یہ کہانی صرف ایک ماں کی ہی نہیں بلکہ ہر اس عورت کی ہے، جو حالات سے لڑ کر اپنے بچوں کے لیے بہتر مستقبل کی تلاش میں ہے۔ پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزین تمنا رسولی کی زندگی ایک مسلسل جدوجہد ہے۔ طالبان کے افغانستان واپسی کا تصور ان کے لیے ایک بھیانک خواب ہے۔ اپنی بیٹیوں کی تعلیم کے لیے ان کی جدوجہد، ان کی ہمت اور ان کا عزم، ایک ایسی روشنی ہے، جو اندھیروں میں بھی راستہ دکھاتی ہے۔ فاطمہ نازش کی رپورٹ۔