پاکستان کا نظام آبپاشی دنیا کے بڑے نظاموں میں سے ایک ہے۔ سن 1892 میں نہری نظام کے تعارف کرائے جانے کے بعد سے زیر زمین پانی کی سطح کافی بلند ہو گئی تھی۔ لیکن وقت کے ساتھ آبادی میں اضافہ ہوتا رہا اور دھیرے دھیرے یہ سطح کم ہوتی چلی گئی۔ زیر زمین پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے لاہور کے کچھ علاقوں میں پانی دو سو فٹ نیچے چلا گیا ہے جبکہ بلوچستان میں یہ شرح اس سے بھی زیادہ کم ہے۔