یوکرین جنگ کے باعث دیگر یورپی ممالک کی طرح جرمنی میں بھی سکیورٹی کی صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔ دفاعی بجٹ بڑھایا جا رہا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ اسلحہ سازی کی جرمن صنعت ہتھیاروں کی بڑھتی مانگ پوری کر سکتی ہے اور یہ کہ اس کے اقتصادی اثرات کیا ہوں گے؟