You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
فیفا ورلڈ کپ
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد
لارڈز ٹیسٹ: آسٹریلیا کی جیت کی راہ میں بٹ حائل
لارڈز کے میدان میں سلمان بٹ کی شاندار اننگز کے باعث پاکستانی ٹیم ایک مرتبہ پھر کھیل میں واپس آ گئی ہے۔ پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز بٹ نے 58 رنز کی متاثر کن اننگز کھیلی۔
لارڈز ٹیسٹ: آسٹریلیا کو 205 رنز کی برتری
پاکستانی بلے بازوں نے لارڈز ٹیسٹ میں اپنے بولرز کی شاندار کارکردگی کو اپنی ناقص پرفارمنس سے پس منظر میں ڈال دیا ہے۔ آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 100رنز بنا کر 205 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: لارڈز ٹیسٹ کاپہلا دن
لارڈز ٹیسٹ کا پہلا دن بظاہر پاکستان کے نام جاتا ہے کیونکہ پاکستانی باؤلنگ کے سامنے آسٹریلوی بلے باز جم کر کھیلنے میں ناکام رہے۔ میچ کے دوسرے دن پاکستانی ٹیم کی بہتر بیٹنگ میچ کے نتیجے کا تعین کرےگی۔
ٹور دی فرانس کا نواں مرحلہ مکمل
ٹور دی فرانس سائیکل ریس سائیکلنگ کے کھیل کی غیر سرکاری عالمی چیمپیئن شپ کہلاتی ہے۔ اس سال اس ریس کا آغاز ماہ رواں کی تین تاریخ کو ہوا تھا۔ افتتاحی مقام ہالینڈ کا شہر روٹر ڈیم تھا اور اختتام پیرس میں ہو گا۔
جرمن آکٹوپس پال کا پیشین گوئی سے ریٹائر منٹ کا فیصلہ
عالمی کپ فُٹ بال ٹورنامنٹ کے دوران کھیل اور کھلاڑیوں کے علاوہ کئی دیگر چیزیں بھی شائقین کے لئے دلچسپی کا باعث بنی رہیں۔ مثلاً جرمن آکٹوپس پال اور سنگاپور کے طوطے مانی کی پیشین گوئیاں۔
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: پہلا ٹیسٹ آج سے لارڈز میں
انگلینڈ کے دورے پر گئی پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی مرحلے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد آج سے آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کی سیریز کا آغاز کر رہی ہے۔ یہ سیریز تشکیل نو کے عمل سے گزرتی پاکستانی ٹیم کے لئے انتہائی اہم ہے۔
فٹ بال: عالمی چیمپئن شپ کا تاج سپین کے سر پر سجا
جنوبی افریقہ کے مختلف شہروں میں ایک ماہ تک جاری رہنے والا فُٹ بال ورلڈ کپ ایونٹ فائنل میں سپین کی جیت کے ساتھ ہی اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ یورو چیمپئن سپین کو پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
برٹش گراں پری: مارک ویبر نے میدان مار لیا
فارمولا وَن ریسنگ میں ریڈبُل کے ڈرائیور مارک ویبر نے برٹش گراں پری جیت لی ہے۔ یہ جیت ان کے لئے اس لئے بھی خاص ہے کیونکہ انہوں نے اس کا ریس کا آغاز گرِڈ پر دوسرے نمبر سے کیا تھا۔
فیفا ورلڈ کپ کا بہترین کھلاڑی: ڈیگو فورلان
ہر چار سال بعد منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے بعد بہترین کھلاڑیوں میں گولڈن بال اور گولڈن بوٹ کے اعزازات دیئے جاتے ہیں۔ اس بار یورو گوائے اور جرمن کھلاڑی اس کے مستحق ٹھہرے۔
فٹ بال ورلڈ کپ کا فائنل: نئی تاریخ رقم ہو گی
فیفا فٹ بال ورلڈ کپ اب سے چند گھنٹوں بعد اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ فائنل میں سپین اور ہالینڈ ایک دوسرے کے مد مقابل ہو رہے ہیں۔
ڈیوس کپ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا
ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا گروپ ٹو ریورس سنگلز کے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا ہے۔ اس سیمی فائنل میچ میں میزبان ملک کے نووائس اوسٹین چائلڈز 3-2 سے جیت گئے۔
فٹ بال عالمی کپ: جرمنی تیسری پوزیشن پر
جنوبی افریقہ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کا فائنل آج اتوار کو کھیلا جا ئے گا ۔ گزشتہ روز، ہفتہ کی شام کو تیسری پوزیشن کے میچ میں جرمنی نے یوروگوائے کو شکست دے کر تیسری پوزیشن اور کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔
ڈیوس کپ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ پر سبقت
ڈیوس کپ میں ایشیا اوشنیا گروپ ٹو سیمی فائنل کے مقابلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ پر1-2 کی سبقت حاصل کر لی ہے۔ یہ ڈبلز میچ ہفتہ کو نیوزی لینڈ کے شہر ہاویرا میں کھیلا گیا۔
فیفا ورلڈ کپ: تیسری پوزیشن کے لئےجرمنی اور یوروگوائے مدمقابل
جنوبی افریقہ میں جاری انیسویں عالمی فٹ بال کپ میں آج جرمنی اور یوروگوائے تیسری پوزیشن کے لئے مد مقابل ہوں گے۔
فٹبال ورلڈ کپ سپین جیتے گا،آکٹوپس کی پیشین گوئی
فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جرمنی کی ناکامی اور سپین کی فتح کی کامیاب پیشین گوئی کرنے وا لے آکٹوپس پاؤل نے اب یہ پیشین گوئی بھی کر دی ہے کہ جنوبی افریقہ میں فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل کون جیتے گا۔
نگر نگر آکٹوپس بابا کی دھوم
فیفا کے ورلڈ کپ مقابلوں کے نتائج کی پیشین گوئی کرنے والے ’جرمن آکٹوپس پاؤل‘ کے چرچے اب ہر اس ملک میں ہونے لگے ہیں، جہاں فٹ بال کے شوقین موجود ہیں اور رواں مقابلے دیکھے جا رہے ہیں۔
ہسپانوی ٹیم تاریخی جیت کے لئے پرعزم
جرمنی کو ہرا کر فیفا ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچنے والی ہسپانوی ٹیم کے کوچ وی سینتے ڈیل بوسکے نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ آسمانوں پر نہ اڑیں اور اپنے قدم زمین پر ہی رکھیں۔
سیمی فائنل میں شکست پر جرمنی میں اداسی
سپین نے جرمنی کو فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں صفر کے مقابلے پر ایک گول سے ہرا کر پہلی بار اس عالمی مقابلے کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
’بابا آکٹوپس‘ اور’ نجومی خار پشت ‘ سپین کے حق میں
بدھ کے روز جرمنی اور سپین فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہو رہے ہیں۔ پاؤل نامی آکٹوپس اور لیون نامی کانٹے دار سیہ نے بھی سپین کو اس میچ کا فاتح قرار دیا ہے۔
ٹوئنٹی 20 میں آسٹریلیا کو شکست، سیریز پاکستان کے نام
پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹوئنٹی 20 میچ میں11 رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی۔ اس جیت میں نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر نے اہم کردار ادا کیا۔
یوروگوائے کو شکست، ہالینڈ فائنل میں
فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہالینڈ نے یوروگوائے کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ دوسرے سیمی فائنل میں آج جرمنی اور سپین مدمقابل ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج
فیفا ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج یوروگوائے اور ہالینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا جا رہا ہے۔
ٹوئنٹی20: پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف فتح
انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں کھیلے جانے والے ٹوئنٹی 20 کرکٹ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان انگلینڈ کے اس دورے میں کرکٹ کے تمام فارمیٹس کے 13 میچز کھیلے گا۔
کینیڈا کی ہاکی ٹیم میں جنوبی ایشیائی کھلاڑی
کینیڈا کے مغربی ساحل کے قریب "وینکوور آئی لینڈ" نامی جزیرےکے ہاکی گراونڈ میں بڑی تعداد میں جنوبی ایشیائی نژاد لڑکیاں ہاکی کی پریکٹس کرتی ہیں۔
پاکستانی ہاکی ٹیم میں پرانے کھلاڑیوں کی واپسی
پاکستانی ہاکی ٹیم چھ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے پیر کو یورپ روانہ ہو رہی ہے۔ ٹیم کا یہ دورہ اکتوبر میں بھارت میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز اور نومبر کے ایشیائی کھیلوں کی تیاری کا حصہ ہے۔
فیفا ورلڈ کپ میں حتمی مقابلوں کی تیاریاں
جنوبی افریقہ میں فیفا ورلڈ کپ 2010ء کا سیمی فائنل مرحلہ آن پہنچا ہے۔ منگل کو پہلے سیمی فائنل میں لاطینی امریکہ کی ٹیم یوروگوائے کا مقابلہ ہالینڈ سے ہوگا جبکہ بدھ کو فیورٹ جرمنی کا مقابلہ سپین سے ہوگا۔
نادال نے ومبلڈن ٹائٹل پھر حاصل کر لیا
ورلڈ نمبر وَن کھلاڑی رافائل نادال نے ومبلڈن ٹائٹل جیت لیا ہے۔ ومبلڈن میں یہ ان کی دوسری جیت ہے جبکہ کسی گرانڈ سلیم ٹائٹل کے لئے یہ ان کی آٹھویں فتح ہے۔ فائنل میں انہوں نے چیک جمہوریہ کے کھلاڑی ٹوماس بیردِش کو شکست دی۔
جرمن ٹیم کی جیت پر شادمانی کی فضا قائم
ارجنٹائن کو کوارٹر فائنل میں چار صفر سے مات دینے کی خوشی میں جرمنی میں جشن و شادمانی کی فضا قائم ہے۔ جرمن اخبارات ٹیم کی اس تاریخی کامیابی پر کھلاڑیوں اور کوچ کی تعریفوں سے سجے ہوئے ہیں۔
بیوی اٹھا کر بھاگنے کا مقابلہ فن لینڈ جیت گیا
بیوی کو اٹھا کر دوڑنے کے سالانہ چیمپیئن شپ مقابلے میں فن لینڈ کے ٹائیسٹو میٹینین نے مسلسل دوسری مرتبہ فتح حاصل کر لی ہے۔ یہ مقابلہ فن لینڈ کے مرکزی شہر سون کایائیروی میں منعقد ہوا۔
جرمنی کے بعد سپین بھی سیمی فائنل میں پہنچ گیا
فٹ بال کے عالمی کپ میں کوارٹر فائنل مقابلوں کا سلسلہ ختم ہو گیا۔ پہلے سیمی فائنل میں ہالینڈ اور یوروگوئے جبکہ دوسرے میں جرمنی اور سپین کا مقابلہ ہو گا۔
سیرینا ویلیمز نے ومبلڈن کا میدان پھر مار لیا
ٹینس کی ورلڈ نمبر وَن کھلاڑی سیرینا ویلیمز نے ومبلڈن ٹائٹل جیت لیا ہے۔ ومبلڈن میں یہ ان کی چوتھی جبکہ گرانڈسلیم میں تیرھویں جیت ہے۔ انہوں نے روسی کھلاڑی ویرا زونریوا کو مات دی۔
فیفا ورلڈ کپ، جرمنی نے ارجنٹائن کو پچھاڑ دیا
جرمنی نے فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کو صفر کے مقابلے میں چار گولوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ: ڈرامائی کھیل کے بعد یوروگوائے سیمی فائنل میں
جنوبی افریقہ میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں یوروگوائے نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر گھانا کو شکست دے کرانیسویں عالمی کپ سے باہرکردیا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ: فیورٹ برازیل ٹونامنٹ سے باہر
جنوبی افریقہ میں جاری انیسویں عالمی کپ فٹ بال کے پہلے کوارٹر فائنل میں ہالینڈ نے فیورٹ ٹیم برازیل کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی ہے۔
ومبلڈن: نادال فائنل میں
ٹینس کھیل کے رواں سال کے تیسرے اہم ترین ٹورنامنٹ ومبلڈن میں مردوں اور خواتین کے فائنل میچوں کے لئے سٹیج سج گیا ہے۔ خواتین کا فائنل میچ آج اور مردوں کا فائنل میچ کل اتوار کو کھیلا جائے گا۔
جرمنی بمقابلہ ارجنٹائن: میچ سے پہلے بیان بازی
جرمنی اور ارجنٹائن کے مابین فیفا ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل آج کھیلا جا رہا ہے تاہم متوقع طور پر اس انتہائی سنسنی خیز مقابلے سے پہلے ہی دونوں طرف گرما گرمی نمایاں ہے۔
فیفا ورلڈ کپ: کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز
دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹ بال کی عالمی چیمپیئن شپ اپنے آخری مرحلے کی جانب بڑھ رہی ہے۔ کوارٹر فائنل میچوں کا آغاز جمعہ سے ہو رہا ہے جبکہ نو دن بعد اس کا فائنل میچ کھیلا جائے گا۔
کرکٹ سے پاک بھارت تعلقات بہتر ہوتے ہیں، شرد پوار
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بھارت سے تعلق رکھنے والے نئے صدر شرد پوار کے مطابق انہیں خوشی ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ رابطوں کی بحالی کی کوششیں کر رہے ہیں۔
ومبلڈن: سیرینا ولیمز فائنل میں
ٹینس کے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں خواتین کا فائنل میچ امریکی عالمی نمبر ایک سیرینا ولیمز اور روسی کھلاڑی ویرا زووناریوا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جمعہ کومردوں کے سیمی فائنل مقابلے کھیلے جائیں گے۔
راجر فیڈرر: ومبلڈن سے باہر
ٹینس کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ ومبلڈن میں چیک جمہوریہ کے کھلاڑی ٹوماس بردیخ نے عالمی نمبر دو راجر فیڈرر کو شکست سے دوچار کردیا۔ فیڈرر یہ میچ چار سیٹ میں ہارے۔ اس شکست کو ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دیا گیا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ: پری کوارٹر فائنل معرکہ ختم
پیراگوائے اور سپین کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے ساتھ ہی فیفا ورلڈکپ 2010ء کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ یہی دو ٹیمیں تین جولائی کو کوارٹر فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔
وینس ولیمز ومبلڈن سے باہر
بلغاریہ کی نوجوان ٹینس کھلاڑی Tsvetana Pironkova نے امریکی اسٹارکھلاڑی اور عالمی نمبر دو وینس ولیمز کو کوارٹر فائنل میں شکست دے کر ومبلڈن ٹورنامنٹ سے باہرکردیا ہے۔
فیفا کی انگلینڈ اور میکسیکو سے معافی
فٹ بال کی بین الاقوامی تنظیم فیفا کے صدر جوزف سیپ بلیٹر نے انگلینڈ اور میکسیکو سے پری کوارٹر فائنل مقابلوں میں ریفری کی جانب سے غلط فیصلوں پر معزرت کی ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم نئے چہروں کے ساتھ انگلینڈ میں
پاکستانی ٹیم تاریخ میں پہلی مرتبہ انگلینڈ کے خلاف ایک ہی سیزن میں چھ ٹیسٹ میچ کھیلنے وہاں پہنچ چکی ہے۔ ٹیم میں پانچ نئے چہرے شامل کئے ہیں ان میں عمرامین، اظہر علی، تنویر احمد، وہاب اور کیپر ذوالقرنین حیدر شامل ہیں۔
نیدرلینڈ کوارٹر فائنل میں برازیل سے ٹکرائے گا
فیفا فٹبال ورلڈکپ 2010ء کے پری کوارٹر فائنل مرحلے سے برازیل اور نیدرلینڈ کی ٹمیں بھی سرخرو ہوکر کواٹر فائنل تک پہنچ گئی ہیں جہاں یہ دونوں ایک دوسرے سے دو جولائی کو ٹکرائیں گی۔
یورپی گراں پری میں فیٹل کی جیت
فارمولا وَن ریسنگ کے جرمن ڈرائیور سیباستیئن فیٹل نے یورپی گراں پری میں فتح حاصل کر لی ہے۔ اس سیزن میں یہ ان کی دوسری اور اپنے کیریئر کی ساتویں جیت ہے۔ انہوں نے ریس کے آغاز سے ہی کنٹرول بنائے رکھا۔
ارجنٹائن اور جرمنی کوارٹر فائنل میں پھر آمنے سامنے
فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2010ء کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے چوتھے میچ میں ارجنٹائن نے میکسیکو کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی ہے۔ ارجنٹائن کے سٹرائیکر کارلوس ٹاویز نے دو گول کئے۔
انگلینڈ کے خلاف جرمنی کی شاندار فتح
فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل کے سلسلے میں کھیلے گئے ایک میچ میں جرمنی نے اپنے روایتی حریف انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی ہے۔
فیفا ورلڈ کپ : آج جرمنی اور انگلینڈ مد مقابل
جنوبی افریقہ میں جاری فیفا ورلڈ کپ مقابلوں کے سلسلے میں آج روایتی حریف جرمنی اور انگلینڈ پری کوارٹر فائنل میں مد مقابل ہیں۔ عالمی کپ مقابلوں میں یہ دونوں ٹیمیں پانچ مرتبہ آمنے سامنے آئی ہیں۔
فیفا ورلڈکپ: گھانا اور یوروگوائے کی تاریخی جیت
فیفا فٹبال ورلڈکپ 2010ء کے ناک آؤٹ مرحلے میں افریقی ملک گھانا اور لاطینی امریکہ کے ملک یوروگوائے نے کامیابی سمیٹتے ہوئے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 69
اگلا صفحہ