کیا آپ بھی سٹارٹ اپ کمپنی شروع کرنا چاہتے ہیں؟ اگر آپ کو کسی متاثر کن مثال کی ضرورت ہے تو آپ کو پاکستانی نژاد فہد سے ملنا چاہیے۔ وہ جرمن شہر ہیمبرگ میں ‘نیو وِیل‘ نامی سٹارٹ اپ کمپنی کے شریک بانی ہیں، جو شہری علاقوں میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے لیے الیکٹرک ٹریلرز بناتی ہے۔