جرمن شہر کا ہزار سے زائد مہاجرین قبول کرنے سے انکار
1 مارچ 2018جرمنی میں مغربی صوبے ویسٹ لینڈ پلاٹینِٹ کی وزارت داخلہ کے مطابق پریمازینز میں مزید پناہ گزین نہیں بھیجے جائیں گے۔ یہ اقدام مقامی عمائدین اور صوبائی حکومت کے درمیان کے ملاقات کے بعد طے کیا گیا ہے۔ یہ مقامی رہنما کئی ماہ سے کہہ رہے تھے کہ اُن کے شہر کی اقتصادی صورت حال اچھی نہیں اور وہ قبول کیے گئے پناہ گزینوں کے انضمام کے اخراجات اٹھانے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
صوبائی وزیر داخلہ اَنے شپیگل کا اس حوالے سے کہنا تھا،’’ پریمازینز کی خصوصی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ہم اس شہر کی قلیل المدتی امداد کے لیے تیار ہیں۔‘‘
خیال رہے کہ مہاجرین کو کسی خاص مقصد یا سماجی وجوہات کی بنا پر پریمازینز نہیں بھیجا گیا بلکہ اس کی وجہ وہاں رہائشی اپارٹمنٹس کا خالی ہونا تھا۔
چالیس ہزار کی آبادی والے اس چھوٹے شہر نے قریب تیرہ سو ایسے تارکین وطن کو اپنے ہاں جگہ دی ہے جن کی پناہ کی درخواستیں قبول ہو چکی تھیں۔
درميانے درجے کی کمپنياں، مہاجرين کے ليے سب سے موزوں
اَنے شپیگل کے مطابق پریمازینز کا کیس خاص نوعیت کا ہے کیونکہ کئی دیگر شہروں کی اپنے ہاں مہاجرین قبول نہ کرنے کی درخواستوں پر اپیلیں کامیاب ہو چکی ہیں۔