دریائے سندھ صرف ایک دریا ہی نہیں۔ یہ زندگی ہے، زراعت ہے، بجلی ہے اور بہت سے لوگوں کے لیے عقیدت کی وجہ بھی ہے۔ اس دریا نے ستر سال تک دو دشمن ممالک کو باہم جوڑے رکھا۔ لیکن پھر مئی میں پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کے بعد نئی دہلی کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی نے کروڑوں لوگوں کی لائف لائن اس دریا کو ایک جنگ کا پیش خیمہ بنا دیا ہے۔