انڈین پریمیئر لیگ میں اگرچہ پاکستانی کھلاڑیوں کا کھیلنا ممنوع ہے، لیکن یہ راشد ارمان کی خوش قسمتی ہے کہ پاکستان میں پیدائش، کرکٹ سیکھنے اور خاندان سمیت پشاور میں رہائش کے باوجود وہ ائی پی ایل کے آٹھویں بڑے مہنگے کھلاڑی ہیں۔ پاکستان میں مقیم نوجوان افغان مہاجرین کے لیے وہ ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔