You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
فیفا ورلڈ کپ
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد
دو ہزار بارہ: پاکستانی کھیلوں میں خوش کن پیش رفت کا سال
پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے دو ہزار بارہ انگلینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ دس وکٹوں کی جیت سے شروع ہوکر بھارت کے خلاف چنئی ون ڈے میں چھ وکٹوں کی کامیابی پر ختم ہوا۔ اس دوارن ٹیم کئی اتار چڑھاؤ سے بھی گزری۔
بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کر سکتی، بی سی بی
بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں سلامتی صورتحال کی ابتری کے باعث ان کی ٹیم کا دورہ پاکستان مشکل ہے۔ اس سے قبل بنگلہ دیش نے اکتوبر میں آئی سی سی کی میٹنگ میں اس دورے کی حامی بھری تھی۔
چنئی، پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا
جنید خان کی عمدہ بولنگ اور ناصر جمشید کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے بھارت کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے سلسلے میں چنئی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
معروف کرکٹ کامنٹیٹر ٹونی گریگ انتقال کر گئے
انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کامنٹیٹر ٹونی گریگ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر66 برس تھی۔
پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز برابر
بھارتی کرکٹ ٹیم نے احمد آباد میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی ٹیم کو ہرا کر دو میچوں کی سیریز کو برابر کر دیا۔ محمد حفیظ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
سال 2012، کرکٹ میں جنوبی افریقہ کی اعلیٰ کارکردگی
سال 2012 کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کی کارکردگی انتہائی عمدہ رہی اور وہ آئی سی سی کرکٹ رینکنگ میں بہترین ٹیم قرار پائی جبکہ اسی برس ویسٹ انڈیز نے پہلی مرتبہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
ایشین ہاکی چیمپئن شپ: پاکستان چیمپئن
خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلی جانے والی ایشین ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ہرا کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
فیٹل: یورپین اسپورٹس پرسن آف دی ایئر
فارمولا وَن کار ریسنگ کے اسٹار جرمن ڈرائیور سیباستیان فیٹل کو ’یورپین اسپورٹس پرسن آف دی ایئر‘ قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ اعزاز برطانیہ کے بریڈلے ویگِنز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے حاصل کیا ہے۔
بنگلور کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان نے جیت لیا
پاکستان اور بھارت کے درمیان بنگلور میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
تندولکر کو ریٹائرمنٹ پر مجبور کیا گیا، سابق پاکستانی بیٹسمین باسط علی
معروف بھارتی بیٹسمین سچن تندولکر کی ریٹائرمنٹ پر پاکستان کے سابق معروف کرکٹرز کی طرف سے اس عظیم کھلاڑی کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ سابق پاکستانی بیٹمسمین باسط علی کے خیال میں تندولکر کو ریٹائرمنٹ پر مجبور کیا گیا ہے۔
بھارت جانے کے خواہشمند پاکستانی شائقین کو مشکلات کا سامنا
پاک بھارت کرکٹ سیریز کو دیکھنے کے لیے بھارت کی طرف سے تین ہزار پاکستانی شائقین کو خصوصی ویزہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم کڑی شرائط کے باعث اب صرف ایک ہزار پاکستانی ہی یہ بھارت سیریز دیکھنے بھارت جا سکیں گے۔
بھارت کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے باوجود سیریز آسان نہیں ہے، محمد حفیظ
پاکستان کرکٹ ٹیم ایک ایسی بھارتی ٹیم کے مدمقابل آنے کو ہے جسے حال ہی میں انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں 28 برس بعد اپنے ہوم گراؤنڈ پر شکست ہوئی ہے۔
سچن تندولکر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
مایہ ناز بھارتی کرکٹرز سچن رمیش تندولکر نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے سابق سربراہ پر بد عنوانی کے الزامات
بھارت کے ایک جج نے استغاثہ کو حکم دیا ہے کہ وہ کامن ویلتھ گیمز2010ء کے دوران رونما ہونے والے فراڈ کے الزامات کے تحت انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے سابق سربراہ سریش کلمادی اور دیگر پانچ مشتبہ افراد پر فرد جرم عائد کرے۔
ایشین چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان ہاکی ٹیم کے گلے شکوے
بدھ سے دوحہ میں شروع ہونیوالی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کےعلاوہ دفاعی چیمپئن بھارت، ملا ئشیا، جاپان، چین اور عمان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
بھارت اور انگلینڈ: ٹیسٹ سیریز ختم، انگلش ٹیم فتح مند
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز آج ناگ پور میں ختم ہو گئی۔ اس سیریز میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے دو میچ جیت کر فتح حاصل کی ہے۔ ناگ پور ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا۔
بنڈس لیگا، ڈورٹمنڈ ایک مرتبہ پھر تیسری پوزیشن پر
جرمنی کی قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کے 17 ویں میچ ڈے کے سلسلے میں اتوار کے روز کھیلے گئے ایک میچ میں دفاعی چمپیئن ڈورٹمنڈ نے ہوفن ہائم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی ہے۔
بنڈس لیگا: سترہویں میچ ڈے کا دوسرا دن
جرمن قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کے پہلے حصے کی تکمیل آج اتوار کے روز کھیلے جانے والے دو میچوں کے بعد ہو جائے گی۔ پہلے حصے کے لیگ ٹیبل پر بائرن میونخ کی پہلی پوزیشن ہے اور اس طرح وہ موسم خزاں کی چیمپئن قرار پائی۔
بنڈس لیگا: سترہواں میچ ڈے شروع
جرمنی میں قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کے پہلے حصے کا آخری میچ ڈے جمعے کے روز سے شروع ہو گیا ہے۔ پہلے دن لیگ ٹیبل کی ٹاپ ٹیم بائرن میونخ نے اپنا میچ مؤنشن گلاڈ باخ کے ساتھ ایک ایک گول سے برابری پر ختم کیا۔
نئی کتاب: اسپاٹ فکسنگ کرکٹ کے مستقبل کے لیے خطرہ
بھارتی جواریوں کے کردار پر آنے والی نئی کتاب میں کیے گئے انکشافات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کرکٹ کا اصل کھیل میدان سے باہر بیٹھے لوگ کھیل رہے ہوتے ہیں۔
ميسی کا نيا ريکارڈ، ايک سال ميں سب سے زيادہ گول
ہسپانوی کلب بارسلونا کے ليے کھيلنے والے فٹ بال کھلاڑی ليونل ميسی نے تاريخی جرمن کھلاڑی گيرڈ ميولر کا ايک سال ميں پچاسی گول اسکور کرنے کا ريکارڈ توڑ ديا ہے۔ ميسی نے چھياسی گول کر ڈالے۔
بنڈس ليگا: سولہواں ميچ ڈے اختتام پذير، ليور کوزن کو غير متوقع شکست
جرمن قومی فٹبال چيمپئن شپ ميں اتوار کو سولہويں ميچ ڈے کے آخری روز دو ميچ کھيلے گئے۔ ان ميچوں ميں ليور کوزن کی ٹيم کو ہينوور کے ہاتھوں غير متوقع طور پر شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مؤنشن گلاڈ باخ نے مائنز کو ہرا ديا۔
ہاکی: آسٹریلیا فاتح، پاکستان کی تیسری پوزیشن
اتوار 9 دسمبر کو آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں میزبان آسٹریلیا نے اضافی وقت میں ہالینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ریکارڈ پانچویں مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
بنڈس ليگا: ريفری کا فيصلہ ڈورٹمنڈ کو لے ڈوبا
جرمن قومی فٹبال ليگ ميں سولہواں ميچ ڈے جاری ہے اور ہفتے کو کھيلے گئے ميچوں ميں فرينکفرٹ، بائرن ميونخ، نيورمبرگ، وولفس برگ، شالکے اور فرائی برگ کی ٹيموں نے اپنے اپنے ميچوں ميں کاميابی حاصل کی۔
آسٹریلیا اور ہالینڈ ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں
آسٹریلیا اور ہالینڈ ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ آسٹریلیا نے ہفتے کو بھارت کو شکست دے کر یہ کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ہالینڈ قبل ازیں پاکستان کو مات دیتے ہوئے فائنل میں پہنچ چکا ہے۔
بنڈس لیگا: سولہواں میچ ڈے شروع
جرمن قومی فٹ بال لیگ کے سولہویں میچ ڈے کا آغاز ہو گیا ہے۔ جرمن بنڈس لیگا کے کل 34 میچ ڈیز ہوتے ہیں۔ سترہ میچ ڈیز کی تکمیل پر موسم خزاں ، کرسمس اور نئے سال کا وقفہ کیا جاتا ہے۔ اس طرح وقفے سے قبل ایک اور میچ ڈے رہ گیا ہے۔
یوروکپ 2020ء یورپ کے مختلف شہروں میں منعقد کروانے کا منصوبہ
یوئیفا نے اعلان کیا ہےکہ 2020ء کے یوروپین چیمپئن شپ کے میچ براعظم یورپ کے مختلف شہروں میں منعقد کروائیں جائیں گے، جس کا مطلب یہ ہے کہ اس کپ کا میزبان کوئی واحد ملک نہیں ہو گا۔
چيمپئنز ليگ: دفاعی چيمپئن ٹيم گروپ مرحلے ميں ہی باہر
چيمپئنز ليگ ميں گزشتہ روز کھيلے گئے ايک ميچ ميں دفاعی چيمپئن چيلسی نے نارشے لین کو ايک کے مقابلے ميں چھ گول سے شکست دی تاہم اس کے باوجود ژُووینٹُوس کی شاختار ڈونیسک کے خلاف فتح کے باعث چيلسی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی ہاکی، پاکستان نے جرمنی کو شکست دے دی
چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے ٹورنامنٹ کا اپ سیٹ کرتے ہوئے اولمپک چیمپئن جرمنی کو شکست دے دی ہے۔
لاہور میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی چیمپئین شپ کا آغاز
پاکستان کے قومی ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پہلی بار شریک چودہ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں دفاعی چمپئین سیالکوٹ اور لاہور لائنز کی ٹیمیں تین تین فتوحات کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔
ورلڈ اسنوکر چیمپئین محمد آصف کا خصوصی انٹرویو
پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے محمد آصف ورلڈ اسنوکر کے نئے عالمی چیمپئین بن گئے ہیں۔ انہوں نے فائنل میں برطانوی کھلاڑی گیری ولسن کو آٹھ کے مقابلے میں دس فریمز سے شکست دی۔
بنڈس لیگا: پندرہواں میچ ڈے مکمل
جرمنی کی قومی فٹ بال لیگ کے پندرہویں میچ ڈے کے آخری دن دو میچ کھیلے گئے۔ ہوفن ہائم کی ٹیم کو بریمن سے ہارنا پڑا جبکہ ہیمبرگ اور وولفس برگ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔
بنڈس لیگا، بائرن میونخ اور ڈورٹمنڈ کا میچ برابر
جرمنی کی قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کے 15ویں میچ ڈے کے سلسلے میں ہفتے کے روز بائرن میونخ اور دفاعی چیمپیئن ڈورٹمنڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔
بنڈس لیگا، ڈسلڈورف نے فرینکفرٹ کو پچھاڑ دیا
جرمن قومی فٹ بال چیمپئن شپ بنڈس لیگا کے 15ویں میچ ڈے کے سلسلے میں جمعے کے روز کھیلے جانے والے ایک میچ میں ڈسلڈورف نے فرینکفرٹ کو صفر کے مقابلے میں چار گول کے واضح فرق سے شکست دے دی۔
پرتھ ٹیسٹ کے بعد ’رکی پونٹنگ دوبارہ جلوہ گر نہیں ہوں گے‘
جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ جمعہ سے پرتھ میں کھیلا جا رہا ہے۔ یہ دنیائے کرکٹ کے کامیاب ترین کپتانوں میں شمار کیے جانے والے مایہ ناز بلے باز رکی پونٹنگ کا آخری میچ ہو گا۔
کوچ بننے پر راضی ہوں، انضمام الحق
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور شہرہ آفاق کرکٹر انضمام الحق نے بھارت کے خلاف آئندہ ماہ ہونیوالی سیریز میں پاکستان کو فیورٹ قرار دیا ہے۔
بنڈس ليگا: تيرہويں ميچ ڈے کے اختتام پر بھی بائرن ميونخ کی ٹيم سرفہرست
بنڈس ليگا ميں اتوار کے روز تين ميچ کھيلے گئے۔ ان ميچوں ميں ليور کوزن نے ہوفن ہائم کو اور فرائی برگ کی ٹيم نے اشٹٹ گارٹ کو شکست سے دوچار کيا جبکہ آؤگس برگ اور مؤنشن گلاڈ باخ کی ٹيموں کے مابين مقابلہ برابر رہا۔
فارمولا ون، فيٹل مسلسل تيسری مرتبہ عالمی چيمپئن
برازيلیں گراں پری کے ساتھ ہی فارمولا ون کا رواں سيزن بھی ختم ہو گیا ہے۔ ريس کے اختتام پر فيٹل تين مرتبہ لگاتار عالمی چيمپئن بننے والے سب سے کم عمر ڈرائيور بننے ميں کامياب رہے جبکہ شوماخر نے فارمولا ون کو خير باد کہہ ديا۔
لانکو سپر ہاکی سیریز: پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ
آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں لانکو انٹرنیشنل ہاکی سُپر سیریز میں پاکستان نے بھارتی ہاکی ٹیم کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ چار ملکی راؤنڈ رابن ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بھارت جیتا تھا۔
بنڈس لیگا: بائرن کے مقابل کوئی نہیں
جرمن فٹ بال کلب ایف سی بائرن نے قومی فٹ بال چیمپئن شپ بنڈس لیگا کے تیرہویں میچ ڈے میں ہینوور کو شکست دے کر پوانٹس ٹیبل پر اپنی اوّل نمبر کی پوزیشن مزید مستحکم بنا لی ہے۔
بنڈس لیگا: تیرہواں میچ ڈے شروع
جرمن قومی فٹ بال لیگ بُنڈس لیگا کے تیرہویں میچ ڈے کے سلسلے میں جمعے کے روز ایک میچ کھیلا گیا اور اس میں فورٹُونا ڈُوسلڈورف کی ٹیم نے ہیمبرگ کو دو گول سے شکست دے کر ایک طرح کا اپ سیٹ کر دیا۔
چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ پری کوارٹر فائنل میں
یورپی فٹ بال کلبوں کے معتبر ٹورنامنٹ چیمپئنز لیگ کی گروپ اسٹیج اب اپنے آخری مرحلے کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اگلے مرحلے یعنی پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لیے ٹیموں کے نام سامنے آنے لگے ہیں۔
’پاکستانی ٹیم کو ہاکی کی سمجھ نہیں‘، حنیف خان
چمپیئنز ٹرافی اور سپر سیریز میں شرکت کے لیے پاکستانی ہاکی ٹیم آسٹریلیا روانہ ہوگئی ہے۔ نئے کوچ حنیف خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ہاکی کی سمجھ نہیں تاہم ان کی خامیاں دور کرنےکی کوشش جاری ہے۔
بنڈس ليگا: بريمن اور وولفس برگ کی فتوحات
جرمن فٹ بال ليگ بنڈس ليگا ميں اتوار کے روز کھيلے گئے دو ميچوں ميں ویردر بريمن نے ڈسلڈورف کو جبکہ وولفس برگ نے ہوفن ہائم کو شکست سے دوچار کيا۔ بارہويں ميچ ڈے کے اختتام پر بائرن ميونخ کی ٹيم ليگ ميں سر فہرست ہے۔
فارمولا ون: يو ايس گراں پری ميں لوئس ہملٹن کی فتح
اتوار کے روز امريکی رياست ٹيکساس کے شہر اوسٹن ميں منعقدہ يو ايس گراں پری ميں ميکلارن ٹيم کے برطانوی ڈرائيور لوئیس ہملٹن نے پہلی جبکہ جرمنی سے تعلق رکھنے والے ريڈ بل ٹيم کے ڈرائيور سباستيان فيٹل نے دوسری پوزيشن حاصل کی۔
بنڈس لیگا: بائرن میونخ کی برتری برقرار
جرمن فٹ بال لیگ یا بنڈس لیگا میں ہفتے کے کھیلے گئے ایک میچ میں بائرن میونخ اور نیورمبرگ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تاہم میونخ لیگ میں آٹھ پوائنٹس کے فرق کے ساتھ اب بھی سر فہرست ہے۔
جرمنی بمقابلہ ہالینڈ، نہ گول اور نا ہی دلکشی
جرمنی اور ہالینڈ کے مابین کھیلا گیا دوستانہ فٹ بال میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ ماہرین کے مطابق نوے منٹ کے دوران دونوں ٹیمیں متاثر کن کارکردگی دکھانے سے قاصر رہیں۔
سیزن کا آخری ٹائٹل، یوکووچ کے نام
سربیا کے نوواک یوکووچ نے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز میں سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کو شکست دے کر رواں سال کا آخری ٹینس ٹورنامنٹ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔
پنجاب انٹرنیشنل اسپورٹس فیسٹیول میں بھارت کی برتری
لاہور میں جاری پنجاب انٹرنیشنل اسپورٹس فیسٹیول اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ ان مقابلوں میں دنیا کے چھبیس ممالک کے چھ سو ایتھلیٹس ہاکی، کرکٹ، فٹبال، رگبی اور ریسلنگ سمیت بیس مختلف کھیلوں میں شرکت کر رہے ہیں۔
بنڈس لیگا، لیورکوزن شکست سے دوچار
بنڈس لیگا کے گیارہویں میچ ڈے کے دوران اتوار کو کھیلے گئے ایک میچ میں وولفس برگ کی ٹیم نے لیور کوزن کی مضبوط ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 40
اگلا صفحہ