ہسپانوی ڈاکٹر راؤل انسرتیس چار ماہ کے لیے غزہ میں کام کرنے گئے۔ اسپین واپس آنے کے بعد انہوں نے ڈی ڈبلیو کے رپورٹر جے پی شولز سے اپنے تجربات کے بارے میں بات کی، جن میں بڑے پیمانے پر زخمیوں سے نمٹنا اور اسرائیلی بم حملوں میں زخمی ہونے والے بچوں اور دیگر افراد کی جانیں بچانے کی کوششیں شامل تھیں۔