You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
فیفا ورلڈ کپ
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد
آفریدی تنازعہ، سلیکٹر محمد الیاس کی رکنیت معطل
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمد الیاس کو مبینہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ’کوڈ آف کنڈکٹ‘ کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔
جرمنی یورو کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے قریب تر
منگل کے روز جرمن فٹ بال ٹیم نے آذربائیجان کو تین ایک سے شکست دے دی۔ اس طرح جرمنی یورو کپ دو ہزار بارہ کے لیے کوالیفائی کرنے کے قریب تر ہو گیا ہے۔
آفریدی کے خلاف انضباطی کارروائی کا اجلاس معطل: سندھ ہائیکورٹ کا حکم
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے خلاف پاکستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے شروع ڈسپلنری کارروائی کو سندھ ہائیکورٹ نے سردست معطل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
’آفریدی انضباطی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے‘
شاہد آفریدی کے وکیل نے کہا ہے کہ ان کے مؤکل انضباطی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔ آفریدی کی طرف سے ’کوڈ آف کنڈکٹ‘ کی خلاف ورزی پرکرکٹ بورڈ نے انہیں آٹھ جون کو تین رکنی انضباطی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے کہا تھا۔
فیفا ویمن ورلڈ کپ
رواں مہینے کے آخری ہفتہ کے دوران جرمنی میں خواتین فٹ بال کے چھٹے ورلڈ کپ کا آغاز ہو گا۔ جرمنی اس فٹ بال ٹورنامنٹ کا میزبان ملک اور دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔ اس عالمی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سترہ جولائی کو کھیلا جائے گا۔
برج اسپورٹ میں پاکستان کے لیے اعزاز
ورلڈ گرینڈ ماسٹر کا خطاب پانے والے ضیاء محمود کبھی برج کے کھیل میں دنیا بھر میں پاکستان اورایشیا کی پہچان تھے مگر پھر ضیاء کے ترک وطن کرنے کے بعد یہ کھیل بھی پاکستان میں گمنامیوں کے اندھیروں میں چلا گیا۔
نادال کی فرنچ اوپن میں ایک اور کامیابی
ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی رافائل نادال نے فرنچ اوپن کے فائنل میں راجر فیڈرر کو شکست دے کر یہ ٹائٹل چھٹی مرتبہ اپنے نام کر لیا ہے۔
لی نا کی جیت کے بعد ٹینس میں بھی چین کا چرچا
چینی ٹینس سٹار لی نا کی فرنچ اوپن میں جیت کے بعد ملکی ذرائع ابلاغ انہیں ایک لیجنڈ کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ انہوں نے اٹلی سے تعلق رکھنے والی دفاعی چیمپین فرانسیسکا شیاوونے کو شکست دی۔
یورو فٹبال: آسٹریا کی شکست، جرمن ٹیم ’خوش قسمت‘ رہی
یورو فٹ بال 2012ء کوالیفائنگ مقابلوں کے سلسلے میں جمعہ کوکھیلے جانے والے ایک میچ میں جرمنی نے کھیل کے آخری لمحات میں گول کر کے آسٹریا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔
فرنچ اوپن اختتامی مراحل میں
ٹینس کے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کے مردوں کے مقابلوں میں سیمی فائنل کھیلے جانے باقی ہیں جب کہ خواتین کے مقابلے کا فائنل ہفتے کے روز کھیلا جائے گا۔
بلاٹر FIFA کی صفوں میں اسکینڈلز کے باوجود صدر منتخب
کیا اس بات کا تصور کیا جا سکتا ہے کہ کوئی کاروباری ادارہ برسوں سے بدعنوانی کے اسکینڈلز کی زد میں چلا آ رہا ہو، پھر بھی اُس کا سربراہ بدستور اپنے عہدے پر فائز رہے؟ بلاشبہ یہ بات ناقابل تصور ہے لیکن FIFA میں ایسا نہیں ہے۔
آفریدی نے ’کوڈ آف کنڈکٹ‘ کی خلاف ورزی کا اعتراف کرلیا
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ’کوڈ آف کنڈکٹ‘ کی خلاف ورزی کی ہے۔
بلاٹر پھر بنے فیفا کے صدر، بھاری ووٹوں سے کامیابی
سیپ بلاٹر کو ایک بار پھر فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر کو طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ بلاٹر 2015 تک عہدے پر فائز رہیں گے۔ انتخابات میں بلاٹر کو 203 میں سے 186 ووٹ حاصل ہوئے۔
فرنچ اوپن: فیڈرر سیمی فائنل میں پہنچ گئے
ٹینس کے سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر نے فرنچ اوپن کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ اب وہ جمعہ کو سیمی فائنل میں نوواک جوکووچ کا سامنا کریں گے۔
مشکلات ضرور ہیں، بحران نہیں، سیپ بلاٹر
بدعنوانی کے الزامات کے تحت فیفا کا بحران سنگین نوعیت اختیار کر چکا ہے ۔ اس سے قبل بھی فیفا کے حوالے سے بدعنوانی اور رشوت کے الزامات سامنے آتے رہے ہیں لیکن اس مرتبہ صورتحال کچھ زیادہ ہی خراب ہے۔
فیفا کو بحران کا سامنا نہیں، بلاٹر
فیفا کے سربراہ سیپ بلاٹر نے کہا ہے کہ فٹ بال کی یہ عالمی تنظیم کسی بحران کی شکار نہیں اور تمام مشکلات اندرونی سطح پر حل کر لی جائیں گی۔
آفریدی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسری جانب آئرلینڈ کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ بھی پاکستان نے جیت لیا ہے۔
لندن اولمپکس: ایڈیڈاس کاروباری برتری کی دوڑ میں
سپورٹس مصنوعات تیار کرنے والے معروف جرمن ادارے Adidas کی کوشش ہے کہ اگلے سال برطانوی دارالحکومت لندن میں ہونے والے کھیلوں کے اولمپک مقابلوں سے قبل وہ برطانوی مارکیٹ میں اپنے امریکی حریف ادارے Nike کو پیچھے چھوڑ دے۔
افغان کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، شکست کے بعد بھی کامیاب رہا
افغان کرکٹ ٹیم کا یہ اولین دورہ پاکستان تھا۔ ٹیم کےکوچ راشد لطیف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان کے ہاتھوں وائٹ واش ہونے کے باوجود اسے انتہائی کامیاب قرار دیتے ہیں۔
فیفا کا فیصلہ: بلاٹر کلیئر، بن حمام معطل
فیفا کے کمیشن برائے اخلاقیات نے بدعنوانی کے الزامات پر فیڈریشن کے صدارتی امیدوار محمد بن حمام اور نائب صدر جیک وارنر کو معطل کر دیا ہے۔ فیفا کے صدر سیپ بلاٹر کو کلیئر قرار دیا گیا ہے۔
جرمن ڈرائیور فیٹل نے موناکو گراں پری ریس جیت لی
جرمنی سے تعلق رکھنے والے فارمولا وَن عالمی چیمپئن سیباستیان فیٹل نے فارمولا وَن ورلڈ ڈرائیورز چیمپیئن شپ کی موناکو گراں پری ریس جیت لی ہے۔ اس طرح اُنہوں نے رواں سیزن کے اب تک منعقدہ چھ میں سے پانچ مقابلے جیتے ہیں۔
چیمپیئنز لیگ میں بارسلونا کی فتح
اسپین کے فٹ بال کلب بارسلونا نے برطانوی کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو ہرا کر چیمپیئنز لیگ کا فائنل جیت لیا ہے۔ بارسلونا نے یہ یورپی ٹائٹل چوتھی مرتبہ جیتا ہے۔
فیفا کے صدارتی انتخابات: محمد بن حمام دستبردار
ایشیائی فٹ بال کنفیڈریشن کے قطر سے تعلق رکھنے والے سربراہ محمد بن حمام نے فیفا کی صدارت کے امیدوار کے طور پر اپنا نام واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیڈریشن کا نیا صدر بدھ کو منتخب کیا جائے گا۔
پاکستان نے آئرلینڈ کو پہلا وَن ڈے ہرا دیا
پاکستان نے دو میچوں کی سیریز کے پہلے وَن ڈےمیچ میں آئرلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ آئرلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محض چھیانوے رنز بنائے۔
آئی پی ایل کا ٹائٹل پھر چنائی نے جیت لیا
چنائی سپر کنگز نے مسلسل دوسری مرتبہ انڈین پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ انہوں نے فائنل میں رائل چیلنجرز بنگلور کو اٹھاون رنز سے شکست دے کر یہ فتح پائی ہے۔
فیفا: ادارے کے صدر یوزیف بلیٹا بھی شاملِ تفتیش
فٹ بال کے مرکزی ادارے فیفا نے کہا ہے کہ ادارے کی ’ایتکھس کمیٹی‘ کی تفتیش میں فیفا کے صدر یوزیف بلیٹا کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کارڈیف ٹیسٹ میچ
سری لنکا کی کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر گئی ہوئی ہے۔ اس سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ انگلستان کے علاقے ویلز کے اہم شہر کارڈیف میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کا پہلا دن بارش سے متاثر تھا۔
فرانسیسی لیوں کلب: یورپی ویمن چیمپیئنز لیگ کی ونر
جمعرات 26 مئی کو لندن میں خواتین کی فٹ بال کلب ٹیموں کی چیمپیئنز لیگ کا فائنل میچ کھیلا گیا، جس میں پوٹسڈام شہر کی جرمن ٹیم Turbine Potsdam اپنے اعزاز کا دفاع نہ کر سکی اور ٹائیٹل پہلی مرتبہ ایک فرانسیسی کلب نے جیت لیا۔
فرنچ اوپن اپ سیٹ: کم کلائسٹرز ٹورنامنٹ سے باہر
جمعرات کے روز ٹینس گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کا پہلا بڑا اپ سیٹ سامنے آیا، جب خواتین کی عالمی نمبر دو کم کلائسٹرز کی امیدوں پر ایک غیر معروف ولندیزی خاتون کھلاڑی نے پانی پھیر دیا۔
جرمن کھلاڑی زابینے لیسیکی فرنچ اوپن سے باہر
ٹینس کی جرمن خاتون کھلاڑی زابینے لیسیکی فرنچ اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں خرابی صحت کے باعث شکست سے دوچار ہو گئیں۔ انہیں روسی کھلاڑی Vera Zvonareva نےچار چھ ، سات پانچ اور سات پانچ سے ہرایا۔
آفریدی کی آئر لینڈ کے دورے میں شمولیت سے معذرت
پاکستان میں کرکٹ کے نگران ادارے پی سی بی نے کہا ہے کہ اس مہینے شروع میں ہونے والے پاکستانی ٹیم کے آئر لینڈ کے دورے کے لیے شاہد آفریدی ٹیم کے ساتھ نہیں جائیں گے۔
سری لنکا نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کی پیش کش مسترد کر دی
سری لنکا نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کی پیش کش مسترد کر دی ہے۔ سری لنکا کرکٹ کا کہنا ہے کہ لاہور میں اس کے کھلاڑیوں پر حملے کو دو برس گزرنے کے باوجود پاکستان میں سکیورٹی کی صورت حال بہتر نہیں ہوئی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز برابر
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کر دی۔ سینٹ کٹس میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 196 رنز سے شکست دی۔
فرنچ اوپن: سترہ برس بعد کسی برطانوی خاتون کی جیت
ٹینس کی برطانوی کھلاڑی ہَیدر واٹسن فرنچ اوپن میں اپنا پہلا میچ جیت کر دنیائے ٹینس کی سو بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہو گئی ہیں۔ یوں 17 برس بعد پہلی مرتبہ کسی برطانوی خاتون کھلاڑی نے فرنچ اوپن میں کوئی میچ جیتا ہے۔
پاکستان دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے قریب
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا آج آخری دن ہے۔ دو ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں ویسٹ انڈیز کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔
جوانی میں اولمپک سائیکلسٹ، بڑھاپے میں رکشہ ڈرائیور
1960 کے روم اور 1964 کے ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے اور ایشین گیمز کے علاوہ کامن ویلتھ گیمز میں ملک کے لیے کئی میڈل جیتنے والے سائیکلسٹ محمد عاشق پیرانہ سالی میں لاہور کی سڑکوں پر رکشہ چلانے پر مجبور ہیں۔
ہاکی لیگ کے لیے بہترین مثال آئی پی ایل، فیئر ویدر
ہاکی کے کھیل کے بین الاقوامی تنظیم کی خواہش ہے کہ ہاکی کی کسی بھی نئی لیگ کوایک اہم مقابلے کے طور پر بھارت میں کرکٹ کے IPL مقابلوں کی طرز پر کامیاب بنایا جانا چاہیے۔
شین وارن کو بالی وڈ میں اداکاری کی پیشکش
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اور بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو جانے والے مشہور سپن باؤلر شین وارن نے کہا ہے کہ انہیں بھارت میں بالی وُڈ کی فلموں میں کام کرنے کی آفر ہوئی ہے اور وہ یہ پیشکش قبول کرنے پر غور کریں گے۔
کرکٹ: پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم
سینٹ کیٹس ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستانی ٹیم نے میزبان ٹیم پر 251 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ پاکستانی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 202 رنز بنا لیے ہیں۔
ہسپانوی گراں پری: فیٹل کی ایک اور جیت
فارمولا ون کار ریسنگ کے سلسلے میں آج رواں سال کی پانچویں ریس یورپی ملک ہسپانیہ کے شہر بارسیلونا میں مکمل ہو گئی۔ اس میں کامیابی سباستیان فیٹل کے حصے میں آئی۔
فرنچ اوپن کا آغاز
ٹینس اسپورٹ میں رواں سال کے دوسرے اہم ترین گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ، فرنچ اوپن کا آغاز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع ٹینس کورٹس کمپلیکس رولان گیروس میں ہو گیا ہے۔
سینٹ کیٹس ٹیسٹ، پاکستان کا ’کم بیک‘
سینٹ کیٹس ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے کم بیک کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ کر دیے ہیں۔ میزبان ٹیم نے دوسرے دن کے اختتام تک 183 رنز بنائے۔
ٹاپ آرڈر پھر ناکام ، ویسٹ انڈیز کی گرفت مضبوط
سینٹ کیٹس میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنا لیے ہیں۔
اسپاٹ فکسنگ، لندن میں عدالتی کارروائی آج
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تین سابق کھلاڑی محمد آصف، محمد عامر اور سلمان بٹ کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کے مقدمے کی کارروائی آج لندن کی ایک فوجداری عدالت میں ہو رہی ہے۔ سماعت کے دوران سلمان بٹ موجود نہیں ہوں گے۔
افغان کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، ایبٹ آباد کا میچ منتقل
پاکستانی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے دوران ایبٹ آباد میں ایک روزہ میچ نہیں کھیلے گی۔ اس سے قبل تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا ایک میچ ایبٹ آباد میں شیڈول کیا گیا تھا۔
الونسو کے فیراری ٹیم کے ساتھ معاہدے میں توسیع
فارمولا ون موٹر ریسنگ کی اہم ترین ٹیموں میں شمار ہونے والی فیراری ٹیم نے دو مرتبہ عالمی چیمپئن رہنے والے ہسپانوی ڈرائیور فرنینڈو الونسو کے ساتھ اپنے معاہدے میں سن 2016 کے سیزن کے آخر تک کے لیے توسیع کر دی ہے۔
پی سی بی کا 19خواتین کو سینٹرل کانٹریکٹ دینے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹ ٹیم کی 19 کھلاڑیوں کو سینٹرل کانٹریکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ 12مہینوں کے یہ معاہدے کھلاڑیوں کی گزشتہ کارکردگی دیکھتے ہوئے دیے گئے ہیں۔
اذلان شاہ ٹورنامنٹ، پاکستانی ہاکی ٹیم کا ایک جائزہ
سات سال بعد اذلان شاہ کپ میں پاکستانی ہاکی ٹیم اپنے چوتھے ٹائٹل سے اس وقت محروم ہوئی، جب منزل بالکل قریب آ چکی تھی۔ ٹیم مینیجر شکست کے باوجود ٹیم کی کارکردگی کو ملکی ہاکی کے لیے اچھا شگن سجھتے ہیں۔
بلائنڈ کرکٹ: پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت میں
اس سال دسمبر میں ہونے والے نابینا کھلاڑیوں کے کر کٹ کے اولین ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مقا بلوں کی میزبانی بھارت کرے گا جبکہ 2014ء میں نابینا کھلاڑیوں کے لیے ون ڈے کرکٹ کا ورلڈ کپ ٹورنامنٹ بھی منعقد کرایا جائے گا۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہرا دیا
گیانا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو چالیس رنز سے شکست دے دی ہے ۔ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے پانچ وکٹیں حاصل کیں اور انہیں ہی مین آف دی میچ قراردیا گیا۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 55
اگلا صفحہ