڈ کپ اب آئندہ مرحلے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ آج ہفتہ کو گروپ بی کے تین میچوں کے بعد سیمی فائنل کے لئے دو ٹیمیں سامنے آئیں گی جبکہ اتوار کو گروپ اے کی صورت حال خاصی واضح ہو جائے گی۔
انگلینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف وائٹ واش مکمل کیا
انگلینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے میچ میں 45 رنز سے کامیابی حاصل کرکے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ تیسرے میچ میں انگلینڈ نے 284 رنز بنائے جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم 239 رنز ہی بنا سکی۔
پاکستانی اور بھارتی ہاکی ٹیمیں پریشانی کے بھنور میں
پاکستان اور بھارت کی شکست کے بعد بارہویں عالمی کپ کے اگلے مرحلے یعنی سیمی فائنل کے لئے چار ٹیموں کے ناموں پر بات شروع ہو گئی ہے۔ ماہرین نے دونوں گروپوں سے پہلی دو پوزیشن کے حوالے سے اندازے لگانے شروع کردیئے ہیں۔
ارجنٹائن کے ہاتھوں جرمنی کوشکست
جنوبی افریقہ میں فٹ بال کا عالمی کپ شروع ہونے سے صرف سو دن قبل جرمن ٹیم ایک اہم ٹیسٹ میں ناکام ہو گئی۔ یہ ٹیسٹ تھا، ارجنٹائن کے خلاف ایک دوستانہ میچ ، جس میں جرمنی کو ایک صفر سے شکست ہوئی۔
ہاکی ورلڈ کپ:کینیڈا کے خلاف جرمنی کی شاندار جیت
نئی دہلی میں جاری ہاکی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں دفاعی چیمپیئن جرمنی نے کینیڈا کو صفر کے مقابلے میں چھ گول سے عبرتناک شکست دے دی ہے۔ ٹورنامنٹ میں جرمن ٹیم نے اپنا پہلا میچ ڈرا کیا تھا۔
پاکستان نے اسپین کو ہرادیا
اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم نے اسپین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر عالمی کپ ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن قدرے بہتر کر لی ہے۔
پشاور سے سائیکل ریس’ ٹورڈی پاکستان‘ کا آغاز
پاکستان کے شورش زدہ صوبہ سرحد کے دارالحکومت میں پیر کو سائیکل ریس ٹورڈی پاکستان کا آغاز ہوا۔ جہاں پشاورکےعوام نے اس موقع پر کھلاڑیوں کو داد تحسین پیش کیا تو دوسری طرف وادی سوات میں پانچ اہم کمانڈروں کو ہلاک کردیا گیا۔
ہاکی کیوں ماری، بھارتی کھلاڑی پر پابندی
بھارت میں کھیلے جارہے عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارتی سٹرائیکر شیونرا سنگھ پر تین میچوں کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ونٹر اولمپکس کے کھیل اختتام کو پہنچ گئے
کینیڈا کے شہر وینکوور میں سرمائی اولمپکس دوہزار دس کے کھیل اپنے اختتام کو پہنچ گئے ہیں۔ کھیلوں کا آخری گولڈ میڈل کینیڈا نے جیتا ہے۔
بنڈس لیگا میں بائرن میونخ پھر نمبر وَن
جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کے 24ویں ہفتے کے اختتام پر اتوار کو بائرن میونخ نے اپنی کھوئی ہوئی پوزیشن واپس حاصل کر لی۔ یہ ٹیم ہیمبرگ کو ایک صفر سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر ایک مرتبہ پھر سر فہرست ہے۔
ہاکی ورلڈ کپ: اسپین، انگلینڈ اور بھارت کی جیت
ہاکی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 2010ء کے پہلے روز تین میچ کھیلے گئے۔ میزبان بھارت، اسپین اور انگلینڈ نے بالترتیب پاکستان، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کو شکست دے دی۔
ہاکی ورلڈ کپ 2010ء: کون بنے گا چیمپیئن؟
اٹھائیس سال قبل اُس وقت کے بمبئی اور آج کے ممبئی میں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ منعقد ہوا تھا، جس کے فائنل میں پاکستان نے مغربی جرمنی کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر دیا تھا۔
بنڈس لیگا میں لیورکوزن کی پوزیشن کو خطرہ
جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کے 24ویں میچ ڈے کا آج آخری دن ہے۔ آج کا اہم مقابلہ بائرن میونخ اور ہیمبرگ کے درمیان ہو گا۔ میونخ کی ٹیم یہ میچ جیت کر بنڈس لیگا کے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر سکتی ہے۔
ہاکی ورلڈ کپ کا آغاز, سیکیورٹی خدشات کے سائے میں
سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات اور دھمکیوں کے سائے میں ہاکی ورلڈ کپ کا آغاز آج سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہورہا ہے۔ اس ورلڈ کپ میں دنیا کی 12 بہترین ٹیمیں جیت کی لگن لئے اپنے جوہر دکھانے کی منتظر ہیں-
بھارت کو احمد آباد ون ڈے میں 90 رنز سے شکست
جنوبی افریقہ نے کپتان کیلس اور مڈل آرڈر بلے باز ڈی ویلریز کی شاندار سنچریوں کی بدولت بھارت کو احمد آباد ون ڈے میچ میں 90 رنز سے شکست دے دی۔ بھارت تین میچوں پر مشتمل اس سیریز کو پہلے ہی جیت چکا ہے۔
وقار پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ مقرر
سابق ٹیسٹ کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بولر وقار یونس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھانے کی پیش کش قبول کرلی ہے۔ سڈنی میں اپنے خاندان کے ساتھ رہائش پزیر وقار نے اس خبر کی تصدیق کردی ہے۔
پاکستان کرکٹ: ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں تنویر شامل نہیں
پاکستان نے اپریل اور مئی میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے تیس رکنی عبوری سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور آل راوٴنڈر سہیل تنویر کو اس سکواڈ میں جگہ نہیں ملی ہے۔
ماسٹر بلاسٹر کے بلے سے رنز اور ریکارڈز کی برسات
کسی بھی کھیل میں نئے ریکارڈ بنتے ہیں پرانے توڑنے کے لئے لیکن کرکٹ میں جب ریکارڈ بنانے اور عبور کرنے کی بات آتی ہے تو یوں لگنے لگتا ہے جیسے تمام ریکارڈ ماسٹر بلاسٹر سچن ہی قائم کرتے ہیں اور پھر خود ہی انہیں توڑتے بھی ہیں۔
ہاکی ورلڈ کپ 2010ء: پاکستان پُر اعتماد
عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ شروع ہونے میں اب محض دو دن باقی رہ گئے ہیں۔ جنوبی ایشیا میں ہاکی شائقین کی نظریں بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے میچ پر مرکوز ہیں۔
محمد عباس کی وینکوور اولمپک مقابلوں میں شرکت
سرمائی اولمپک مقابلوں میں حصہ لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی محمد عباس نے الپائن اسکیینگ میں79 ویں پوزیشن حاصل کی۔ اسی دوڑ میں ایک بھارتی کھلاڑی نے بھی حصہ لیا تاہم وہ محمد عباس سے پندرہ سیکنڈ پیچھے رہا۔
آئی پی ایل بھارت میں ہی کھیلا جائے گا: للت مودی
غیر ملکی کھلاڑیوں کی ایسوسی ایشن کی طرف سے سیکیورٹی تحفظات ظاہر کرنے کے باوجود انڈین پریمیئر لیگ IPL کے کمشنر للت مودی نے کہا ہے کہ IPL کے مقابلے بھارت سے باہر منتقل نہیں کئے جائیں گے۔
عالمی ہاکی کپ : بھارت میں سیکیورٹی انتظامات تسلی بخش ہیں: آصف باجوہ
پاکستانی قومی ہاکی ٹیم کے مینیجر آصف باجوہ نے بھارت پہنچنے پر کہا ہے کہ عالمی کپ ہاکی کے لئے کئے گئے سیکیورٹی انتظامات پر وہ مطمئن ہیں۔
بنڈس لیگا: لیورکوزن نمبر ایک ٹیم بن گئی
جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کا 23واں میچ ڈے مکمل ہو گیا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیموں کے میچ بے نتیجہ رہے، جس کا فائدہ لیورکوزن کو ہوا اور وہ رواں ہفتے کے لئے نمبر ایک ٹیم بن گئی ہے۔
جارحانہ جے سوریہ سیاست کے میدان میں
کرکٹ کے میدان میں جارحانہ بیٹنگ سے بولرز کے ہوش اڑا دینے والے سری لنکن کرکٹر سنتھ جے سوریہ اب سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ رواں برس کے عام انتخابات میں پارلیمانی نشست کے لئے امیدوار ہوں گے۔
جے پور میں بھارت کی ایک رن سے جیت
بھارت نے جے پور ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے کر تین میچوں کی اس سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
جرمن ایتھلیٹ نے دوسرا گولڈ میڈل مِس کر دیا
اس بار کے اولمپک مقابلوں میں خواتین الپائن اسکینگ کے آخری مقابلے کے بعد سلالم اسپیشلسٹ ماریا ریش اور سویڈن کی آنیا پئیرسن اب ٹیکنیکل ایونٹس پر اپنی توجہ مرکوز کریں گی۔
فٹ بال: بنڈس لیگا میں سرفہرست کون، فیصلہ آج ہوگا
جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کے 23ویں میچ ڈے کا آج آخری دن ہے۔ آج کا اہم مقابلہ لیورکوزین اور بریمن کے درمیان ہوگا، جس سے اس ٹورنامنٹ کے ٹیبل پر آئندہ ہفتے کے لئے ٹیموں کی اوّلین پوزیشن طے ہو جائے گی۔
وینکوور اولمپکس میں جرمنی دوسرےنمبر پر
وینکوور میں جاری ونٹر اولمپکس کے ایک ہفتے کے نتائج کے مطابق میڈلز ٹیبل پر جرمن ٹیم دوسرے نمبر پر ہے۔ جرمنی کی پہلی پوزیشن کے حصول کا معاملہ کسی حد تک خطرے کا شکار نظر آ رہا ہے۔
عبدالرزاق کے پانچ چھکوں نے کایا پلٹ دی
پاکستان نے دبئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو چاروکٹوں سے ہرادیا ہے،
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 74
اگلا صفحہ