You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
فیفا ورلڈ کپ
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد
بنڈس لیگا، شالکے اور ہیمبرگ کا سنسنی خیز مقابلہ
جرمنی کی قومی فٹ بال چیمپئن شپ بنڈس لیگا کے پہلے میچ ڈے کے سلسلے میں اتوار کے روز ہونے والے ایک میچ میں ہیمبرگ اور شالکے کی ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، جو تین تین گول سے برابری کی بنیاد پر اختتام پذیر ہوا۔
بنڈس لیگا، پہلے ہی میچ میں اوبامیانگ کی ہیٹ ٹرک
جرمن فیڈرل فٹ بال لیگ کا پہلا میچ کھیلنے والے گبون کے اسٹرائیکر پیئر ایمرک اوبامیانگ کی ہیٹ ٹرک کی بدولت ڈورٹمنڈ نے آوگسبرگ کو چار صفر سے مات دے دی جب کہ برلن کی ٹیم نے فرینکفرٹ کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے ہرا دیا۔
قطر کی گرمی میں فٹ بال ورلڈ کپ ناممکن ہے، ڈائیک
فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین گریگ ڈائیک نے کہا ہے کہ قطر میں شدید گرمی کے باعث وہاں 2022ء کے ورلڈ کپ کا انعقاد ’ناممکن‘ ہے۔
بنڈس لیگا کا آغاز آج سے
جرمنی کی قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کے نئے سیزن کا آغاز آج جمعے کے روز سے ہو رہا ہے۔ بنڈس لیگا میں کل 34 میچ ڈیز ہوتے ہیں۔ بائرن میونخ کلب دفاعی چیمپیئن ہے۔
بنڈس لیگا اور اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹ
رواں برس جرمنی کی قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کے میچوں کے دوران اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹ کا عمل شروع کیا جائے گا۔ بظاہر ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ فٹ بال کھیل میں ڈوپنگ کا مسئلہ موجود نہیں ہے۔
’ميچ فکسنگ‘ جرم ہونا چاہيے، ڈریوڈ
بھارتی کرکٹ ٹيم کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ کا کہنا ہے کہ ’ميچ فکسنگ‘ کے خلاف لوگوں کے دلوں ميں خوف پيدا کرنے کے ليے اس عمل کو ايک جرم قرار دے ديا جانا چاہيے۔
بائرن کی جانب سے جرمن کپ کے دفاع کا شاندار آغاز
بائرن میونخ نے جرمن کپ کے پہلے مرحلے کے ایک مقابلے میں شوارس وائس ریھڈن کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیتے ہوئے ٹائٹل کے دفاع کا آغاز کر دیا ہے۔
کراچی میں رمضان کرکٹ کی مقبولیت
کراچی میں ہر رات تراویح کی ادائیگی کے بعد کرکٹ کا دور شروع ہوتا ہے۔ رمضان میں پہلے پہل لوگ گلیوں میں کھیل کرشوق پورا کرتے تھے مگربات اب اس سے کہیں اگےنکل چکی ہے۔
جرمنی، ماضی کی ڈوپنگ آج کل بحث کا موضوع
جرمن کھلاڑیوں کی جانب سے ماضی میں ڈوپنگ کے معاملے پر آج کل جرمنی میں شدید بحث جاری ہے۔ اس سلسلے میں برلن کی ہُمبولٹ یونیورسٹی کی جانب سے ایک جائزہ مرتب کیا گیا ہے، جس کے نتائج ابھی تک منظر عام پر نہیں لائے گئے۔
جرمن کپ: بائرن ميونخ کی ٹيم آج ايکشن ميں
بنڈس ليگا کے بعد جرمنی کے دوسرے سب سے اہم فٹ بال ٹورنامنٹ جرمن کپ کا دو اگست سے آغاز ہو چکا ہے اور پہلے راؤنڈ ميں ہی متعدد غير متوقع نتائج بھی سامنے آ چکے ہيں۔ آج بائرن ميونخ اور شوارس وائس ریھڈن کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
جرمن کپ کے پہلے مرحلے کا آغاز
فٹ بال ٹورنامنٹ جرمن کپ کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ جمعے کو اس سلسلے کا پہلا میچ آؤگس برگ نے جیت لیا اور ایرسگبرگے اوے کو اوزنابریوک کے ہاتھوں حیرت انگیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سپاٹ فکسنگ: تین بھارتی کرکٹرز پر فرد جرم عائد
بھارت میں کرکٹ کے سابقہ ٹیسٹ باؤلر شانتا کمارن سری سانت اور دو دیگر کرکٹرز کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (IPL) میں سپاٹ فکسنگ کے الزام میں باقاعدہ فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
ہنگری گراں پری میں لوئس ہیملٹن فاتح
اتوار کے روز ہنگری میں ہونے والی فارمولا ون کار ریسنگ میں انگلش ڈرائیور لوئس ہملٹن نے فتح حاصل کی۔ اس سے قبل ہفتے کے روز انہوں نے کوالیفائنگ ریس میں پول پوزیشن جیت لی تھی۔
پاکستان ہاکی کا بحران سنگین تر
پاکستان ہاکی ٹیم اگلے ماہ ہونے والے ایشیا کپ میں کامیابی کی شرط پر ہی عالمی کپ دوہزار چودہ میں شرکت کی اہل ہوگی۔ مگرکوچ اور کھلاڑیوں کی برطرفیوں اوردیگرسنگین تنازعات کے سر اٹھانے سے ایشیا کپ کی تیاریوں کو دھچکا لگا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی، پاکستان عالمی رینکنگ میں نمبر دو
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کنگز ٹاؤن میں کھیلا گیا سیریز کا دوسرا اور آخری ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ 11 رنز سے جیت کر دو میچوں کی یہ سیریز بھی اپنے نام کر لی ہے۔ اس جیت سے پاکستان عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
آفریدی کا ریکارڈ، پاکستان کی فتح
کنگز ٹاؤن میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹی ٹونٹی میچ پاکستان نے دو وکٹوں سے جیت لیا ہے۔ اس میچ میں پاکستانی اسٹار کھلاڑی شاہد خان آفریدی نے 400 چھکے لگانے کا سنگ میل بھی عبور کیا۔
جرمن سُپر کپ: ڈورٹمنڈ نے بائرن میونخ کو ہرا دیا
بوروسیا ڈورٹمنڈ نے ہفتے کی شب بائرن میونخ کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر جرمن سپر کپ جیت لیا ہے۔ جرمن کلب بائرن میونخ کے نئے ہسپانوی کوچ پیپ گارڈیولا اس طرح اپنی پہلی شکست سے دوچار ہوئے ہیں۔
مصباح کی عمدہ کارکردگی ، پاکستان نے سیریز جیت لی
کپتان مصباح الحق کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت پاکستان نے پانچویں ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو چار وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز تین ایک سے اپنے نام کر لی ہے۔
کراچی سے نامور کھلاڑی آنا کیوں بند ہو گئے ہیں؟
ستر کے عشرے میں ظہیرعباس، مشتاق محمد، صادق محمد، آصف اقبال اور جاوید میانداد جیسے کراچی کے کرکٹرز کے بغیر ٹیم ادھوری سمجھی جاتی تھی۔ مگرآج اسد شفییق کےعلاوہ کراچی کا کوئی بھی کھلاڑی پاکستانی ٹیم کا مستقل رکن نہیں ہے۔
ٹوری ڈی فرانس ہیروازم اور اسکینڈلزم کا امتزاج
گزشتہ کئی برسوں سے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں کارکردگی بڑھانے والی ادویات کے استعمال کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔ تاہم اس مرتبہ اس ریس کے اختتام تک کسی بھی سائیکلسٹ کا ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت نہیں آیا۔
برطانیہ کے کرِس فروم نے ٹور ڈی فرانس جیت لی
برطانوی سائیکلسٹ کرِس فرُوم نے ٹور ڈی فرانس ریس جیت لی ہے۔ سائیکلنگ کے اس سب سے بڑے مقابلے میں برطانیہ کی یہ مسلسل دوسری فتح ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف وَن ڈے سیریز میں پاکستان کی برتری
پاکستان نے چوتھے وَن ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس طریقے سے کیا گیا ہے۔ پاکستان کو اس سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے تیسرے میچ کا ڈرامائی اختتام
ویسٹ انڈیز کے لیے 11 ویں نمبر پر بلے بازی کرنے والے جیسن ہولڈر نے پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض کے آخری اوور میں 14 رنز بنا کر گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی یقینی جیت کا راستہ روکا۔
ٹور ڈی فرانس: فرانسیسی سائیکلسٹ ریبلوں فاتح
فرانس سے تعلق رکھنے والے سائیکلسٹ کرسٹوف ریبلوں ٹور ڈی فرانس کی اٹھارہویں اسٹیج کے فاتح قرار پائے ہیں۔ کرِس فروم نے اپنی ’لیڈ‘ میں اضافہ کیا ہے حالانکہ انہیں اپنے شوگر لیول میں اضافہ کرنے پر سزا بھگتنا پڑی۔
عالمی یونیورسٹی سمر گیمز کا اختتام: روسی ایتھلیٹس سب سے آگے
روسی شہر کازان میں یونیورسٹی گیمز کا اختتام ہوگیا ہے۔ 6 جولائی سے شروع ہونے والے یہ مقابلے 17 جولائی بروز بدھ اختتام پذیر ہوئے۔ روسی ایتھلیٹس نے 300 کے قریب تمغے حاصل کیے جو ایک ریکارڈ ہے۔
پاکستانی فٹبال فیڈریشن نے ارب پتی شاہد خان سے مدد مانگ لی
پاکستان میں فٹبال کی کرتا دھرتا شخصیات نے انگلش کلب فلہم کے نئے پاکستانی نژاد ارب پتی مالک شاہد خان پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں پر بھی توجہ دیں۔
نئے وکٹ کیپر رضوان کی نظریں ساتویں آسمان پر
پاکستانی صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے وکٹ کیپر محمد رضوان بھی خود کو آل راؤنڈر کے طور پر منوانا چاہتے ہیں۔ وہ اس صوبے سے بطور وکٹ کیپر ٹیم میں شامل ہونے والے پہلے کرکٹر ہیں۔
بوم بوم آفریدی نے ویسٹ انڈیز کو پچھاڑ دیا
پاکستانی اسٹار کھلاڑی شاہد خان آفریدی کی عمدہ آل راؤنڈ پرفارمنس کی بدولت پاکستان نے پانچ ایک روزہ میچوں کے سلسلے میں گیانا میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 126رنز سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان روایتی ایشز ٹیسٹ سیریز کا آغاز
عالمی ٹیسٹ کرکٹ میں انگلش اور آسٹریلوی کرکٹ ٹیموں کے درمیان روایتی پانچ روزہ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ انگلینڈ کے شہر ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔
احمد شہزاد، ویسٹ انڈیز سے ویسٹ انڈیز تک
ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ ایک روزہ اور دو ٹونٹی ٹونٹی میچز پر مبنی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں شاہد آفریدی اور عمر اکمل کے ساتھ اسٹائلش اوپنراحمد شہزاد کی بھی واپسی ہوئی ہے۔
ومبلڈن میں 77 برس بعد برطانیہ کی فتح
برطانیہ کے ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے ومبلڈن کا ٹائٹل جیت کر ایک تاریخ رقم کر دی ہے۔ برطانیہ کو گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے بعد اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں فتح ملی ہے۔ مرے نے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کو مات دی۔
فیٹل نے جرمن گراں پری جیت لی
ریڈ بُل ٹیم کے سیباستیان فیٹل ہوم ٹریک پر جرمن گراں پری جیت گئے ہیں۔ رواں سیزن میں یہ ان کی چوتھی فتح ہے جس سے انہوں نے ڈرائیورز کی رینکنگ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم بنا لی ہے۔
ٹور ڈی فرانس: آٹھ منزلیں مکمل
سائیکلنگ کی غیر اعلانیہ ورلڈ چیمپیئن شپ کی ایک تہائی اسٹیجز مکمل ہو گئی ہیں۔ کرس فرُوم نے مشکل آٹھویں اسٹیج میں کامیابی حاصل کر کے ریس کے لیڈر کی زرد جرسی حاصل کر لی ہے۔
فرانس کی بارٹولی نے ومبلڈن کا میدان مار لیا
فرانس کی ماریون بارٹولی نے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کا فائنل جیت لیا ہے۔ انہوں نے جرمنی کی زیبینے لیزیکی کو شکست دی۔ بارٹولی کے لیے یہ ومبلڈن کا پہلا ٹائٹل ہے۔
ومبلڈن: خواتین فائنل آج، مردوں کا فائنل میچ کل اتوار کے روز
ٹینس اسپورٹ کا تیسرا گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ ومبلڈن اپنی منزل کے قریب پہنچ گیا ہے۔ آج ویمن چیمپئن شپ کے لیے فائنل میچ کھیلا جائے گا اور مردوں کا فائنل میچ کل اتوار کے روز جوکووچ اور مرے کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ومبلڈن: جرمن کھلاڑی لیزیکی فائنل میں
تین سیٹس پر مشتمل ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد جرمن کھلاڑی زابینے لیزیکی پولینڈ کی آگنیازکا رادوانسکا کو ہرا کر اپنے پہلے گرینڈ سلیم فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔
مرے اور جوکووچ ومبلڈن کے سیمی فائنلز میں
برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے اور سربیا کے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ ومبلڈن کے سیمی فائنلز میں پہنچ گئے ہیں۔ جوکووچ سیمی فائنل میں ژاں مارٹن ڈیل پوٹرو کا سامنا کریں گے۔
نانگا پربت سر کیے جانے کے ساٹھ برس
آسٹریا کے کوہ پیما ہیرمن بُوہل نے ٹھیک ساٹھ برس پہلے 1953ء میں آج ہی کے روز یعنی تین جولائی کو پاکستان میں واقع دنیا کی 9 ویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت کو سر کیا تھا۔ یہ چوٹی حال ہی میں منفی شہ سرخیوں کا موضوع بنی ہے۔
جرمن کھلاڑی لیزیکی ومبلڈن کے سیمی فائنل میں
جرمن اسٹار خاتون کھلاڑی زابینے لیزیکی نے ومبلڈن کے تیسرے راؤنڈ میں کایا کاناپی کو شکست دے کر سیمی فائنل مقابلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے لیزیکی کو اگنیئشکا راڈوانسکا کو مات دینا ہو گی۔
کھیل: پاکستانی خواتین کی ناکامیوں کی وجوہات ؟
پاکستان نے اولمپکس میں دس میڈل جیتے ہیں۔ کرکٹ اور ہاکی میں بھی پاکستان کے نام کا ڈنکا بجتا رہا ہے۔ یہ ملک اسنوکر اور سکواش کا بھی بے تاج بادشاہ رہا ہے مگر یہ تمام کامیابیاں پاکستان کے مرد کھلاڑیوں نے سمیٹی ہیں۔
ومبلڈن میں ایک اور اپ سیٹ، سیرینا ولیمز بھی باہر
جرمن ٹینس اسٹار زابینے لیزیکی نے ومبلڈن کے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں دفاعی اور پانچ مرتبہ کی ومبلڈن چیمپئن سیرینا ولیمز کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔
فارمولا ون: نيکو روزبرگ برٹش گراں پری کے فاتح
جرمنی سے تعلق رکھنے والے مرسيڈيز ٹيم کے ڈرائيور نيکو روزبرگ نے اتوار کے روز منعقدہ برٹش گراں پری ريس جيت لی ہے۔ گزشتہ تين ريسوں ميں روزبرگ کی یہ دوسری کاميابی ہے۔
سائیکل ریس: ٹور ڈی فرانس کا آغاز
سائیکلنگ کی غیر اعلانیہ عالمی چیمپئن شپ ٹور ڈی فرانس کے ایک سوویں ایڈیشن کا آج ہفتےکے روز سے باضابطہ آغاز ہو رہا ہے۔ اس کا اختتام اکیس جولائی کو پیرس میں ہو گا۔
ومبلڈن: نادال پہلے راؤنڈ میں ہی باہر
ہسپانوی ٹینس اسٹار اور سابق عالمی نمبر ایک رافائل نادال ومبلڈن گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے پہلے ہی راؤنڈ میں بیلجیم کے کھلاڑی اسٹیو ڈارکِس سے اسٹریٹ سیٹس میں شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
نک ولینڈا کا ایک اور کارنامہ
امریکی بازی گر ’نک ولینڈا‘ نے تنی رسی پر چل کر گرینڈ کینیئن کی عظیم وادی کو عبور کرتے ہوئے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
کرکٹ: ’آپ کرپشن روک سکتے ہو‘
پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کے اصرار پر یہ عہدہ قبول کیا ہے۔
ٹینس: ومبلڈن گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ آج سے شروع
ٹینس کے تیسرے اہم گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے لندن کے نواح میں واقع وسیع و عریض ومبلڈن ٹینس کمپلیکس میں ہو گا۔ یہ ٹورنامنٹ گھاس کے کورٹ پر کھیلا جاتا ہے۔
چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل بھارت کے نام
انگلینڈ کی میزبانی میں کھیلی جانے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل میچ بھارت نے پانچ رنز سے جیت لیا۔ بارش کی وجہ سے میچ بیس بیس اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔
کرکٹ: چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل میچ آج ہو گا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی زیر نگرانی انگلستان میں کھیلی جانے والی چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل میچ آج اتوار کے روز کھیلا جا رہا ہے۔ بھارت اور میزبان انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ برمنگھم شہر کے ایجبیسٹن میدان پر ہو گا۔
کرکٹ: چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل مرحلے میں
کرکٹ کے معتبر ٹورنامنٹ چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اے اور گروپ بی کے مقابلے مکمل ہو گئے ہیں۔ ہر گروپ سے اب دو دو ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر گئی ہے۔ پہلا سیمی فائنل میچ کل بدھ کے روز کھیلا جا رہا ہے۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 36
اگلا صفحہ