You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
فیفا ورلڈ کپ
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد
’ٹیم کی کامیابی کی وجہ مصباح الحق کی نامزدگی‘
پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری انتظامی کمیٹی کے رکن ہارون رشید کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کو عالمی کپ دو ہزار پندرہ کے لیے کپتان نامزد کرنے کا فیصلہ پاکستانی ٹیم کی یکجہتی اور فتوحات کا سبب بنا ہے۔
پاکستانی خواتین کی پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت
سولہ خواتین پر مشتمل پاکستان کی ٹیم پہلی مرتبہ کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت گئی ہے۔ ماضی کے ان عالمی مقابلوں میں پاکستانی مردوں کی ٹیم تو شرکت کرتی رہی ہے لیکن خواتین پہلی مرتبہ اس میدان میں اتریں ہیں۔
بنڈس لیگا: چودہواں میچ ڈے مکمل
جرمن قومی فٹ بال لیگ کے 14 میچ ڈیز اینی تکمیل کو پہنچ گئے ہیں۔ بائرن میونخ اِس وقت 38 پوائنٹس کے ساتھ لیگ ٹیبل کی ٹاپ ٹیم ہے۔ دوسری پوزیشن پر اب بائر لیورکوزن براجمان ہو گئی ہے۔
کرکٹ: آخری ون ڈے جنوبی افريقہ کے نام
پاکستان اور جنوبی افريقہ کے مابين کھيلی جانے والی تين ايک روزہ ميچوں کی سيريز کے تيسرے اور آخری ميچ ميں ميزبان ٹيم نے مہمان ٹيم کو چار وکٹوں سے شکست دے دی تاہم پاکستان پہلے ہی سے يہ سيريز اپنے نام کر چکا ہے۔
پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخی فتح
جیت کے لیے طویل انتظار آخرِ کار اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے پورٹ اِلزبتھ میں کھیلے جا رہے دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کو ایک رن سے شکست دے کر پہلی بار وَن ڈے سیریز اپنے نام کر لی۔
کامن ویلتھ چیمپئن سعدی عباس کا ملک چھوڑنے پر غور
دولت مشترکہ کراٹے چیمپئن شپ جیت کر نئی تاریخ رقم کرنے والے ایتھلیٹ سعدی عباس پذیرائی نہ ہونے پر ملک چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں کینیڈا کے شہر مانیٹریال میں 67 کلو گرام کلاس میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔
شکست در شکست، ہینوور کا سفر جاری
جرمن قومی فٹ بال چیمپئن شپ بنڈس لیگا کے ایک میچ میں ہیمبرگ نے ہینوور کو تین کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی ہے۔ یہ مقابلہ بنڈس لیگا کے تیرھویں میچ ڈے کے آخری روز ہوا۔
فارمولا ون: فیٹل کی نویں مسلسل کامیابی
فارمولا ون کار ریسنگ کی برازیلین گراں پری جرمن ڈرائیور سیباستیان فیٹل نے جیت لی ہے۔ اس سیزن کے اختتام پر یہ ان کی نویں مسلسل فتح تھی۔
میگنس کارلسن، شطرنج کا نیا بادشاہ
شطرنج کی عالمی چیمپئن شپ ناروے کے میگنس کارلسن نے جیت لی ہے۔ بھارتی شہر چنئی میں ہونے والے ايک مقابلے میں انہوں نے اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے بھارتی کھلاڑی وشواناتھن آنند کو شکست دی۔
فٹ بال: فرانس اور پرتگال ورلڈ کپ کے ليے کواليفائی کر گئے
فرانس اور پرتگال نے آئندہ برس کھيلے جانے والے ورلڈ کپ کے ليے کواليفائی کر ليا ہے۔ اسی دوران آئندہ عالمی کپ جيتنے کے ليے ’فيورٹ‘ قرار دی جانے والی ٹيموں ميں سے ايک، جرمنی نے ايک دوستانہ ميچ ميں انگلينڈ کو شکست دے دی۔
کئی کھلاڑیوں کا مستقبل، دورہ ءجنوبی افریقہ سے وابستہ
متحدہ عرب امارات سے زخموں کی سکائی لیے جنوبی افریقہ جانے والی پاکستانی ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے یکجا ہو کر کھیلنے سے کامیابی پھران کے قدم چومے گی۔
ریٹائر ہونے کا بہترین وقت تھا، تندولکر
دنیائے کرکٹ کو خیر باد کہنے والے بھارتی اسٹار کرکٹر سچن تندولکر نے کہا ہے کہ یہ مناسب وقت تھا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں کیونکہ وہ اپنی فٹنس کے لیے جسمانی دباؤ برداشت کرنے میں مشکلات کا شکار ہو رہے تھے۔
یُو ایس گراں پری میں سباستیان فیٹل کی ریکارڈ ساز کامیابی
امریکی ریاست ہیوسٹن کے شہر آسٹن میں منعقد کی جانے والی فارمولا ون کار ریس میں جرمن ڈرائیور سباستیان فیٹل نے کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے ہفتے کے روز پول پوزیشن بھی جیت لی تھی۔
جنوبی افریقہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت گیا
جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔ یہ میچ جمعے کو دبئی میں کھیلا گیا۔ جنوبی افریقہ نے یہ مقابلہ چھ رنز سے جیتا۔
سچن تندولکر دنیائے کرکٹ میں ہمیشہ یاد کیے جاتے رہیں گے، مائیک ایتھرٹن
انگلینڈ کی ٹیم کے سابق کپتان مائیک ایتھرٹن نے کہا ہے کہ مایہ ناز بھارتی بلے باز سچن تندولکر نے دنیائے کرکٹ میں وہ مقام پا لیا ہے، جہاں چند ہی لوگ پہنچ پائے ہیں اور وہ ہمیشہ یاد کیے جاتے رہیں گے۔
تندولکر کا آخری میچ، ’ایک عہد کا خاتمہ‘
ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز اور بھارت کے خلاف آج سے شروع ہونے والا ٹیسٹ میچ تاریخ ساز کرکٹر سچن تندولکر کا 200 واں اور آخری میچ ہو گا۔ تندولکر کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی کرکٹ کا ایک عہد بھی ختم ہو جائے گا۔
پہلا ٹوئنٹی ٹوئنٹی بھی جنوبی افریقہ نے جیت لیا
ڈیل اسٹائن اور ٹوسوبے کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے پہلے ٹوئٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے دی ہے۔ پاکستان کے بلے باز ایک مرتبہ پھر بری طرح ناکام ہو گئے۔
ون ڈے سيريز چار۔ايک سے جنوبی افريقہ کے نام
جنوبی افريقہ کی کرکٹ ٹيم نے پانچ بين الاقوامی ايک روزہ ميچوں کی سيريز ميں پير کے روز شارجہ ميں کھيلے جانے والے آخری ميچ ميں کاميابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو يہ سيريز چار۔ايک سے ہرا دی۔
پاکستانی ٹیم کو ’بزدلی‘ کی سزا ملی، وقار یونس
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے جنوبی افریقہ کے ہاتھوں پاکستان کی ناکامیوں کا ذمہ دار ملک کے کمزور ڈومیسٹک کرکٹ نظام کو ٹھہرایا ہے۔
گرین شرٹس نے ایشین چیمپئنز ٹرافی جیت لی
پاکستانی ہاکی ٹیم نے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے مردوں کا ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ جاپان میں کھیلے جانے والے فائنل میں پاکستان نے جاپان کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا۔
بنڈس ليگا: بائرن ميونخ نے ہيمبرگ کا تيس برس پرانا ريکارڈ توڑ ديا
بائرن ميونخ نے قومی فٹ بال چيمپئن شپ ميں بغير کسی شکست کے مسلسل 37 ميچوں ميں کاميابی حاصل کر کے ايک نيا ريکارڈ قائم کر ديا ہے۔ ہفتے کی شب آؤگسبرگ کو ہرا کے اس تاريخ ساز کلب نے ہيمبرگ کا تيس برس پرانا ريکارڈ توڑ ديا۔
پاکستان کو شکست، سیریز جنوبی افریقہ کے نام
ابو ظہبی میں پاکستان کو چوتھے ایک روزہ میچ میں شکست دے کر جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ون ڈے سیریز جیت لی ہے۔ پانچ ایک روزہ میچوں کی اس سیریز کا آخری میچ پیر کے روز شارجہ میں کھیلا جائے گا۔
جنوبی افریقہ نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دے دی
جنوبی افریقہ نے ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کو 68 رنز سے شکست دے دی ہے۔ اس جیت میں عمران طاہر کی شاندار بولنگ اہم رہی جس کے سامنے پاکستانی مڈل آرڈر کی ایک نہ چلی۔
فٹ بال: ’پاکستان کے لاوارث چیمپئن‘
بے گھر بچوں کے عالمی فٹ بال مقابلے کے لیے ان دنوں پاکستانی دستے کی تشکیل جاری ہے۔ اگلے برس برازیل کے شہر ریو میں اس سلسلے کا دوسرا عالمی مقابلہ ہوگا، جس میں پاکستان پہلی بار حصہ لے گا۔
آؤگس برگ آخر جیت ہی گئی
جرمن قومی فٹ بال چیمپئن شپ بنڈس لیگا کے ایک میچ میں آؤگس برگ نے مائنز کو شکست دے دی ہے۔ چھ ہفتوں میں یہ اس کی پہلی کامیابی ہے۔ بریمن نے بھی ہینوور کو شکست دے کر لیگ ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر بنا لی ہے۔
فیٹل کی مسلسل ساتویں فتح، دبئی گراں پری بھی لے اُڑے
ریڈ بُل ٹیم کے سیباستیان فیٹل نے دبئی گراں پری جیت لی ہے۔ یہ ان کی مسلسل ساتویں فتح ہے، جس سے ڈرائیورز کی رینکنگ میں ان کی پوزیشن بھی مزید مستحکم ہو گئی ہے۔
بنڈس لیگا: گیارہواں میچ ڈے، دوسرا دِن
جرمن قومی فٹ بال لیگ کے گیارہویں میچ ڈے کے دوسرے دن بائرن میونخ نے ہوفن ہائیم کلب کو شکست دے کر لیگ ٹیبل پر دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ ایک دن قبل اس پوزیشن پر ڈورٹمنڈ نے قبضہ کیا تھا۔
دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ ہار گیا
متحدہ عرب امارت میں کھیلی جانے والی پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقی ٹیم کو 66 رنز سے شکست دے کر سیریز کو ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔
کرکٹ: لاہوری منڈے کے ہاتھوں پاکستان کی شکست
لاہور میں پیدا ہونے والے جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر نے پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے کا خواب چکنا چور کر دیا۔
فٹ بال: کیا ربیری کو بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ملنا چاہیے؟
فٹ بال کی عالمی تنظیم نے سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیے تئیس ناموں کا اعلان کر دیا ہے جس میں بارسلونا کے میسی اور بائرن میونخ کے ربیری سر فہرست ہیں۔ ماہرین کی رائے ہے کہ اس سال یہ ایوارڈ ربیری کو ملنا چاہیے۔
ایک روزہ سیریز، جنوبی افریقہ کو پہلی بار ہرانے کا خواب
پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخ میں پہلی بار ایک روزہ سیریز جیتنے کے لیے بے تاب ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز بدھ سے امارات میں شروع ہو رہی ہے۔
بنڈس ليگا: ہيمبرگ اور موئنشن گلاڈباخ کی کاميابياں
جرمن قومی فٹ بال ليگ بنڈس ليگا ميں اتوار کے روز دو ميچ کھيلے گئے، جن ميں موئنشن گلاڈباخ نے آئنتراخت فرينکفرٹ کو چار ايک سے جب کہ ہيمبرگ نے فرائی برگ کو تين صفر سے ہرايا۔
انڈین گراں پری: تیسرے سال بھی فیٹل کے نام
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے نواحی علاقے میں ہونے والی فارمولا ون کار ریسنگ میں جرمن ڈرائیور سباستیان فیٹل نے انڈین گراں پری میں مسلسل کامیابیوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی ہے۔
بال ٹیمپرنگ: ڈو پلیسی کے ساتھ بہتر سلوک کیوں؟
پاکستانی کرکٹ بورڈ نے اس بات پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے کہ بال ٹیمپرنگ کے حالیہ واقعے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈو پلیسی کو مقابلتا نرم سزا کیوں دی۔
پاکستان دبئی ٹیسٹ ہار گیا، سیریز برابر
جنوبی افریقہ نے آج ہفتے کے روز دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو ایک اننگز اور 92 رنز سے شکست دے دی۔ اس طرح دو ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔
دبئی ٹیسٹ، جنوبی افریقی ٹیم پر بال ٹمپرنگ کا الزام
دبئی میں جنوبی افریقہ اور پاکستان کے مابین جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران بال ٹمپرنگ کے الزام کا سامنا کرنے والے جنوبی افریقی کھلاڑی فف ڈوپلیسی کے خلاف ہفتے کے دن فیصلہ سنایا جا رہا ہے۔
جرمن فٹبال فیڈریشن، صدر نیئرزباخ کا دوبارہ انتخاب
جرمن فٹبال فیڈریشن (ڈی ایف بی) کے موجودہ صدر وولفگانگ نیئرزباخ کو آج جمعے کے روز ایک بار پھر کھیلوں کی دنیا کی اس سب سے بڑی تنظیم کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ وہ اب 2016ء تک ڈی ایف بی کے صدر رہیں گے۔
چيمپئنز ليگ: بائرن ميونخ کی فتوحات کا سلسلہ جاری
يورپی چيمپئنز ليگ فٹ بال ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے ميں گزشتہ رات کھيلے گئے ايک ميچ ميں جرمن کلب بائرن ميونخ نے چيک ری پبلک کے کلب وکٹوريا پلزن کو صفر کے مقابلے ميں پانچ گول سے شکست دے دی۔
حکومتی امداد کے زیادہ تر وعدے جھوٹ نکلے، اسنوکر چیمپئین
پاکستان میں اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی کامیابیاں ان کے حالات زندگی تبدیل کرنے میں کم ہی مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔ پاکستان کے موجودہ اسنوکر چیمپئن محمد آصف کی حالت دیکھ کر یہ فقرہ بالکل سچ لگتا ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کلین سویپ کا خواہاں
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ماضی میں کبھی بھی کلین سویپ نہیں کیا مگر بدھ سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے پاس تاریخ رقم کا سنہری موقع ہوگا۔
ہیمبرگ کی ٹیم شکست سے بال بال بچ گئی
جرمن قومی فٹ بال چیمپئن شپ بنڈس لیگا میں ہیمبرگ اور اشٹٹ گارٹ کے درمیان میچ برابر رہا۔ اشٹٹ گارٹ کے ایک کھلاڑی نے اپنی ہی ٹیم کے خلاف ایک گول کر دیا تھا جس کے باعث میچ بالآخر اس نتیجے پر ختم ہوا۔
بائرن میونخ ’مسلسل ایک برس‘ سے ناقابلِ شکست
جرمن قومی فٹ بال چیمپئن شپ بنڈس لیگا کے ایک میچ میں سر فہرست ٹیم بائرن میونخ نے ایک کے مقابلے میں چار گول سے مائنز کو شکست دیتے ہوئے اپنی پوزیشن مزید مستحکم بنا لی ہے۔
ابوُ ظہبی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار جیت
ابُو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ٹیسٹ کرکٹ کی ورلڈ رینکنگ میں پہلی پوزیشن رکھنے والی جنوبی افریقی ٹیم کو پاکستانی بالروں اور بیٹسمینوں نے چاروں شانے چِت کر دیا۔ پہلا ٹیسٹ میچ جیت کر پاکستان نے سیریز کو محفوظ کر لیا ہے۔
ورلڈ کپ کواليفائنگ مقابلے ميں جرمنی کے آندرے شوريلے کی ہيٹ ٹرک
جرمنی نے فٹ بال ورلڈ کپ کے کواليفائنگ راؤنڈ کے آخری ميچ ميں سويڈن کو تين کے مقابلے ميں پانچ گول سے شکست دے دی ہے۔ جرمنی اس میچ سے قبل ہی سن 2014 ميں برازيل ميں ہونے والے عالمی فٹ بال کپ کے ليے کواليفائی کر چکا تھا۔
بنڈس لیگا کے نشریاتی حقوق کی فروخت
روپرٹ مرڈوک کی ’ٹوئنٹی فرسٹ سنچری فوکس‘ نامی میڈیا کمپنی نے جرمن فیڈرل فٹ بال لیگ کے میچوں کو 80 مختلف ممالک میں نشر کرنے کے حقوق خرید لیے ہیں۔ اس پانچ سالہ ڈیل پر 2015ء سے عملدرآمد شروع ہو گا۔
’پشاور میں امن میچ‘ ، شائقین کرکٹ کی عید سے پہلے عید ہو گئی
پشاورحالیہ برسوں میں دہشت گردی کی بدترین لپیٹ میں رہا ہے۔ اس امن میچ کا انعقاد بھی ایک ایسے وقت پر کیا گیا تھا جب شہر کے بڑے گرجا گھر اور قصہ خوانی بازار میں ہونیوالے خونریز بم دھماکوں کی گونج اور دہشت ابھی باقی تھی۔
جاپان میں فیٹل کی فتح، عالمی چیمپئن کا فیصلہ نہ ہو سکا
فارمولا ون موٹر ریسنگ کی آج اتوار کو سُوزُوکا میں ہونے والی جاپانی گراں پری ریس جرمن ڈرائیور سباستیان فیٹل نے جیت لی۔ اس دوڑ میں لیکن اس سال کے عالمی چیمپئن کا فیصلہ نہ ہو سکا۔
اولین ’ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ‘ لندن میں ہو گی
دنیائے کرکٹ کے منتظم ادارے بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے اعلان کر دیا ہے کہ 2017ء میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا انعقاد انگلینڈ میں کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت کو برقرار رکھنا بتایا گیا ہے۔
جرمنی نے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
جرمنی، بیلجیئم، سوئٹزرلینڈ اور کولمبیا نے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ آئندہ برس برازیل میں کھیلا جائے گا۔
سچن ٹنڈولکر کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بھارت کے ممتاز بیٹسمین اور کرکٹ کے ریکارڈ ساز کھلاڑی سچن ٹنڈولکر نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ 200 واں ٹیسٹ میچ کھیل کر کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 34
اگلا صفحہ