صحت سے مراد جسم کی وہ کیفیت ہے، جو معمول کے مطابق ہو۔ جسمانی و ذہنی تندرستی کو بھی صحت کا نام دیا جاتا ہے۔ اچھی صحت کے لیے ضروری ہے کہ انسان وقت پر کھائے، پیے، سوئے، کسرت کرے اور اسی طرح حفظان صحت کے اصولوں کا خیال رکھے۔