ذوالفقارعلی بھٹو جونیئر يوں تو آرٹ اينڈ کلچر اور عوامی مسائل اجاگر کرنے والے کے طور پر پہنچانے جاتے ہيں، مگر ان دنوں وہ سندھ ميں پانی کی کمی اور مبینہ طور پر کارپوريٹ فارمنگ کے لیے تعمير ہونے والے کنال سسٹم پر بھرپور احتجاج کر رہے ہيں۔ ڈوئچے ويلے کو ديے گئے انٹرويو ميں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے ہمارے نمائندے رفعت سعيد سے بھرپور انداز ميں اپنے خيالات کا اظہار کيا۔