غزہ میں اسرائیلی فائرنگ اور فضائی حملوں میں اتوار کو کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے۔ ان میں سے اکثر امدادی مراکز تک پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ہلال احمر نے اپنے خان یونس کے دفاتر پر لگاتار دو حملوں کی اطلاع دی جس میں ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے۔