پاکستان کے ممتاز ماہرِ معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن خان کا خیال ہے کہ سی پیک سے پیدا ہونے والی اکنامک رابطہ کاری اور سرگرمی کا ایک بڑا فائدہ بظاہر چینی کنسورشیم کی جانب سے پاکستانی اسٹاک ایکسچنیج کے شیئرزکی خریداری قرار دیا جا سکتا ہے۔ ان کے خیال میں شیئرز کی فروخت کو عام بولی کے تحت فروخت کیا گیا ہے اور یہ کم قیمت پر قطعاً نہیں بیچے گئے ہیں۔