جرمنی میں تبدیلی جنس کی آسانی کا قانون
10 مئی 2023جرمنی میں جنس سے متعلق موجودہ قانون کے تحت تبدیلی جنس کے لیے دو ماہرین کی ضرورت ہوتی ہے، جبکہ صرف عدالتی فیصلے کے بعد ہی جنس تبدیل ہو سکتی ہے۔ تاہم اب اس دہائیوں پرانے قانون کو تبدیل کر کے فرد کو اپنی جنس کے تعین کے اختیار کا قانون بنایا جا رہا ہے۔
ہولوکاسٹ یادگاری دن، جرمن پارلیمان کا اظہار عقیدت
جرمنی میں ایک استاد پر بچوں سے جنسی زیادتی کی فرد جرم عائد
منگل کے روز جرمن حکومت کی جانب سے جنسسے متعلق 'حق خود ارادیت‘ کا ایک قانونی مسودہ پیش کیا گیا۔ اگر اسے منظور کر لیا جاتا ہے تو قانونی طور پر کسی شخص کو اپنی جنس کا تعین کرنے کی آسانی ہو جائے گی۔
اس مجوزہ قانون کے ذریعے جرمنی میں دہائیوں پرانے اس قانون کا خاتمہ ہو جائے گا، جس میں جرمن شہریوں کو قانونی طور پر جنس کی تبدیلی کے لیے دو ماہرین کے معائنے اور عدالتی فیصلے کی ضرورت ہوتی ہے۔ نئے قانون کے تحت بالغ افراد کو کسی بھی کاغذی کارروائی میں پڑنے کی بجائے رجسٹریشن دفتر میں جا کر اپنی جنس تبدیل کرانے کا اختیار دیا جا رہا ہے۔
ایک اور پیش رفت
جرمن وزیر برائے خاندانی امور لیزا پاؤس کے مطابق، ''ہم خود ارادیت ایکٹ کے ذریعے ایک اور پیش قدمی کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹرانس جینڈرز، انٹرسیکس اور نان بائنری افراد کے ساتھ امتیازی رویوں کے خاتمے کی جانب بڑھا جا رہا ہے۔‘‘
ان کا مزید کہنا تھا، ''اس طرح ہم ان افراد کو وہ احترام کسی حد تک لوٹا سکتے ہیں، جس سے یہ افراد کئی دہائیوں سے محروم رکھے گئے ہیں۔‘‘ جرمنی کی اتحادی حکومت نے دسمبر 2021 میں اقتدار میں آنے کے بعد ٹرانس سیکچوئل قانون کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا۔
جرمنی میں ہم جنس پرستوں کی تنظیمLSVD نے کہا ہے کہ وہ اس مسودے کا تفصیلی جائزہ لے گی تاہم اس تنظیم نے اس مسودے کی اشاعت کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس تنظیم کے ایگزیکٹیو بورڈ کی رکن مارا گیری نے کہا، ''متاثرہ افراد اور ان سے جڑے گروپ ایک طویل عرصے سے پیش رفت کے منتظر تھے، جو جون دو ہزار بائیس میں پیش کردہ اہم نکات کے بعد سے کئی بار التوا کا شکار رہی۔‘‘
یہ بات اہم ہے کہ جرمنی میں موجود ٹرانس سیچکوئل قانون 1981 کا ہے اور اس کے تحت صرف ایک قانونی عمل کے نتیجے میں ہی کسی فرد کو جنس کی تبدیلی کی اجازت ملتی ہے۔
اس نئے قانون کے مطابق چودہ برس یا اس سے کم عمر کے بچوں کے قانونی وارثجنس کی تبدیلی سے متعلق اقرار نامہ جمع کروا سکتے ہیں جبکہ چودہ برس سے زائد عمر کے غیربالغ افراد تبدیلی جنس کی درخواست خود دے سکتے ہیں تاہم انہیں اپنے قانونی ورثا سے ایک مراسلے کی ضرورت ہو گی۔
ع ت، ش ر (مہیما کپور)