You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
فلسطین
فلسطین دنیا کے قدیم ترین علاقوں میں سے ایک ہے۔
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد
قاہرہ ڈونرز کانفرنس: غزہ پٹی کی تعمير نو کے ليے 5.4 بلين ڈالر کے وعدے
امريکی وزير خارجہ کیری کے مطابق مشرق وسطی ميں قيام امن کے ليے نئے عزم کی ضرورت ہے۔ دريں اثناء فلسطين علاقے غزہ کی تعمير نو کے ليے قاہرہ ميں منعقدہ ڈونرز کانفرنس ميں پانچ بلين امريکی ڈالر سے زائد کے وعدے کيے گئے ہيں۔
فلسطین کی آزادی کا معاملہ، سویڈش سفیر کی طلبی
اسرائیل نے فلسطین کو آزاد ریاست تسیلم کرنے کے سویڈش منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یروشلم حکام کے بقول ایک ایسے وقت میں، جب مشرق وسطٰی امن مذاکرات تعطّل کا شکار ہیں، سویڈش حکومت نے یہ فیصلہ بغیر سوچے سمجھے کیا ہے۔
سویڈن کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ
یورپی ملک سویڈن کے وزیراعظم نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ اُن کا ملک فلسطین کو بحیثیت ریاست کے تسلیم کر لے گا۔ اس طرح سویڈن فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والا یورپی یونین کا پہلا مغربی یورپی ملک ہو گا۔
غزہ پر برسے بموں سے بنے فن پارے
فلسطینی فنکار حسام الضابوس کے گھر کے ایک کمرے میں آپ کو چار دل کش گل دان رکھے نظر آئیں گے۔ جب آپ انہیں قریب سے جا کر دیکھیں گے تو معلوم ہو گا کہ یہ تو اسرائیلی ٹینکوں سے غزہ پر داغے گئے بموں کے خول ہیں۔
ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی پوزیشن میں نہیں آنا چاہیے، نیتن یاہو
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر اوباما پر اعتماد کا اظہا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گی تاہم ان دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا ماحول پرتناؤ بتایا گیا ہے۔
غزہ تنازعہ: طویل المدتی حل کے لیے مذاکرات
23 ستمبر سے مصری دارالحکومت قاہرہ میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین غزہ تنازعے کے کسی طویل المدتی حل کے لیے بات چیت ایک مرتبہ پھر شروع ہو رہی ہے۔ غیر معینہ مدت کے لیے فائر بندی پر اتفاق تقریباً ایک مہینہ پہلے ہوا تھا۔
غزہ کی تعمیر نو میں بڑی رکاوٹ اسرائیلی ناکہ بندی
تقریباً پچاس ایام تک اسرائیل اور حماس کے مابین جاری رہنے والی جنگ کی وجہ سے غزہ کا تقریباً سارا علاقہ تباہی کا شکار ہو چکا ہے۔ اب اُس کی تعمیر نو میں سب سے بڑی رکاوٹ بھی اسرائیل کی ناکہ بندی ہے۔
حالیہ غزہ جنگ: اسرائیل پر جنگی جرائم کے الزامات
اسرائیل اور حماس کے مابین ہونے والی حالیہ جنگ کے دوران متعدد واقعات میں شہری ہلاکتوں کے تناظر میں اسرائیل نے ایک انکوائری شروع کر دی ہے۔ تاہم ہیومن رائٹس واچ نے اس انکوائری کے غیر جانبدار ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان طویل المدتی فائربندی مؤثر
اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان طویل المدتی فائر بندی پر اتفاق ہو گیا ہے جس کے بعد سات ہفتوں سے جاری لڑائی تھم گئی ہے۔ یہ معاہدہ منگل کی شام نافذ ہو گیا جس کے بعد لڑائی کا کوئی نیا واقعہ پیش نہیں آیا۔
فلسطینی صدر کی طرف سے اقوام متحدہ کے نام اپیل کی تیاری
فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ بہت جلد بین الاقوامی برادری سے درخواست کریں گے کہ اسرائیل کے لیے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا قبضہ ختم کرنے کے لیے ایک تاریخ مقرر کی جائے۔
اسرائیلی حملوں میں مزید 10 فلسطینی ہلاک
ہفتہ 23 اگست کے روز اسرائیل کی طرف سے غزہ پٹی کے علاقے میں 60 فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 10 فلسطینی ہلاک ہوئے۔ ان حملوں میں ایک 12 منزلہ عمارت بھی زمین بوس ہوئی۔
غزہ بحران: مزید 23 فلسطینی ہلاک
فائر بندی مذاکرات میں ناکامی کے بعد اسرائیل کی جانب راکٹوں کے داغے جانے اور اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ غزہ کے طبیّ حلقوں کے مطابق بدھ کے روز کیے گئے اسرائیلی حملوں میں مزید 23 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔
غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 2000 سے بڑھ گئی
جنگ زدہ فلسطینی علاقے غزہ پٹی میں اسرائیلی ملٹری آپریشن میں ہلاک شدگان کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اِن ہلاکتوں کی تصدیق غزہ کے محکمہ صحت نے کی ہے۔
غزہ میں مستقل فائر بندی کے لیے پھر مذاکرات
اتوار سترہ اگست کی سہ پہر سے مصری دارالحکومت میں ایک بار پھر غزہ پٹی میں مستقل فائر بندی کے موضوع پر بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے۔ پانچ روز سے جاری فائر بندی کی مدت پیر کو عالمی وقت کے مطابق شب نو بجے ختم ہو رہی ہے۔
اسرائیل اور فلسطین: دونوں کےموقف میں کوئی لچک نظر نہیں آ رہی
اسرائیل نے آج اتوار کو کہا ہے کہ وہ مصری ثالثی میں فائر بندی مذاکرات کی طرف اُس وقت تک نہیں لوٹے گا جب تک فلسطینی عسکریت پسندوں کی طرف سے سرحد پار سے راکٹ اور ماٹر گولے برسنا بند نہیں ہوتے۔
اسرائیل اور حماس میں لڑائی جاری، فائر بندی کی کوششیں بے اثر
اسرائیل اور حماس کے مابین لڑائی کے تازہ سلسلے میں پانچ مزید فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔ عبوری فائر بندی کے خاتمے کے بعد حماس کی طرف سے راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں اپنی کارروائی بحال کر دی ہے۔
فائر بندی میں توسیع نہ ہو سکی، حماس کی طرف سے نئے راکٹ حملے
قاہرہ میں جنگ بندی کی مدت میں توسیع کے لیے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں جبکہ اسرائیل اور حماس کے مابین تین روزہ فائر بندی کے خاتمے سے تین گھنٹے قبل غزہ پٹی سے جنوبی اسرائیل پر دو راکٹ فائر کیے گئے۔
غزہ: اقوام متحدہ کے اسکول پر ’اسرائیلی بم باری‘
فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے اتوار کے روز اقوام متحدہ کے زیر انتظام ایک اسکول پر بم باری کی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے ہیں۔
اسرائیل کا مندوبین کو مصر بھیجنے سے انکار
اسرائیلی حکام کے مطابق مصر کی ثالثی میں غزہ بحران کے خاتمے کے لیے بلائے جانے والے اجلاس میں اسرائیلی مندوبین شرکت نہیں کریں گے۔ دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملے ہفتے کے روز بھی جاری رہے۔
امن چند گھنٹے بھی نہ رہ سکا، فلسطینی ہلاکتیں 1500 سے بڑھ گئیں
اسرائیل کی طرف سے سیز فائر کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے غزہ میں حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
فلسطینی ہلاکتیں 1300 سے بڑھ گئیں
اسرائیل کی طرف سے غزہ پٹی میں گزشتہ شب سے اب تک کیے جانے والے فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی کم از کم تعداد 76 تک پہنچ گئی ہے۔
غزہ: قسطوں میں موت ختم ہونی چاہیے، تبصرہ
غزہ میں مستقل فائر بندی کے لیے عالمی برادری کی تمام تر اپیلوں کے باوجود اسرائیل اور حماس ایک دوسرے کے خلاف لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں اور فریقین میں موجود انتہا پسندانہ عناصر جنگ بند کرنے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کر رہے۔
عید: خوشیوں کی جگہ غزہ میں اداسی کا راج
مسلم دنیا میں عیدالفطر کا تہوار سال کے سب سے زیادہ خوشی والے دن لے کر آتا ہے لیکن اسرائیل اور حماس کے درمیان تین ہفتے کی لڑائی کے بعد غزہ پٹی میں اس عید پر صرف آنسو، آہیں اور نہ ختم ہونے والی اداسی ہے۔
عارضی جنگ بندی، فلسطینی ہلاکتیں 1000ہو گئیں
اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کے دوران غزہ پٹی کے مختلف علاقوں سے ملبے تلے دبی کم از کم 85 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے شروع ہونے والی یہ جنگ بندی 12 گھنٹے دورانیے کی ہے۔
’کاش ہماری بھی قدر ہوتی‘ فلسطینی وکیل راجی سورانی
راجی سورانی انسانی حقوق کے وکیل ہیں اور ان کی کوششوں سے فلسطین میں انسانی حقوق کا مرکز قائم ہوا ہے۔ ڈی ڈبلیو سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ غزہ کے باسی نا امید ہو چکے ہیں۔
غزہ پر اسرائیلی حملہ جنگی جرم ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ
آج جینیوا میں اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کا خصوصی اجلاس منعققد ہوا جس میں قریب دو ہفتوں سے غزہ پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
غزہ: فلسطینی ہلاکتیں 600 سے زیادہ، سفارتکاری سست
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری قاہرہ میں غزہ تنازعے کا حل تلاش کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ غزہ میں 600 سے زیادہ ہلاکتوں کے بعد بھی اسرائیلی کارروائیاں تھمتی نظر نہیں آ رہیں۔
اہلِ غزہ کے ساتھ اظہارِ یک جہتی ، دنیا بھر میں مظاہرے
غزہ پٹی کے خلاف اسرائیلی زمینی اور فضائی حملوں میں مرنے والے سینکڑوں فلسطینی شہریوں میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔ اسرائیلی کارروائی کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
فلسطینی ہلاکتیں 565، جنگ بندی کی کوششیں تیز تر
اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری جھڑپوں کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی طرف سے اعلیٰ سطحی کوششیں جاری ہیں۔ دوسری طرف جنگ کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
غزہ میں فلسطینی ہلاکتیں پانچ سو بیس سے متجاوز
اسرائیلی دستوں نے غزہ پٹی کے علاقے میں اپنی بھرپور زمینی کارروائی آج پیر کے روز بھی جاری رکھی، جس کے نتیجے میں فلسطینی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد اب 522 ہو گئی ہے۔ اسی دوران اقوام متحدہ نے فوری فائر بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
غزہ کے شہریوں پر ٹوٹتی قیامت
اسرائیل کی جانب سے غزہ پٹی میں حماس کے جنگجوؤں کے خلاف دو ہفتے سے جاری کارروائی میں اب تک بڑی تعداد میں بچوں اور خواتین سمیت سینکڑوں فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔
غزہ آپریشن، فلسطینی ہلاکتیں 425 سے زیادہ
غزہ پٹی کے علاقے میں گزشتہ پانچ برسوں میں اسرائیل کے اب تک کے شدید ترین فوجی آپریشن کا آج تیرہواں دن ہے اور اس دوران 425 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چُکے ہیں، جن میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
غزہ میں 300 سے زائد ہلاکتیں: بیس فیصد تعداد کم سن بچوں کی
اسرائیل اسلامی تنظیم حماس پر الزام عائد کر رہا ہے کہ وہ شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہوئے شہری آبادی والے علاقوں سے اسرائیل پر راکٹ داغ رہی ہے۔
غزہ میں 300 سے زائد ہلاکتیں: بیس فیصد تعداد کم سن بچوں کی
اسرائیل اسلامی تنظیم حماس پر الزام عائد کر رہا ہے کہ وہ شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہوئے شہری آبادی والے علاقوں سے اسرائیل پر راکٹ داغ رہی ہے۔
اسرائیل کا زمینی آپریشن جاری، فلسطینی ہلاکتیں 260 تک پہنچ گئیں
حماس کی طرف سے راکٹ برسانے اور اسرائیل کی طرف سے غزہ پٹی پر 10 روزہ بمباری کے بعد اسرائیلی فوجیں اب غزہ پٹی کے علاقے میں داخل ہو گئی ہیں۔
غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف پاکستان میں ملکگیر مظاہرے
پاکستان کے مخلتف شہروں میں جمعے کے روز غزہ پراسرائیلی حملوں کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے کیے گئے۔
فلسطینی عسکریت پسندوں کے راکٹ حملے میں اسرائیلی ہلاک
مصر کا مجوزہ فائربندی منصوبہ مسترد کرنے کے بعد عسکری تنظیم حماس نے اسرائیل پر راکٹ داغنے کا سلسلہ جاری رکھا اور منگل کوایک راکٹ حملے میں ایک اسرائیلی شہری ہلاک ہو گیا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ پر بم باری دوبارہ شروع کر دی ہے۔
مصری منصوبہ: اسرائیل کی ’ہاں‘، حماس کی ’نہ‘
اسرائیل نے یکطرفہ طور پر مصر کی فائر بندی تجویز قبول کر لی ہے جبکہ حماس نے یہ منصوبہ رَد کر دیا ہے۔ غزہ کے مسلح گروپوں کے خلاف آٹھ روز سے جاری اسرائیلی کارروائیوں میں 192 فلسطینی ہلاک اور 1400 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔
غزہ میں فلسطینی ہلاکتوں کے خلاف بین الاقوامی مظاہرے
اسرائیل نے غزہ پٹی پر فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ اب زمینی آپریشن بھی شروع کر دیا ہے اور اب تک 165 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان ہلاکتوں کے خلاف آج اتوار کو آسڑیلیا سے لے کر بھارت تک مختلف ملکوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
مزید فلسطینی ہلاکتیں، غزہ سے راکٹ حملے اسرائیلی توقع سے زیادہ
اسرائیل اور عسکریت پسند فلسطینیوں کے مابین گزشتہ منگل کے دن سے جو خونریز تنازعہ جاری ہے، وہ فلسطینیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ ہلاکت خیز ہوتا جا رہا ہے۔ ہفتے کے روز فلسطینی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 121 ہو گئی۔
’راکٹوں کا تبادلہ بحران میں شدت کا سبب بن رہا ہے‘
اسرائیل اور فلسطین کے مابین جاری جنگ پورے خطے کے لیے نہایت خطرناک ہوتی جا رہی ہے، مغربی دنیا کی مصالحت کی کوششیں بے اثر ہیں۔ ڈوئچے ویلے کے ناصر شروف کا تبصرہ۔
غزہ کا بحران: جنگ بندی کا مطالبہ زور پکڑتا ہوا
فلسطینی علاقے غزہ پٹی سے اسرائیل پر راکٹ داغنے کے جواب میں اسرائیلی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 85 سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ فریقین میں جنگ بندی کے لیے امریکی صدر نے نیتن یاہو کو پیشکش کی ہے۔
’مشرق وسطیٰ میں حملوں کا سلسلہ ناقابل قبول ہے‘ بان کی مون
اسرائیل اور فلسطین کے مابین حملوں اور جوابی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تل ابیب حکومت کی طرف سے شروع کردہ فوجی آپریشن ’ پروٹیکٹیو ایج‘ کا آج تیسرا دن ہے۔
غزہ پر اسرائیل کے زمینی حملے کا خدشہ
اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی بدستور تیز ہو رہی ہے اور غزہ پر زمینی حملے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ اسرائیلی علاقوں پر راکٹ حملے بھی تواتر سے جاری ہیں۔ لڑائی رکوانے کے لیے بالآخر سفارتی کوششیں شروع ہو گئی ہیں۔
’اسرائیلی اور فلسطینی معصوم جانوں کو تحفظ فراہم کریں‘ اوباما
تنازعہ مشرق وسطیٰ ایک بار پھر بہت خطرناک رُخ اختیار کر چُکا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے ’آپریشن پروٹیکٹیو ایج‘ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کم از کم تینتالیس فلسطینی ہلاک جبکہ تین سو ستّر سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
اسرائیل کی زمینی حملے کی تیاری، چالیس ہزار ریزرو فوجی طلب
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں حماس کے خلاف زمینی کارروائی شروع کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس سلسلے میں چالیس ہزار ریزرو فوجیوں کو طلب کر لیا گیا ہے۔
’فلسطینی نوجوان کو زندہ جلانے کا اعتراف‘
ایک نو عمر فلسطینی لڑکے کے اغوا اور قتل کا تنازعہ مسلسل شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ گزشتہ شب غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں سات عسکریت پسند مارے گئے جبکہ خود اسرائیل کے سیاسی منظر نامے پر بھی کافی ہلچل نظر آ رہی ہے۔
فلسطینی نوجوان کا قتل، متعدد انتہا پسند یہودی گرفتار
فلسطینی نوجوان کے اغوا اور قتل میں ملوث متعدد مشتبہ یہودی شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دریں اثناء یروشلم کی ایک عدالت نے اس امریکی فلسطینی کو رہا کر دیا ہے، جسے مبینہ طور پر پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
فلسطینی نوجوان کی ہلاکت، امریکا اور یورپی یونین کی مذمت
بارہ جون کو اغوا ہونے والے تین یہودی نوجوانوں کی ہلاکت کے جواب میں ایک سولہ سالہ فلسطینی کو زبردستی ہلاک کر دینے کے واقعے کی امریکا اور یورپی یونین نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
مشرق وسطیٰ تشدد کی آگ کے خطرات سے دوچار
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے تین لڑکوں کی ہلاکت کا الزام حماس پر عائد کرتے ہوئے سخت کارروائی کی دھمکی دے رکھی ہے۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 21
اگلا صفحہ