You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
فیفا ورلڈ کپ
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد
فٹبال کی دنیا پاکستان کے بغیر ’نامکمل‘
سیالکوٹ میں سالانہ چالیس ملین فٹبال تیار کیے جاتے ہیں جبکہ ورلڈ کپ کے دوران ان کی تعداد ساٹھ ملین تک پہنچ جاتی ہے۔ مجموعی طور پر دنیا بھر میں ہاتھ سے بنے تقریباﹰ ستّر فیصد فٹبال پاکستان میں تیار کیے جاتے ہیں۔
’فٹ بال ورلڈ کپ کی ميزبانی کے ليے قطر نے رشوت نہيں دی‘
قطر نے 2022ء کے فٹ بال ورلڈ کپ کی ميزبانی حاصل کرنے کے معاملے ميں رشوت دينے کے الزام کو مسترد کر ديا ہے۔ قبل ازيں ايک برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ ميں دعویٰ کيا تھا کہ قطر کے ايک اعلی اہلکار نے اس سلسلے ميں رشوت دی تھی۔
عالمی کپ نہ کھیلنے پر شرمندگی ہے، رانا مجاہد
ہالینڈ میں ہفتہ 31 مئی سے تیرہواں عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ شروع ہو چکا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد کا کہنا ہے کہ پہلی بار پاکستان کے عالمی کپ نہ کھیلنے پر انہیں بہت شرمندگی اور دکھ ہو رہا ہے۔
امریکی ارب پتی کے نسل پرستانہ بیان کا نتیجہ
امریکی ارب پتی ڈونلڈ سٹرلنگ کے ایک حالیہ نسل پرستانہ بیان کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ مائیکروسافٹ کے سابق سربراہ سٹیو بالمر اب سٹرلنگ کی ملکیت باسکٹ بال کلب ایل اے کلپرز کو دو بلین ڈالر کی ریکارڈ قیمت پر خرید لیں گے۔
ایورسٹ کو پہلی بار سر کیے 61 برس ہو گئے
انتیس مئی 1953ء کو پہلی مرتبہ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا گیا تھا۔ یہ کارنامہ ایڈمنڈ ہلیری اور تینزنگ نارگے نے انجام دیا تھا۔ آج اُس پہلی مہم میں شریک صرف ایک شخص زندہ ہے۔
فرنچ اوپن: ولیمز سسٹرز آؤٹ
بدھ کے روز عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپیئن سیرینا ولیمز غیر متوقع طور پر دوسرے راؤنڈ میں میچ ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔ سیرینا ولیمز کی بہن وینس بھی دوسرے راؤنڈ کا میچ ہار گئیں ہیں۔
برازیل میں مقامی باشندوں کے مزید مظاہرے
برازیل میں چند ہفتوں بعد شروع ہونے والے فٹ بال کے عالمی کپ مقابلوں سے قبل مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کے روز مقامی باشندوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر زخمی ہو گیا۔
فرنچ اوپن: پہلے راؤنڈ سے اپ سیٹ کا سلسلہ شروع
ٹینس کھیل کے رواں برس کے دوسرے بڑے ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کے پہلے راؤنڈ سے اہم کھلاڑیوں کی شکست سے اپ سیٹ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پہلے راؤنڈ میں میچ ہار کر عالمی نمبر تین واورینکا ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
پینتیس کروڑ کے عوض پی سی بی کو کیا ملا ؟
پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں ختم ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں قائداعظم ٹرافی اور پریزیڈنٹ ٹرافی سمیت نو مخلتف ٹورنامنٹس کاانعقاد کیا، جس میں تیرہ سو بتیس کرکٹرز نے شرکت کی۔ اس کے لیے پینتیس کروڑ کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔
ریال میڈرڈ نے چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
چیمپئنز لیگ کے فائنل میں ہسپانوی فٹ بال کلب ریال میڈرڈ نے ایک سنسنی خیز اور جذبات سے پُر ماحول میں اپنے حریف کلب ایتلیکٹو میڈرڈ کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی ہے۔
فیفا ورلڈ کپ، کئی ملین ڈالر کا سکیورٹی منصوبہ تیار
برازیل نے فٹ بال عالمی کپ مقابلوں کے موقع پر سلامتی کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے 850 ملین ڈالر کا ایک منصوبے شروع کیا ہے۔
آنکھ مچولی جاری، نجم سیٹھی دوبارہ بحال
پاکستانی سپریم کورٹ نے نجم سیٹھی کو دوبارہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے طور پر بحال کر دیا ہے۔ ابھی چار روز پہلے ہی ایک ماتحت عدالت نے ذکاء اشرف کو اسی عہدے پر بحال کیا تھا۔
سیالکوٹ کے فٹ بال برازیل ورلڈ کپ میں
پاکستانی شہر سيالکوٹ کے ايک صنعت کار نے ايک خواب ديکھا اور پھر اس کی تعبیر میں انہونی کو ہونی کر دکھایا۔ برازيل ميں جون میں شروع ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ مقابلوں ميں خواجہ اختر کی فيکٹری کے بنے ہوئے فٹبال استعمال ہوں گے۔
پانچ ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی گالفرز کا راج
لاہور میں ہونے والے پانچ ملکی گالف ٹورنامنٹ میں پاکستانی گالفرز نے شاندار کامیابیاں سمیٹتے ہوئے کلین سویپ کردیا۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے ذوالفقارعلی نے مردوں کے مقابلوں میں دو سو ستانوے گراس اسکور سے میدان مار لیا۔
یورپ لیگ کا تاج پھر ہسپانوی کلب کے سر پر
ٹلی کے شہر تورین میں کھیلے جانے والے ایک سنسنی خیز فائنل مقابلے میں اسپین کے کلب ایف سی اشبیلیہ نے پرتگال کے کلب بینفیکا لزبن کو پنلٹی شُوٹ آؤٹ میں دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا کر یورپ لیگ کا ٹائیٹل جیت لیا۔
پاکستان میں فٹبال: اندھیرنگری چوپٹ راج
پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان مجاہد ترین کا کہنا ہے فٹ بال کھیل کو انتہائی تاریک دور کا سامنا ہے اور اس شعبے کے نگران ادارے میں اندھیرنگری چوپٹ راج قائم ہو چکا ہے۔
بنڈس لیگا کا اختتام: نیورمبرگ اور براؤنشوائگ کی تنزلی
جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ کا رواں سیزن مکمل ہو گیا ہے۔ بائرن میونخ نے چیمپیئن شپ 24 ویں مرتبہ جیتی ہے۔ ڈورٹمنڈ کو دوسری پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔ ہیمبرگ کی ٹیم تنزلی کی دہلیز پر ہے اور اُسے پلے آف کا سامنا ہے۔
ابھی مشن ختم نہیں ہوا، جوزف بلیٹر
فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر جوزف بلیٹر نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اگلی مدت کے لیے بھی صدر منتخب ہونے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
فٹ بال کے عالمی کپ کے لیے جرمن ٹیم کا اعلان
جرمن فٹ بال ٹیم کے کوچ یوآخم لوو نے جون میں ہونے والے ورلڈ کپ مقابلے کے لیے تیس کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
عامر خان کی امریکی لیجنڈ میویدر سے مقابلے کی خواہش
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ویلٹر ویٹ ڈویژن کے پہلے ہی مقابلے میں اپنے حریف باکسر لوئیس کولازو کو شکست دینے کے بعد کہا ہے کہ اب وہ امریکی لیجنڈ باکسر فلائڈ میویدر کو شکست دینے کے خواہاں ہیں۔
پاکستانی ویمن کرکٹرز بین الاقوامی اسٹیج پر
ثناء میر کو لندن کے تاریخ ساز لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی دو سو سالہ تقریبات کے سلسلے میں 19 مئی کو ہونے والے ایک میچ کے لیے ورلڈ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ کسی ورلڈ الیون میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر ہیں۔
بنڈس لیگا: بائرن میونخ کے باعث ہیمبرگ کو تنزلی کا خطرہ
جرمن قومی فٹ بال چیمپئن شپ بنڈس لیگا کے 33 ویں میچ ڈے کے سلسلے میں ہفتے کوکھیلے جانے والے ایک میچ میں بائرن میونخ نے ہیمبرگ کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا کر اسے تنزلی کے خطرے سے دوچار کر دیا۔
چيمپئنز ليگ فائنل ميں ريئل ميڈرڈ کا سامنا اٹليٹيکو ميڈرڈ سے
ريئل ميڈرڈ اور اٹليٹيکو ميڈرڈ نے يورپی فٹ بال ٹورنامنٹ چيمپئنز ليگ کے فائنل کے ليے کواليفائی کر ليا ہے۔ يہ چيمپئنز ليگ کی تاريخ ميں پہلا موقع ہے کہ ايک ہی شہر کے دو حريف کلب فائنل ميں ايک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔
’بیس جمپنگ‘، سنسنی خیز مگر ایک خطرناک کھیل
رات کے اندھیرے میں ایک شخص جنوب مغربی فرانس میں قائم ایک عمارت کی21 ویں منزل پر چڑھتا ہے اور چھلانگ لگا دیتا ہے۔ کچھ لمحات بعد ہی وہ اپنا پیرا شوٹ کھول دیتا ہے۔
فٹ بال: کوچ تبدیل کرنا کیا ہر مرتبہ ٹیم کے مفاد میں ہوتا ہے؟
فٹ بال کی دنیا میں اکثر کلب اپنی شکست کی ذمہ داری کوچ پر ڈال کر اُسے تبدیل کر دیتے ہیں۔ اکثر کلب ایسا کیوں کرتے ہیں اور آیا کوچ کی تبدیلی سے واقعی کامیابی مل سکتی ہے؟۔
باؤلنگ شروع کردی، واپسی کا فیصلہ سلیکٹرز کریں گے، عرفان
پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جلد ہی مکمل فٹ ہو جائیں گے۔ عرفان کے مطابق مشکل گھڑی میں وسیم اکرم نے ان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی۔
بنڈس لیگا: بتیسواں میچ ڈے، بائرن کی ایک اور جیت
جرمن قومی فٹ بال لیگ اب اپنی منزل کے قریب ہے۔ لیگ کے مزید دو میچ ڈیز باقی رہ گئے ہیں۔ بتیسویں میچ ڈے کے دوسرے دن چھ میچ کھیلے گئے۔ لیگ ٹیبل کی ٹاپ ٹیم بائرن میونخ نے بریمن کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔
چیمپیئنز لیگ سیمی فائنل، میڈرڈ نے بائرن میونخ کو شکست دے دی
ریئل میڈرڈ نے بدھ کے روز چیمپیئنز لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کے سلسلے میں پہلی لیگ کے میچ میں بائرن میونخ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی ہے۔
چيمپئنز ليگ سيمی فائنل ميں بائرن ميونخ بمقابلہ ريئل ميڈرڈ
چيمپئنز ليگ ميں آج سيمی فائنل مقابلے کے پہلے ليگ ميں بائرن ميرنخ اور ريئل ميڈرڈ کی ٹيميں ميدان ميں اتر رہی ہيں۔ چيلسی اور اٹليٹيکو ميڈرڈ کے مابين کل کھيلا جانے والا سيمی فائنل کا پہلا ليگ بغير کسی گول کے برابر رہا۔
معین خان کے لیے دو اہم عہدے
سابق ٹیسٹ کپتان معین خان کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر اور منیجر بنا دیا گیا ہے جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس کو پاکستانی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا چیف پرنسپل ایڈوائزر منتخب کر لیا گیا ہے۔
ماؤنٹ ایورسٹ پر حادثہ، کوہ پیمائی مہمات ملتوی
دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں کم از کم تیرہ افراد کی ہلاکت کے بعد چوٹی سر کرنے کی تمام تر مہمات فی الحال معطل کر دی گئیں ہیں۔
شہرہ آفاق شہناز شیخ کی پاکستان ہاکی میں واپسی
پاکستانی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ شہناز شیخ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس پاکستانی ہاکی کی بہتری کا منصوبہ موجود ہے۔ ایشیا کپ ہارکر پہلی بارعالمی کپ کی دوڑ سے باہر ہونے والی پاکستان ہاکی ٹیم تاحال بےحال ہے۔
بنڈس لیگا: ڈورٹمنڈ چیمپئنز لیگ کے لیے کوالیفائی کر گیا
جرمن قومی فٹ بال لیگ کے اکتیسویں میچ ڈےکی شروعات ہو چکی ہے۔ کل ہفتے کے روز جرمن لیگ میں چھ میچز کھیلے گئے۔ بائرن میونخ، ڈورٹمنڈ، بریمن اور وولفس برگ کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت لیے ہیں۔
برطانوی یونیورسٹی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان
لنکاسٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹیم کا سات روزہ دورہ پاکستان اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند ہونے کے بعد یہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے کسی بھی ملک کی ٹیم کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ تھا۔
بنڈس لیگا میں لیورکوزن کا تیز ترین گول
بائر لیور کوزن نے بنڈس لیگا کے رواں سیزن کا تیز ترین گول کرتے ہوئے ہیرتھا برلن کو شکست دے دی ہے۔ لیورکوزن کو یہ کامیابی جرمن قومی فٹ بال چیمپئن شپ بنڈس لیگا کے تیسویں میچ ڈے کے آخری روز ملی۔
چیمپئنز لیگ: سیمی فائنل میں بائرن میونخ کو ریال میڈرڈ کا سامنا
جمعے کے روز سوئٹزرلینڈ کے شہر نِیُوآں میں یورپی فٹ بال کلبوں کے اہم ترین ٹورنامنٹ چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میچوں کے لیے ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بدھ کی رات کوارٹر فائنل مرحلے کے میچ مکمل ہوئے تھے۔
پاکستان بھی ’بگ تھری‘ کو تسلیم کرنے پر تیار
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی تنظیم نو کی اس وقت حمایت کی جائے گی جب پاکستانی کرکٹ ٹیم کو تمام رکن ممالک بالخصوص بھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز کھیلنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔
بلائنڈ کرکٹ، ’نابیناؤں کی کرکٹ نہیں رہی‘
پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ نے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا، جس میں ملک بھر سے چارکرکٹ ٹیموں فاٹا، خیبر پختون خواہ، سندھ، اور پنجاب نے حصہ لیا۔
سعودی گرلز اسکولوں میں کھیلوں پر پابندی کا خاتمہ زیر غور
سعودی عرب کی حکومت غور کر رہی ہے کہ لڑکیوں کے لیے قائم سرکاری اسکولوں میں کھیلوں پر لگائی گئی انتہائی متنازعہ پابندی ختم کر دی جائے۔ ایسے اسکولوں میں کھیلوں پر پابندی کے خاتمے کی ملکی مشاورتی کونسل نے بھی سفارش کر دی ہے۔
چیمپئنز لیگ: بائرن سیمی فائنل میں، بارسلونا باہر
یورپی چیمپئن شپ ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ بدھ کی شام کھیلے گئے دو کوارٹر فائنلز میں بائرن میونخ اور ایتلیٹکو میڈرڈ نے بالترتیب مانچسٹر یونائٹیڈ اور بارسلونا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔
ريئل ميڈرڈ اور چيلسی چيمپئنز ليگ کے سيمی فائنل ميں
يورپی فٹ بال چيمپئنز ليگ کے کوارٹر فائنل مقابلوں کے دوسرے مرحلے ميں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ہسپانوی کلب ريئل ميڈرڈ اور برطانيہ کے کلب چيلسی نے سيمی فائنل کے ليے کواليفائی کر ليا ہے۔
پاکستان کرکٹ میں افراتفری اور اکھاڑپچھاڑ
پاکستان کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش میں منعقدہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کھیل کے نگران قومی ادارے پی سی بی نے اب اگلے دنوں میں کئی اہم فیصلے کرنے کو پلان کیا ہے۔
بحرين گراں پری ميں لوئس ہملٹن فاتح
برطانيہ سے تعلق رکھنے والے مرسڈيز ٹيم کے ڈرائيور لوئس ہيملٹن نے چھ اپريل کے روز منعقد ہونے والی فارمولا ون کی بحرين گراں پری ريس جيت لی ہے۔ يہ فاومولا ون کے رواں سيزن ميں ان کی لگاتار دوسری کاميابی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سری لنکا چیمپئن
بنگلہ دیش میں کھیلا جانے والا کرکٹ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اپنی منزل کو پہنچ گیا۔ یہ ورلڈ کپ سری لنکن ٹیم نے بھارت کو ہرا کر جیت لیا۔ کمار سنگاکارا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
بنڈس لیگا: ترپن میچوں کے بعد بائرن میونخ کی پہلی شکست
جرمنی کے تاریخ ساز فٹ بال کلب بائرن میونخ کو بنڈس لیگا میں مسلسل ترپن میچ جیتنے کے بعد شکست کا سامنا رہا۔ بائرن کو بنڈس لیگا کی کمزور ٹیم آؤگس بُرگ نے ایک گول سے ہرایا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: فائنل میں بھارت کا مقابلہ سری لنکا سے
بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ فائنل میچ اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔
گراؤنڈز کی کمی، کرکٹ سڑکوں اور گلیوں میں
ملک کے دیگر صوبوں کی طرح خیبر پختون خواہ کے نوجوان اور بچے بھی کھیل کے میدان نہ ہونے کے با عث سڑکوں، ریلوئے لائنز اور فٹ پاتھ پر کھیلتے نظر آتے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز آؤٹ، سری لنکا اِن
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے بارش سے متاثرہ پہلے سیمی فائنل میچ میں سری لنکن ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا۔ بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لُوئیس سسٹم کے تحت کیا گیا۔
پاکستانی کرکٹ کپتان محمد حفیظ مستعفی
بنگلہ دیش میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکامی کے بعد پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
چیمپئنز لیگ، ریال میڈرڈ نے ڈورٹمنڈ کو ہرا دیا
چیمپئنز لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے میں ریال میڈرڈ اور پیرس سینٹ جیرمین نے بالترتیب بوروسیا ڈورٹمنڈ اور چیلسی کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 31
اگلا صفحہ