ضلع باجوڑ کے باسیوں کے دلوں سے ابھی گزشتہ فوجی آپریشن کا ڈر مکمل طور پر ختم نہیں ہوا تھا کہ پاکستانی فوج نے شدت پسندوں کے خلاف ایک نیا ٹارگیٹڈ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اس نئی کارروائی کے نتیجے میں مبینہ طور پر تقریبا ایک لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔