You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
فیفا ورلڈ کپ
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد
جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز، سعید اجمل پُرعزم
پاکستانی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کھیلنے ابو ظہبی پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ تین برس میں مسلسل ایک سو اڑتیس میچوں کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستانی ٹیم نائب کپتان محمد حفیظ کے بغیرکوئی بین الاقوامی میچ کھیلے گی۔
سرمائی اولمکپس کی مشعل کی روس آمد
روسی شہر سوچی میں ہونے والے سرمائی اولمپکس سے 124 دن قبل اولمپک مشعل روس پہنچ گئی ہے۔ روسی صدر ولادی میر پوٹن نے مشعل وصول کی۔
کورین گراں پری بھی فیٹل کے نام
ریڈ بل ٹیم کے جرمن ڈرائیور سباستیان فیٹل نے کورین گراں پری میں کامیابی حاصل کر کے مسلسل چوتھی مرتبہ فارمولا ون کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔ رواں سیزن میں یہ ان کی مسلسل چوتھی کامیابی ہے۔
افغانستان میں جشن کا سماں، افغان ٹیم کرکٹ ورلڈ کپ میں
افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے آج بروز جمعہ آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ کے فائنل کولیفائنگ میچ میں کینیا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر 2015 کے عالمی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
فیفا کے اعلیٰ تفتیش کار کے روس میں داخلے پر پابندی
ماسکو حکومت نے فیفا کے اعلیٰ تفتیش کار مائیکل گارسیا کا روس میں داخلہ بند کر دیا ہے۔ گارسیا ان امریکیوں میں سے ایک ہیں جنہیں روس نے امریکا کے ساتھ انسانی حقوق کے حوالے سے تنازعے پر بلیک لِسٹ کر رکھا ہے۔
اے ایف سی فٹبال کپ اور پاکستان میں کھیلوں کی بحالی
سری لنکن ٹیم پر ہونیوالے خونریز حملے کے بعد زندہ دلوں کے شہر نے پہلی بار کسی بین لاقوامی اسپورٹس مقابلے کی میزبانی کی ہے۔ ٹورنامنٹ میں ایران، متحدہ عرب امارات اور سری لنکا کی بھی فٹبال ٹیموں نے بھی شرکت کی۔
اشٹٹ گارٹ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری
جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کے ایک میچ میں اشٹٹ گارٹ کی ٹیم نے آئتراخت براؤن شوائگ کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے مات دے دی ہے۔
بنڈس لیگا: ڈورٹمنڈ بدستور پہلی پوزیشن پر
جرمنی کی قومی فٹ بال لیگ کے ساتویں میچ ڈے کے دوسرے دن کھیلے جانے والے ایک میچ میں لیگ ٹیبل کی ٹاپ ٹیم ڈورٹمنڈ نے فرائی برگ کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا۔
لیونل میسی کی ’ٹیکس فراڈ‘ کے مقدمے میں پیشی
ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے ریکارڈ ساز فٹ بالر لیونل میسی کو اسپین میں ٹیکس فراڈ کے الزام کا سامنا ہے۔ جمعے کے روز بارسلونا کی ایک عدالت میں اس حوالے سے میسی کے والد اور ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔
ہاکی کے سُنہری دنوں کی واپسی کے لیے کوششیں
ہاکی میں واپس آنے والے ماضی کے شہرہ آفاق کھلاڑی منظورالحسن نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر انہیں مناسب وقت دیا جائے تو وہ پاکستان ہاکی کو اس کے سُنہرے دن لوٹاسکتے ہیں۔
سنگا پور گراں پری جرمن ڈرائیور فیٹل کے نام
سنگا پور میں منعقد کی جانے والی فارمولا ون کار ریسنگ میں جرمن ڈرائیور سباستیان فیٹل کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ وہ چوتھی مرتبہ عالمی چیمپیئن شپ جیتنے کے مزید نزدیک ہو گئے ہیں۔ ان کے قریب ترین حریف فرنانڈو الانسو ہیں۔
بنڈس لیگا کا چھٹا میچ ڈے مکمل
جرمنی میں فٹ بال کی قومی لیگ کے چھٹے میچ ڈے کی تکمیل پر ڈورٹمنڈ کی ٹیم بہتر گول اوسط کی بنیاد پربدستور پہلی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔ دوسری پوزیشن بائرن میونخ کے پاس ہے۔
بنڈس لیگا کے چھٹے میچ ڈے کی تکمیل
جرمنی میں فٹ بال کی قومی لیگ کے چھٹے میچ ڈے کے دوسرے دن لیگ ٹیبل کی ٹاپ ٹیم ڈورٹمنڈ کو ایک اور دہچکا پہنچا ہے۔ اُس نے چیمپیئنز لیگ میں میچ ہارنے کے بعد ملکی لیگ میں قدرے کمزور ٹیم کے ساتھ میچ برابری پر ختم کیا۔
بیکنی یا پورا لباس: اسلامی یکجہتی گیمز تنازعے کا شکار
اسلامی یکجہتی گیمز 2013 ء کا آغاز 22 ستمبر سے انڈونیشیا میں ہو رہا ہے۔ مسلم ممالک کے کھلاڑیوں اور ایتھلیٹس پر مشتمل یہ ایونٹ اس بار خواتین ایتھلیٹس کی اسپورٹس بیکنی کے تنازعے کا شکار نظر آ رہا ہے۔
چیمپئنز لیگ: پہلے آٹھ میچوں میں تیس گول
یورپی کلب فٹ بال کے مؤقر ترین ٹورنامنٹ چیمپئنز لیگ کا منگل کے روز آغاز ہو گیا۔ گزشتہ شب آٹھ میچ کھیلے گئے جن میں سولہ ٹیموں نے مجموعی طور پر تیس گول کیے۔ دفاعی چیمپئن بائرن میونخ کی ٹیم نے اپنا میچ باآسانی جیت لیا۔
فیصل آباد وولفز بھارت میں
بھارت کا دورہ کرنے والی فیصل آباد وولفز ٹیم کےکوچ نوید انجم کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاک بھارت کرکٹ روابط کی بحالی جانب پہلا قدم ہے۔
ڈیوس کپ
ٹینس کے ٹیم ٹورنامنٹ ڈیوس کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن چیک جمہوریہ کا سربیا کے ساتھ مقابلہ ہو گا۔ دوسری جانب جرمنی حیران کن انداز میں برازیل کو شکست دے کر ڈیوس کپ میں اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
ہوفن ہائیم نے مؤنشن گلاڈ باخ کو شکست دے دی
جرمن قومی فٹ بال چیمپئن شپ بنڈس لیگا کے ایک مقابلے میں ہوفن ہائیم نے مؤنشن گلاڈ باخ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی ہے۔
پندرہ برسوں میں پاکستان کے خلاف زمبابوے کی پہلی جیت
زمبابوے نے ہرارے میں کھیلا جانے والا دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ 24 رنز سے جیت لیا ہے۔ اس طرح یہ ٹیسٹ میچ جیت کر میزبان ٹیم نے ٹیسٹ میچوں کی سیریز کو برابر کر دیا۔ پہلا ٹیسٹ پاکستانی ٹیم نے جیتا تھا۔
سری سانت اور دیگر کھلاڑیوں پر اسپاٹ فِکسنگ کا الزام ’ثابت‘
ایک بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی قومی کرکٹ بورڈ کی اندرونی تفتیش سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ فاسٹ بولر سری سانت اور تین دیگر بھارتی کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ کے دوران اسپاٹ فِکسنگ کے مرتکب ہوئے تھے۔
افغان فٹ بال ٹيم نے اپنی پہلی بين الاقوامی ٹرافی جيت لی
نيپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو ميں بدھ کی شب کھيلے جانے والے جنوبی ايشيائی فٹ بال فيڈريشن چيمپئن شپ کے فائنل ميچ ميں افغانستان نے بھارت کو دو کے مقابلے ميں صفر گول سے شکست ديتے ہوئے اپنی پہلی انٹرنيشنل ٹرافی جيت لی ہے۔
جرمنی کے تھوماس باخ انٹرنيشنل اولمپک کميٹی کے نئے صدر
جنوبی امريکا کے ملک ارجنٹائن کے دارالحکومت بيونس آئرس ميں گزشتہ روز جرمنی سے تعلق رکھنے والے تھوماس باخ کو انٹرنيشنل اولمپک کميٹی کے صدر کے طور پر منتخب کر ليا گيا ہے۔
رافائل ندال دوسری مرتبہ يو ايس اوپن کے فاتح
اسپين سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر دو کھلاڑی رافائل ندال نے پير کے روز کھيلے جانے والے يو ايس اوپن ٹينس چيمپئن شپ ميں مردوں کے فائنل مقابلے ميں اپنے حريف عالمی نمبر ايک سربيا کے نوواک جوکووچ کو مات دے دی ہے۔
حکومت کھیلوں کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے، جنرل عارف
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل عارف حسن کا کہنا ہے کہ پاکستان اولمپک کمیٹی کے معاملات میں مداخلت کرکے حکومت کھیلوں کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے۔
یو ایس اوپن پھر سے سیرینا ولیمز کے نام
عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز نے یو ایس اوپن جیت لیا ہے۔ انہوں نے عالمی نمبر دو وکٹوریا آذارینکا کو مات دے کر اس ٹائٹل کا دفاع کیا۔
ریسلنگ کو اولمپکس میں پھر سے شامل کر لیا گیا
قدیم کھیل ریسلنگ کو اولمپک کھیلوں میں پھر سے جگہ مل گئی ہے۔ اس بات کا فیصلہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے اتوار کو ووٹنگ کے ذریعے کیا جس میں بیس بال۔سافٹ بال اور اسکواش کو شکست ہوئی۔
اطالوی گراں پری سباستیان فیٹل کے نام
فارمولا وَن ورلڈ ڈرئیورز چیمپئن شپ کی مونزا کے مقام پر منعقدہ اطالوی گراں پری ریس جرمن ڈرائیور اور عالمی چیمپئن سباستیان فیٹل نے جیت لی۔ اس طرح رَیڈ بُل ٹیم سے تعلق رکھنے والے فیٹل نے اپنی پوزیشن مزید مستحکم بنا لی ہے۔
اولمپکس 2020 کا میزبان ٹوکیو
ارجنٹائن کے دارالحکومت میں منعقدہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کو سن 2020 کے گرمائی اولمپکس اور پیرا لمپکس کا میزبان شہر چن لیا گیا ہے۔
پہلا ٹیسٹ ، پاکستان نے زمبابوے کو ہرا دیا
پاکستان اور زمبابوے کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے سلسلے میں ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 221 رنز سے شکست دے دی ہے۔
ورلڈ کپ کوالیفائنگ: جرمنی کی جیت
جمعے کے روز جرمن فٹ بال ٹیم نے آسٹریا کو تین گول سے شکست دے کر اگلے سال کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات کو روشن کر لیا ہے۔
یو ایس اوپن، اینڈی مرے باہر اور جوکووچ سیمی فائنل میں
یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں سوئس کھلاڑی سٹان اسلاننس ووَرینکا نے برطانوی اسٹار اینڈی مرے کو سیدھے سیٹوں میں مات دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے جبکہ سرب کھلاڑی نوواک جوکووچ نے میخائل یوززینی کو مات دے دی ہے۔
کیوبا سے امریکا تک پیراکی، ڈیانا نیاڈ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
امریکی خاتون پیراک ڈیانا نیاڈ نے 53 گھنٹوں کی مسلسل پیراکی کے بعد کیوبا سے امریکا تک کا سفر طے کر لیا ہے۔ چونسٹھ سالہ نیاڈ بغیر شارک کیج 177 کلو میٹر طویل یہ سفر طے کرنے والی پہلی پیراک بن گئی ہیں۔
پاکستان ہاکی کے بُرے دنوں کا ذمہ دار کون؟
ہاکی ٹیم کے عالمی کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کی انتظامیہ کو آڑھے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق قاسم ضیاء کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے ہاکی زوال کا شکار ہے۔
بنڈس لیگا کا رواں سیزن، ڈورٹمنڈ تاحال ناقابل شکست
بنڈس لیگا کے چوتھے میچ ڈے کے آخری دن کھیلے گئے ایک میچ میں ڈورٹمنڈ نے فرینکفرٹ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے۔ ایک اور میچ میں اشٹٹ گارٹ نے ہوفن ہائم کو چھ دو سے مات دے دی۔
زمبابوے کو شکست، ون ڈے سیریز پاکستان کے نام
پاکستان اور زمبابوے کے مابین تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے ہرارے میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں مہمان ٹیم نے زمبابوے کو 108 رنز سے شکست دے کر یہ سیریز ایک دو سے اپنے نام کر لی۔
یوئیفا سپر کپ فائنل، بائرن میونخ نے چیلسی کو ہرا دیا
یورپی چیمپئن بائرن میونخ نے یوئیفا سپر کپ کے فائنل میں بہت ڈرامائی کھیل کے بعد انگلش کلب چیلسی کو پنلٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے دی۔ اب بائرن میونخ جرمنی کا پہلا کلب بن گیا ہے، جس نے سپرکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
زمبابوے کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی جیت
پاکستانی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو دوسرے ایک روز میچ میں 90 رنز سے شکست دے کر سیریز کو برابر کر دیا ہے۔ پہلا ایک روزہ میچ زمبابوے کی ٹیم نے جیت لیا تھا۔
یوتھ ایشین گیمز سے پاکستان کی خالی ہاتھ واپسی
چینی شہر نانجنگ میں دوسرے یوتھ ایشین گیمز سے پاکستان کا ستاون رکنی دستہ خالی ہاتھ واپس لوٹ رہا ہے۔ ان کھیلوں میں پاکستان نے فٹبال، شوٹنگ، سوئمنگ، اسکواش، ویٹ لفٹنگ اور ہینڈ بال کے مقابلوں میں حصہ لیا۔
دنیائے کھیل کی اہم ترین خبریں
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہاکی میں پاکستان کی کامیابی ہاکی کے کھیل میں جرمنی مردوں اور خواتین کے مقابلوں میں یورپی چیمپئن اور فارمولا ون کار ریسنگ میں سیباستیان فیٹل کی کامیابی۔
بنڈس لیگا کا تیسرا میچ ڈے مکمل
جرمن قومی فٹ بال لیگ کے تیسرے میچ ڈے کی تکمیل پر ڈورٹمنڈ کلب کو بہتر گول اوسط کی بنیاد پر پہلی پوزیشن حاصل ہے۔ دوسری پر لیور کوزن اور تیسری پوزیشن پر دفاعی چیمپیئن بائرن میونخ کی ٹیم ہے۔
سیباستیان فیٹل نے بیلجیئن گراں پری جیت لی
ریڈ بُل ٹیم کے سیباستیان فیٹل نے بیلجیئن گراں پری جیت لی ہے۔ رواں سیزن میں یہ ان کی پانچویں فتح ہے جس سے ڈرائیورز کی رینکنگ میں ان کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے۔
بحرین کی طرف سے پاکستان کو نئے ’فٹبال کوچ کا عطیہ‘
افغانستان کے ہاتھوں تاریخی شکست کھانے کے بعد بحرین کی طرف سے پاکستان کو ایک نیا فٹبال کوچ عطیہ کیا گیا ہے۔ یہ کوچ پاکستان سے کوئی بھی فیس وصول نہیں کرے گا۔
پاک افغان فٹ بال میچ، امن کی جیت
افغانستان کی فٹ بال ٹیم نے ایک دوستانہ میچ میں پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں تین صفر سے شکست دے دی۔ منگل کو کابل میں چھ ہزار سے زائد شائقین کی موجودگی میں افغان ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان کا دورہ زمبابوے اور معین کی طرف سے ڈنڈا پریڈ
دو ہزار دو کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم پہلی بار زمبابوے کا مکمل دورہ کر رہی ہے جہاں اس کا سامنا ایک ایسی میزبان ٹیم سے ہے، جس کی ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ میں عالمی رینکنگ دس جبکہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں بارہ ہے۔
فٹبال: پاک افغان ٹیمیں چھتیس برس بعد آمنے سامنے
بیس اگست کو دس برس بعد افغانستان کی سرزمین پر کوئی بین الاقوامی فٹبال میچ کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں چھتیس برس بعد آمنے سامنے ہوں گی۔ افغان عوام کو مکمل یقین ہے کہ وہ یہ میچ جیت جائیں گے۔
عالمی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا اختتام: یُوسین بولٹ بہترین ایتھلیٹ
روسی دارالحکومت ماسکو میں چودہویں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا اتوار کی شام اختتام ہو گیا ہے۔ میزبان ملک روس نے مجموعی صور پر سترہ میڈلز جیتے۔ جرمنی کے حصے میں سونے کے چار تمغے آئے۔
سری لنکا نے ڈے نائٹ ٹيسٹ کھيلنے کی پيشکش مسترد کر دی
سری لنکا نے پاکستان کی طرف سے رواں سال کرکٹ کی تاريخ کا پہلا ڈے نائٹ ٹيسٹ ميچ کھيلنے کی پيشکش کو يہ کہہ کر مسترد کر ديا ہے کہ تاحال ان کے کھلاڑيوں نے اس سلسلے ميں پريکٹس نہيں کی ہے۔
محمد آصف کا ’اعتراف جرم‘ اور ایک وعدہ
محمد آصف نے بالآخر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے عوامی سطح پر معذرت طلب کر لی ہے۔ اُنہوں نے یومِ آزادی پر اپنے پاکستانی مداحوں سے وعدہ کیا کہ موقع ملنے پر وہ اپنی غلطیوں کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے بعد اب انڈین بیڈمنٹن لیگ
بھارت میں بدھ چودہ اگست سے بیڈمنٹن کا ایک بین الاقوامی ٹورنامنٹ شروع ہو رہا ہے۔ ان مقابلوں کی خاص بات اس کے نئے قوانین ہیں۔ کھلاڑیوں کو باقاعدہ نیلامی کے دوران خریدا گیا ہے۔
ایشیا کپ: پاکستان ہاکی کی زندگی اور موت کا مسئلہ
رواں ماہ ایشیا کپ میں کامیابی کے بغیر چار بار کی عالمی چمپیئن پاکستانی ہاکی ٹیم اگلے برس ورلڈ کپ میں بھی شرکت نہیں کر سکے گی۔ ورلڈ ہاکی لیگ میں بری طرح ناکام رہنے کے بعد ہاکی ٹیم کو آر یا پار کی صورتحال کا سامنا ہے۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 35
اگلا صفحہ